گھا رو،قومی شاہراہ پر 2 کاروں میں تصادم،4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
گھارو،ٹھٹھہ میں دو کاروں کے تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی
گھا رو/ ٹھٹھہ(نمائندگان جسارت) دھابیجی کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار دو کاروں میں تصادم، چار افراد جاں بحق، دو افراد زخمی دھابیجی کے قریب مین قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث دو کاروں کے درمیان خوفناک تصادم جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ افسوسناک حادثے میں ایک خاتون سمیت چار افراد جاںبحق ہوگئے ہیں جبکہ دو افراد شدید زخمی ہیں۔ذرائع کے مطابق حادثہ اْس وقت پیش آیا جب دو کاریں تیز رفتاری کے باعث خود کر کنٹرول نہ رکھ پائیں اور آپس میں ٹکرا گئیں کاروں کے آپس میں ٹکرانے کے سبب دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں موقع پر ایک خاتون یاسمین سمیت دو افراد امتیاز ، اظہار الحسن جاں بحق ہوگئے جبکہ شاہ ذین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بعد میں جاں بحق ہوگیا اور اس طرح مرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔حادثے میں جاںبحق اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر رولر ہیلتھ سینٹر گھارو منتقل کیا گیا۔ جبکہ دو زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ یاد رہے روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں ایک ٹریک بند ہے اور ایک ہی ٹریک پر دونوں طرف کی گاڑیاں چلائی جارہی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، اندھی گولیاں لگنے کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی
کراچی:شہر قائد میں میں اندھی گولیوں کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پہلا واقعہ نیو کراچی کے علاقے لاسی گوٹھ، بھٹائی چوک کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی شخص کی شناخت تیس سالہ عرفان کے نام سے کی گئی ہے، اور اسے سینے پر دو گولیاں ماری گئی ہیں۔
چھیپا حکام کے مطابق، عرفان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
دوسرا واقعہ کورنگی 06 نمبر نیوی روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ایک اور شخص زخمی ہو گیا۔
زخمی شخص کی شناخت 35 سالہ شہروز ولد محمد افضل کے نام سے کی گئی ہے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق، شہروز کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔