امتحانات میں نقل نوجوان نسل کے مستقبل کیلیے نا سور ہے ،کمیل شاہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
سکھر(نمائندہ جسارت )ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے رواں سال امتحانات میں نقل کے رجحان کی روک تھام کے لیے بھرپور مہم چلانے اور ضلع بھر کے 743 اسکولوں میں سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں کہ نقل ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کے لیے ناسور ہے اس کی روک تھام کے سلسلے میں ضلع کے ہر اسکول میں جاکر طلبااور والدین کو قائل کریں گے کہ وہ نقل کو روکنے میں مدد کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں سکھر ضلع کے ستائیس سے زائد گرلز و بوائز اسکولوں کے طلبا و طالبات کے درمیان منعقدہ سائنسی مقابلے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی سی سکھر ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو سمیت دیگر افسران و معزز شہری شریک تھے۔سید کمیل حیدر شاہ نے مزید کہا کہ نقل کی روک تھام کے لیے سختی کرنے سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، ہمیں اس کے خلاف بھرپور مہم چلانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایات پر چاردیواری، سائنس لیبس سمیت دیگر سہولیات سے محروم سکھر ضلع کے سات سو ترالیس اسکولوں میں اسی سال تمام سہولیات فراہم کریں گے جس کے لیے منصوبہ بنا کر پی این ڈی محکمے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھر ضلع کونسل غریب طلبا کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، ضلع کونسل کی جانب سے اسکالرشپ پر کئی طلبا کو تعلیم کے حصول کے لیے بیرون ملک بھیجا گیا ہے جبکہ غریب طلباکو سی ایس ایس کی تیاری میں مدد کے لیے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے تعاون سے کلاسز چلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے مفادات یا حقوق کے حوالے سے کوئی سودے بازی نہیں کرے گی، صدر آصف زرداری کے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ انہوں نے کینالز بنانے کے منصوبے پر دستخط کر دیے ہیں، صدر آصف زرداری نے کینالز بنانے کی نہیں بلکہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی رضامندی جاننے کے لیے سمری پر دستخط کیے ہیں، پیپلزپارٹی کبھی بھی سندھ کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دے گی۔ قبل ازیں چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے سائنسی مقابلے میں حصہ لینے والے اسکولز کی ٹیمز کو فی گروپ دس، دس ہزار روپے اور پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے گروپ کو پچاس ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
سکھر میں صفائی کا فقدان، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے، انتظامیہ غائب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-05-14
 سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر شہر میں صفائی کا فقدان، گندگی کے ڈھیروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی مئیر، وزیرِ بلدیات اور کمشنر سکھر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور بلدیاتی اداروں کی مجرمانہ غفلت کے باعث شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں، جس سے تعفن اور بدبو نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ بڑھتی ہوئی گندگی اور غلاظت سے وبائی امراض کے پھیلنے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے، جبکہ شہریوں اور علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کی مسلسل غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر میں صفائی کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔ مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر، نالوں کی بندش اور کوڑے کرکٹ کے انبار نے نہ صرف ماحول کو آلودہ کردیا ہے بلکہ عوام کی روزمرہ زندگی بھی متاثر ہو رہی ہے۔شہر کے تجارتی و کاروباری مراکز، رہائشی علاقوں اور اہم شاہراہوں پر جمع گندگی سے اٹھنے والی تعفن نے فضا کو ناقابلِ برداشت بنا دیا ہے۔