ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ، ناظم آباد جم خانہ کی فتح
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی(اسپورٹس ڈیسک) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید چار میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ عباسی جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں میں ناظم آباد جیم خانہ نے دوآب کرکٹ کلب کو 32 رنز سے ہرا دیا۔ ناظم آباد جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔ حمزہ گھانچی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 16 چوکوں 4 چھکوں کی مدد سے 104 ، علی ہاشمی نے 9 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 63 ، اور عبدل لطیف جو نیجو نے 32 رنز بنائے۔ سوباز سعید نے 2 وکٹ حاصل کئے۔ جواب دوآب کرکٹ کلب نے 8 وکٹو ں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔ کفایت زلباری نے 7 چوکوں 7 چھکوں کی مدد سے 86 ، وقاص اقبال نے 28 رنز بنائے۔ علی ہاشمی نے 3 جبکہ حمزہ گھانچی اور عبدل رحمان نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اسٹوڈنٹس گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں ایئرپورٹ جیمخانہ نے پاک مغل کرکٹ کلب کو 45 رنز سے ہرا دیا۔ ایئرپورٹ جیم خانہ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔ حیدر علی نے 10 چوکوں کی مدد 86 ، شفیع اللہ نے 4 چوکوں کی مدد سے 51، عمیر شیخ نے 46، زبیر دلاور نے 30 رنز بنائے۔ محمد ثاقب نے 45 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پاک مغل کرکٹ کلب 210 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ا حمد فاروق نے جارحانہ بولنگ کرتے ہوئے 5 اور عمیر شیخ نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ تیسرے میچ میں بقائی گراؤنڈ پر بقائی ڈولفن نے محمد حسین جونیئر کرکٹ کلب کو 87 رنز سے ہرا دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی مدد سے
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس: جج شاہ رخ ارجمند اڈیالہ جیل پہنچ گئے
—فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کرنے والے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
بانی پی ٹی آئی کی 2 بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان اڈیالہ جیل پہنچ گئیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کے کزن نوشیروان برکی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
وفاقی پراسیکیوٹر ذوالفقار عباسی نقوی اور بانی پی ٹی آئی کے وکیل ظہیر عباس چوہدری بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔