افسوس ہے! مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا: میرا روہانسی ہوگئیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ میرا اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے روہانسی ہوگئیں۔اکثر و بیشتر خبروں کی زینت رہنے والی اداکارہ میرا کا حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک مختصر انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں نجی ٹی وی کا اینکر ان سے انتہائی ذاتی قسم کے سوالات کر رہا ہے۔
اداکارہ سے اینکر نے سوال کیا کہ نیلم منیر صاحبہ کی شادی ہوگئی ہے، آپ کا کب تک کا ارادہ ہے؟جواب میں میرا نے کچھ سوچتے ہوئے کہا بس! افسوس ہے، جس پر اینکر نے کہا نیلم منیر کی شادی کا افسوس ہے یا اپنی شادی میں تاخیر ہونے کا؟ میرا نے جواب دیا کہ اپنی شادی میں تاخیر کا افسوس ہے۔اینکر کے مسلسل سوالات پر میرا نے انتہائی تحمل مزاجی سے جواب دیا کہ مجھے اب تک کوئی نہیں ملا، مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا، مجھے وجہ نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہے۔
اینکر کے سوالات پر آخر میں میرا کرسی سے اٹھ کر یہ کہتے ہوئے چلی گئیں کہ مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر اینکر پر شدید اعتراض اٹھایا جا رہا ہے، صارفین کے مطابق اینکر کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات انتہائی نامناسب تھے جس نے میرا کو پریشان کیا۔
دنیا کا مہنگا اور سستا ترین فون کونسا ہے؟ حیران کرتی قیمتیں سامنے آگئیں
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: افسوس ہے
پڑھیں:
اداکارہ علیزے شاہ نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا؟
کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ سے متعلق شوبز چھوڑنے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔
حال ہی میں علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ اداکار کی زندگی مشکل ہوتی ہے، ہمیں ایک ڈرامے کا چیک 3 مہینے بعد ملتا ہے، اپنی ہی کمائی کیلئے ہمیں لوگوں سے بھیک مانگنی پڑتی ہے کہ چیک کا کیا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جب چیک ملتا ہے تو ایسا لگتا ہے ہم پر کوئی احسان کیا جارہا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ میں نے کام کرنا روک دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میں لوگوں کے پاس جاتی ہوں اور بولتی ہوں کہ مجھے اپنی فیملی اور گھر کو سپورٹ کرنا ہے تو مجھے کہتے ہیں ہم آپ کیلئے اتنا کر تو رہے ہیں جتنا گزارا ہوجائے۔
علیزے شاہ نے کہا کہ وہ بتاتے ہیں ہم اتنی بڑی پروڈکشن میں ڈرامہ دے کر احسان کررہے ہیں، تو بھائی اپنا احسان اپنے پاس رکھیں، مجھے کام نہیں کرنا، جہاں کام میں عزت ہی نہیں ہے آپ وہاں کیا کام کروگے؟
اداکارہ نے کہا کہ جب میں نے اپنا معاوضہ مانگا تو سوشل میڈیا پر مختلف پیجز کو پیسے دے کر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مجھ پر میمز بنائی گئیں،میٹنگز میں مجھے بےعزت کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کام دے کر میری ذات پر احسان نہیں کرو، مجھے صرف عزت چاہیے اور وقت پر معاوضہ چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ وہ بھی نہیں کرسکتے تو میرا خیال ہے کہ اس انڈسٹری میں آپ سے بڑا بھکاری کوئی نہیں ہے، آپ لوگ اداکاروں کا پیسہ کھا کر اتنے بڑے محل بنا رہے ہیں وہ کبھی تو ٹوٹیں گے، سب آپ لوگوں کو ہی مبارک ہو، میں کام صرف تب کروں گی جہاں میری عزت ہوگی۔
Post Views: 4