غزہ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قابض فوج کیخلاف 22 مزاحمتی کارروائیاں
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
ان کارروائیوں میں 3 شوٹنگ آپریشنز، ایک مسلح تصادم، 6 بارودی مواد کے ذریعے کی جانے والی کارروائیاں، صیہونی آبادکاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے تین آپریشن شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قابض صیہونی فوج کیخلاف 22 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق طوفان الاقصیٰ آپریشن کے تسلسل کے طور پر انجام دی جانے والی ان کارروائیوں میں 3 شوٹنگ آپریشنز، ایک مسلح تصادم، 6 بارودی مواد کے ذریعے کی جانے والی کارروائیاں، صیہونی آبادکاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے تین آپریشن شامل تھے۔ دوسری جانب صیہونی میڈیا نے غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں کے حملوں میں اپنے چار فوجیوں کی ہلاکتوں اور 7 کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
نہروں کا معاملہ، نوابشاہ میں قوم پرست جماعت نے ریلوے ٹریک بند کر دیا
سرہاڑی کے قریب بخشو جمالی ریلوے پھاٹک پر ہزارہ ایکسپریس کو روک لیا گیا، احتجاجی دھرنے کے باعث دیگر ٹرینوں کو قریبی ریلوے سٹیشنز پر روک دیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو نواز ڈاہری ریلوے سٹیشن پر روک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے سندھ پر نہروں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، نوابشاہ میں قوم پرست جماعت کے کارکنان نے ریلوے ٹریک بند کر دیا۔ سرہاڑی کے قریب بخشو جمالی ریلوے پھاٹک پر ہزارہ ایکسپریس کو روک لیا گیا، احتجاجی دھرنے کے باعث دیگر ٹرینوں کو قریبی ریلوے سٹیشنز پر روک دیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو نواز ڈاہری ریلوے سٹیشن پر روک دیا۔ کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو لنڈو ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوابشاہ کے مطابق ریلوے ٹریک بند ہونے کی اطلاع پر ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور رینجرز کی نفری طلب کرلی۔