قومی ائیر لائن کا یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال، پہلی پرواز 100 فیصد بکنگ کیساتھ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی ائیر لائن کا یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہو گیا۔قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 749 نے پیرس کے لیے اڑان بھرلی، پیرس جانے والی قومی ائیر لائن کی پرواز میں 323 مسافر سوار ہیں، یورپ کے لیے قومی ائیر لائن کا فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہوا ہے۔ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے آپریشن بحال ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا قومی ائیر لائن کے منافع بخش روٹس بند ہو گئے تھے، ہم چاہیں گے کہ قومی ائیر لائن کی نجکاری کی جائے۔
ان کا کہنا تھا قومی ائیر لائن ہماری شناخت ہے جس سے ہم محروم کر دیے گئے تھے، پیرس جانے والی قومی ائیر لائن کی پرواز کی 100 فیصد بکنگ ہوئی ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا قومی ائیر لائن پاکستانیوں کی میتیں بغیر کسی چارجز کے مفت لے کر آتی تھی لیکن فلائٹ آپریشن بند ہونے سے اوور سیز پاکستانی اس سہولت سے محروم ہو گئے تھے۔ان کا کہنا تھا پورے یورپ کے لیے قومی ائیر لائن کی پروازیں بحال ہو گئی ہیں، یورپ کی فضاوں میں ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہرانا شروع ہو گیا ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا ایک غیر ذمہ دار بیان نے قومی ائیر لائن کو بہت نقصان پہنچایا، ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔
ڈی چوک احتجاج کیس: گرفتار پی ٹی آئی کے 153 کارکنوں کی ضمانتیں منظور
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: قومی ائیر لائن کی پرواز فلائٹ ا پریشن کا کہنا تھا بحال ہو ساڑھے 4 کے لیے
پڑھیں:
سندھ: آن لائن فراڈ کے 286 مقدمات میں نامزد ملزمان کیخلاف کارروائیوں کا آغاز، 4 گرفتار
---فائل فوٹوسندھ کے ضلع میرپور خاص کے دیہی علاقے میں شہریوں سے آن لائن فراڈ کر کے کروڑوں روپے لوٹنے والے گینگ کے خلاف پولیس نے کارروائیاں شروع کر دیں۔ 286 مقدمات میں نامزد 34 سے زائد ملزمان کے خلاف مزید 21 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان سستی گاڑیاں اور مویشی فروخت کرنے کے بہانے لوگوں کو اپنے علاقے میں بلا کر لوٹ لیتے تھے، ملزمان ٹندوجان محمد ٹاؤن اور قریبی گاؤں بچل چانڈیو سے نیٹ ورک چلاتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران علاقے میں ملزمان کے گھر اور اوطاق کو مسمار کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہو گئے۔
ایس ایس پی میرپور خاص سمیر نور چنہ کے مطابق ٹنڈو جان محمد تھانے کے ایس ایچ او کو معطل جبکہ ملزمان کیلئے پولیس کارروائی کی مخبری کرنے والے اہلکار کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں سے بڑے پیمانے پر آن لائن فراڈ اور لوٹ مار کا انکشاف درجنوں متاثرین کے پولیس سے رابطہ کرنے پر ہوا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف 2 سال کے دوران فراڈ کے 286 مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہو سکی تھی۔
ایس ایس پی میرپور خاص سمیر نور چنہ کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد ٹنڈو جان محمد تھانے کے پورے عملے کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔
چند روز میں صرف 4 ملزمان سے متاثرین کو 80 لاکھ روپے کی رقم واپس کروادی گئی، اس کیس میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور مزید مقدمات متوقع ہیں۔