مستونگ میں رات گئے مسلح افراد کا لیویز چوکی پرحملہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز کی چوکی پر حملہ کرکے اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر سیمنٹ فیکٹری کی مشینری کو بھی آگ لگا دی۔
ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ شب مستونگ کے علاقے دشت کے قریب پیش آیا، جہاں درجنوں مسلح افراد نے کوئٹہ کو سبی اور سکھر سے ملانے والی مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی۔
یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں لیویز چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، دو اہلکار شہید
لیویز ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے دشت گونڈین میں لیویز کی چوکی اور ایک سیمنٹ فیکٹری پر بھی حملہ کیا-
حملے کے وقت چوکی میں صرف 3 اہلکار موجود تھے جنہیں مسلح افراد نے یرغمالی بناکر ان کا اسلحہ، موٹرسائیکلیں اور موبائل فون چھین لیے، حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مزید پڑھیں:بلوچستان: مستونگ میں دہشتگردوں کی لیویز تھانے پر قبضے کی کوشش ناکام
واقع کے بعد فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کے علاقے زہری میں بھی مسلح افراد نے لیویز تھانے
سمیت نجی بینک کو نذرآتش کردیاتھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان چوکی سبی سکھر سیمنٹ فیکٹری کوئٹہ لیویز مستونگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سکھر کوئٹہ مستونگ مسلح افراد نے مستونگ میں
پڑھیں:
اسرائیل میں ایک تیز رفتار کار فوجیوں پر چڑھ دوڑی
صیہونی فوج نے تصدیق کی ہے کہ کارسوار کے حملے زخمی ہونے والے 8 افراد فوجی اہلکار ہیں، جن میں سے 5 کی حالت نازک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وسطی علاقے میں ایک تیز رفتار کار نے متعدد فوجیوں کو کچل دیا جسے دہشت گرد حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شہر نتانیا کے قریب داخلی راستے پر ایک چوکی پر پیش آیا، حملہ آور کار سوار جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق گاڑی کے مالک کی شناخت کر لی گئی جو ایک اسرائیلی شہری ہے تاہم ممکنہ طور پر گاڑی چوری کی گئی تھی۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے کار سوار کی تلاش کے لیے ایک بڑا سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ کار کے مالک سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور مغربی کنارے کے علاقے بیت لید میں کار کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ کار کو تحویل میں لے لیا گیا اور کار سوار کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ایمبولینس سروس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہیلیل یافے میڈیکل سینٹر، ہادیرہ، اور لینیادو اسپتال، نتانیا منتقل کر دیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ کارسوار کے حملے زخمی ہونے والے 8 افراد فوجی اہلکار ہیں، جن میں سے 5 کی حالت نازک ہے۔