ایف آئی اے کی کارروائی، مالیاتی فراڈ میں ملوث گینگ کے کارندے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے شہریوں سے مالیاتی فراڈ میں ملوث گینگ کے کارندوں کو گرفتار کیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے غیر ملکی کمپنیوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث منظم گینگ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان خود کو سی فوڈ، چکن سپلائرز ظاہر کر کے لاکھوں ڈالرز بٹورنے میں ملوث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج، 49 نوکری سے فارغ
گرفتار ملزمان میں عارف، سلیم شارق اور نوید شامل ہیں، ملزمان جعلی کمپنیز کے اشتہارات بنا کر کے غیر ملکی کمپنیوں سے فراد کرتے تھے،ملزمان نے فراڈ کے ذریعے 1 لاکھ 36 ہزار ڈالرز، 2 لاکھ 23 ہزار 35 یوآن اور 19 لاکھ روپے بٹورے۔
ملزمان نے چین، سری لنکا، تھائی لینڈ، سنگاپور، ہانگ کانگ، جرمنی اور قازقستان کی کمپنیز سے فراڈ کیا، ملزمان نے سوگومیٹ، سلور ہائبرڈ نامی جعلی کمپیز بنارکھی تھیں، ملزمان کی جانب سے فیس بک پراشتہارات کے ذریعے کمپنیز کو سپلائی کا فراڈ کیا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کو سائبر کرائمز کی کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے متعدد سوشل میڈیا گروپس بنا رکھے تھے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایف آئی اے پاکستان سائبر کرائم کراچی کراچی سرکل گرفتار گینگ مالیاتی فراڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے پاکستان کراچی گرفتار گینگ میں ملوث
پڑھیں:
جعلی کمپنیوں والا فراڈ گروہ گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جعلی کمپنیوں والا فراڈ گروہ گرفتار
دبئی (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) یو اے ای حکام نے جعلی کمپنیاں بنا کر فراڈ کرنے والے گروہ کو زیرحراست لے لیا ہے۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سیکورٹی حکام نے ایک ایسے فراڈی گروہ کو گرفتار کیا ہے، جو جعلی کمپنیاں بنا کر لوگوں کے ساتھ دھوکا دہی کرتا تھا تاکہ چوری شدہ بینک کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی رقم کو منتقل کر سکے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی اعلیٰ حکام نے بتا یا کہ مذکورہ گروہ نے ایسی کاروباری کمپنیاں رجسٹرڈ کی تھیں جن کا درحقیقت مارکیٹ میں کوئی وجود نہیں تھا اور انہیں ریگولیٹری اداروں اور بینکوں کو گمراہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا تاکہ غیر قانونی پیسہ منتقل کرکے رقم اور اس کے ذرائع کو چھپایا جا سکے اور غیر قانونی طریقے سے فائدہ اٹھایا جا سکے جبکہ دوسری طرف دبئی حکام نے ان کے فراڈ کے طریقوں کو بے نقاب کیا اور گروہ کے تمام ارکان کو گرفتار کر کے متعلقہ عدالتی حکام کے حوالے کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ مذکورہ کارروائی شراکت داروں کے تعاون سے محتاط اور مسلسل نگرانی کی جدو جہد کے بعد ہوئی۔