WE News:
2025-09-17@23:03:23 GMT

دھمکی دی گئی کہ آپ کی اے آئی ویڈیوز بنا لیں گے، علیمہ خان

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

دھمکی دی گئی کہ آپ کی اے آئی ویڈیوز بنا لیں گے، علیمہ خان

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں دھمکیاں دی گئیں کہ آپ کی اے آئی جنریٹ ویڈیوز بنا لیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا امید لگ گئی ہے آپ کو کہ عمران خان جلد جیل سے باہر آئیں گے؟ جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف جو القادر ٹرسٹ کیس جب ہائیکورٹ میں جائے گا تو ساری دنیا کو پتا چلے گا کہ کیس کتنا بڑا مذاق ہے، تو پھر عمران خان کیسے جیل میں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے بیرون ملک بھجوائے جانے کی متعدد پیشکشیں ٹھکرائیں، علیمہ خان

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے پہلے دن سے کہا ہے کہ وہ اپنے ہر کیس کا سامنا کریں گے، ہم نے اور عوام نے عمران خان کا ساتھ دیا کہ وہ ڈیڑھ سال سے چپ کرکے جیل سے اپنے کیسز لڑرہے ہیں، انہوں نے ڈیڑھ سال گزار دیے ہیں وہ سرخرو ہوکر جیل سے نکلیں گے اور ڈیل کے تحت نہیں نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ القادر کیس میں سب کو پتا ہے کہ عمران خان کو کیا سزا دینی ہے، کیا پتا ان کو کوئی پڑھائی لکھائی میں مشکل پیش آرہی ہو کہ فیصلے میں کیا لکھنا ہے، عمران خان200 سے 250 بچوں کو مفت تعلیم دے رہے ہیں اور یہ ان کا جذبہ ہے، عمران خان کا جرم یہی ہے وہ 200 سے 250 بچوں کو مفت تعلیم دے رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، ہم احتجاجاً پیدل چل کے اندر چلے گئے، اس کے بعد مجھے کہا گیا کہ آپ باہر بیٹھیں گی، ڈاکٹر عظمیٰ اندر جاسکتی ہیں، مجھ پر آج جیل داخلے پر پابندی لگی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر کے بے شمار لوگ لاپتا، لال مسجد آپریشن کی طرح لاشیں دفنائی گئیں، علیمہ خان

علیمہ خان نے کہا کہ ڈاکٹر عظمیٰ نے عمران خان سے ملاقات کی، انہوں نے عمران خان کو بتایا کہ مجھے باہر بٹھایا گیا ہے، جس پر عمران خان نے جج سے درخواست کی کہ مجھے اندر آنے دیا جائے، جب اندر نہیں بلایا گیا تو عمران خان نے کیس کی کارروائی رکوا دی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ان کے گھرکے افراد سے ملاقاتیں محدود کردی گئی ہیں، ان کو فیملی کے افراد سے ملنے نہیں دیا جارہا، ان کو بچوں سے بات نہیں کروائی جاتی، ان کے ذاتی معالج سے بھی ملنے نہیں دیا جاتا، یہ ٹارچر کے اندر آتا ہے، عمران خان کو صرف ان چیزوں سے تنگ کرتے ہیں جو وہ مانگتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دھمکیاں دی جاتی ہیں، یہ کہا جاتا ہے کہ آپ عمران خان کے پیغام کو مدھم کردیں، ہم نے ذمہ داری لی ہے کہ جو بات عمران خان نے کی ہے وہ ہم پوری کریں، ہم یہ نہیں کرسکتے ہیں، ہمیں کہا گیا کہ ہم آپ کی اے آئی سے جنریٹ ویڈیوز نکال لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جج کے رویے سے لگ رہا ہے عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا سنا دی جائے گی، علیمہ خان

’ہم گھر سے نکل کے اس لیے نہیں آئے تھے کہ آپ کا اٹیک دیکھیں، آپ کو اس لیے کہنا پڑتا ہے کہ ہم سیاسی طور پر پارٹی ٹیک اوور کرنے لگے ہیں تاکہ آپ ہمیں گھر کی خواتین کے علاوہ علیحدہ کرکے یہ کہیں کہ ہم آپ پر اٹیک کرلیں گے کیوں کہ آپ اب سیاست میں آچکے ہیں۔‘

’عمران خان رانا ثنااللہ کی تقریر پر ہنسے‘

علیمہ خان نے کہا کہ انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کی پریس کانفرنس کے بارے میں عمران خان کو بتایا تو وہ بہت ہنسے۔ ’میں نے عمران خان کو بتایا کہ لگاتا ہے رانا ثنااللہ کو آپ کی پارٹی چاہیے، کیوں کہ انہوں نے دردناک قسم کی پریس کانفرنس کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ علیمہ خان پارٹی ٹیک اوور کرنا چاہتی ہے، میں نے عمران خان سے کہا کہ آپ اپنی پارٹی انہیں دے دیں کہ لگتا ہے اس وقت انہی کو تکلیف ہے۔

’عمران خان کے ساتھ غداریوں پر نظر رکھیں گے‘

ان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کی رہائی تک سامنے ہیں، جب تک عمران خان جیل میں ہیں، عمران خان ہی جیل سے پارٹی چلا رہے ہیں، ان کو کسی عہدے کی ضرورت نہیں کیوں کہ عوام ان کے ساتھ ہیں، ہر چیز کا فیصلہ اڈیالہ جیل سے ہوتا ہے اور آگے بھی عمران خان کی مرضی کے ہی فیصلے ہوں گے، ہم سیاست میں نہیں ہیں،ہم گھر سے نکلے ہیں تو کچھ سیکھا ہی ہے لیکن ہم لوگوں سے وعدہ کررہے ہیں کہ عمران خان کی حفاظت کریں گے اور ان کے ساتھ جو غداریاں ہوتی ہیں ان کے اوپر بھی نظر رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

AI we news اڈیالہ جیل اے آئی تحریک انصاف ڈاکٹر عظمی علیمہ خان عمران خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل اے ا ئی تحریک انصاف ڈاکٹر عظمی علیمہ خان عمران خان کو عمران خان کی کہ عمران خان انہوں نے اے ا ئی جیل سے

پڑھیں:

بانی کے مطابق آپریشن حل نہیں ،مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے،علی امین گنڈاپور

  اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا مؤقف ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل آپریشنز میں نہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے امن کے قیام میں ہے۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے، جہاں ان سے ایف آئی اے کے افسران پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کی ٹیم عمران خان سے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ، خاص طور پر ٹوئٹر (ایکس) سے متعلق سوالات کر رہی ہے، جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ اکاؤنٹ میرا ہے، اگر کچھ سنجیدہ پوچھنا ہے تو کریں، وقت ضائع نہ کریں۔
وزیر اعلیٰ کے مطابق عمران خان نے ملک میں امن کے قیام کے لیے پھر زور دیا ہے کہ “تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا، اور عوام کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔ ماحولیاتی تبدیلی” پر عمران خان کی پیش گوئی درست ثابت ہوئ
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ عمران خان نے برسوں پہلے ماحولیاتی تبدیلی کو ایک بڑا مسئلہ قرار دیا تھا اور آج پوری دنیا اس خطرے کو تسلیم کر رہی ہے۔ جلسے کا مقصد عوامی شعور اور انصاف کی بحالی ہے”
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں جلد ایک بڑا جلسہ ہوگا، جس کا مقصد عمران خان کی رہائی، قانون کی بالادستی اور عام شہریوں کو ان کے آئینی حقوق دلوانا ہے۔ انہوں نے عوام سے جلسے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔
ملاقات سے روکنا غیر قانونی ہے
علی امین گنڈاپور نے شکایت کی کہ انہیں بارہا کوشش کے باوجود عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، حالانکہ عدالتی احکامات موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میری ملاقات کو روکا جا رہا ہے، جو کہ قانون اور عدلیہ کی توہین ہے۔ اگر یہی روش جاری رہی تو میں عدلیہ کے تحفظ کے لیے ریلی نکالوں گا۔”سیاست کو جنازوں سے دور رکھو
اپنے اوپر ہونے والی تنقید کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں فوجی کا بیٹا ہوں، اور ہمیشہ شہدا کا احترام کرتا ہوں۔ میں کسی ایک جنازے پر نہ جا سکا تو اسے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا ذریعہ نہ بنایا جائے۔ سیاست کو جنازوں سے نہیں، مسائل کے حل سے جوڑا جائے۔

Post Views: 9

متعلقہ مضامین

  • ملک کے حالات بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کی طرف جارہے ہیں،عمران خان
  • ویڈیو لنک کسی صورت قبول نہیں، مقصد عمران خان کو تنہا کرنا ہے، علیمہ خان
  • ویڈیو لنک کسی صورت قبول نہیں مقصد عمران خان کو آئسولیٹ کرنا ہے، علیمہ خان
  • بانی کے مطابق آپریشن حل نہیں ،مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے،علی امین گنڈاپور
  • ایک شخص نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے پی ٹی آئی کو کرش کیا، عدلیہ کو اپنے ساتھ ملالیا، عمران خان
  • افغانستان کے لوگوں کو نکالنے سے دہشتگردی ختم نہیں ہوگی، عمران خان
  • افغانستان کے لوگوں کو نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، عمران خان
  • ٹک ٹاک سے انقلاب نہیں آتے، اگر آتے تو عمران خان آج جیل میں نہ ہوتے،علی امین گنڈاپور
  • عمران خان کو کس مقدمے میں سزا سنائی جانے والی ہے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
  • عمران خان کو ایک اور مقدمے میں سزا سنائی جارہی ہے: علیمہ خان