ٹرک اور ڈمپر میں تصادم،ایک شخص جاںبحق،70بکرے ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مٹھی کے مقام پر مویشی لیکر آنے والے ٹرک اورکوئلے سے بھرے ڈمپر کے درمیان درمیان تصادم ، حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا محمد عثمان قریشی ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ 70سے زائد بکرے ہلاک ہوگئے ،پریٹ آباد سے تعلق رکھنے والے مویشی کے تاجر بکرے سے بھرا ٹرک اسلام کوٹ سے لیکر حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئے کہ مٹھی کے قریب کوئلے سے بھرے ڈمپر اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ستر سے زائد
بکرے ہلاک جبکہ پریٹ آباد حیدرآباد کا رہائشی محمد عثمان قریشی ہلاک جبکہ ڈرائیور دوست علی ، دانش قریشی اور ماجد قریشی زخمی ہوگئے ،زخمیوں کا تعلق بھی میرنبی بخش ٹا¶ن پریٹ آباد حیدرآباد سے ہے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صیہونی فوج کے غزہ پر سفاکانہ حملے جاری، مزید 32 فلسطینی شہید
اسرائیلی بمباری سے خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں میں آگ لگ گئی، جس سے 11 افراد جُھلس کر شہید ہوگئے۔ مغربی غزہ سٹی میں گھر پر فضائی حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شہید ہوگئے، جبکہ نصیرات پناہ گزین کیمپ میں جنگی طیاروں کے حملے میں 3 عام شہری، جن میں 2 بچیاں بھی شامل تھیں، شہید ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کے غزہ پر سفاکانہ حملے جاری ہیں، بمباری میں مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں کم از کم 32 فلسطینیوں کو شہید کیا۔ اسرائیلی بمباری سے خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں میں آگ لگ گئی، جس سے 11 افراد جُھلس کر شہید ہوگئے۔ مغربی غزہ سٹی میں گھر پر فضائی حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شہید ہوگئے، جبکہ نصیرات پناہ گزین کیمپ میں جنگی طیاروں کے حملے میں 3 عام شہری، جن میں 2 بچیاں بھی شامل تھیں، شہید ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں اُن مشینری اور بلڈوزروں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جو غزہ میں ملبے تلے دبے افراد کی لاشیں نکالنے کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں پولیو مہم بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔ ادھر اردن اور مصر نے اسرائیل اور حماس میں 5 سے 7 سال جنگ بندی کی نئی تجاویز پیش کر دیں جبکہ منصوبے میں اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی شن بیت کے سربراہ رونن بار نے بیان حلفی میں نیتن یاہو کو اسرائیل کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔