قابض انتظامیہ مقبوضہ کشمیر سے بجلی بھارتی ریاستوں کو فراہم کر رہی ہے، فاروق عبداللہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے ضلع کٹھوعہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ اس کے بغیر کشمیریوں کو درپیش کئی چیلنجز کو دور نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے بجلی بھارتی ریاستوں راجستھان اور اترپردیش کو فراہم کی جا رہی ہے جس سے کشمیریوں کو بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے ضلع کٹھوعہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ اس کے بغیر کشمیریوں کو درپیش کئی چیلنجز کو دور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ کشمیری بجلی سے بھی محروم ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قابض انتظامیہ کشمیر میں پیدا ہونیوالی بجلی بھارتی ریاستوں راجستھان اور اترپردیش کو فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجلی مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہوتی ہے جس کے کشمیری مالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن لیفٹیننٹ گورنر اور بھارتیہ جنتا پارٹی بھی سیاسی طاقت سے محروم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن انصاف ضرور ہو گا۔ فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر کی ریاستی شناخت کی فوری بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے ایک روشن مستقبل کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن ضرور جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال ہو گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشمیر کی ریاستی انہوں نے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
یشونت سنہا کی قیادت میں وفد کی میر واعظ عمر فاروق سے ملاقات
وفد نے میر واعظ کے ساتھ تقریباً ایک گھنٹے تک تفصیلی بات چیت کی۔ بات چیت میں مقبوضہ علاقے کو درپیش سیاسی، سماجی اور اقتصادی مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق بھارتی وزیر اور سیاستدان یشونت سنہا کی قیادت میں ایک وفد نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق سے سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفد میں سابق ایئر وائس مارشل کپل کاک، صحافی بھارت بھوشن اور امن کارکن سوشوبا باروے شامل تھے۔ وفد نے میر واعظ کے ساتھ تقریباً ایک گھنٹے تک تفصیلی بات چیت کی۔ بات چیت میں مقبوضہ علاقے کو درپیش سیاسی، سماجی اور اقتصادی مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی، دونوں فریقوں نے مقبوضہ علاقے کے لوگوں کے خدشات کو دور کرنے کے لیے مستقل بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔قبل از یںیشونت سنہا کی قیادت میں وفد نے مقبوضہ علاقے کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سمیت مختلف سیاسی نمائندوں اور گروپوں سے ملاقات کی۔ بھارتی وفد کل نئی دہلی واپس روانہ ہو گا۔