جسارت کی کارکن حمیرا قریشی کی والدہ انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کراچی پریس کلب کی ممبر اور روزنامہ جسارت کراچی سے وابستہ حمیرا قریشی کی والدہ کلثوم قریشی زوجہ عبد الرحمن قریشی کا قضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے۔مرحومہ کی نماز جنازہ جمعرات کے روز بعد نماز عصر مسجد سلطان، خیابان حافظ ڈی ایچ اے فیز 6 میں ادا کی گئی جبکہ تدفین ڈی ایچ اے فیز 8 قبرستان میں کی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: شوہر کے مبینہ بدترین تشدد سے کوما میں جانے والی نوبیاہتا دلہن انتقال کرگئی
کراچی کے علاقے لیاری میں شوہر کے مبینہ بدترین تشدد کے بعد کوما میں جانے والی نوبیاہتا لڑکی انتقال کر گئی۔
رپورٹ کے مطابق لیاری شاہ بیگ لین میں شوہر کے تشدد کا شکار نوبیاہتا دلہن شانتی سول اسپتال ٹراما سینٹر میں زیر علاج تھی۔
پولیس نے بتایا کہ 19 سالہ شانتی نے سول اسپتال ٹراما سینٹر میں اب سے کچھ دیر قبل دم توڑا، شوہر کے بہیمانہ تشدد کا شکار 19سالہ شانتی تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شادی 15 جون کواشوک سے ہوئی تھی جبکہ تشدد کا واقعہ 17 جون کو پیش آیا تھا، ملزم نے لڑکی کے جسم کے مختلف حصوں کو کاٹا تھا جس سے اسکی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بغدادی پولیس نے ملزم اشوک کو گرفتار کرلیا تھا، ملزم اشوک کیخلاف لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے، ملزم کو عدالت نے جیل بھیج دیا تھا۔