Express News:
2025-11-19@19:26:37 GMT

خاتون رکن اسمبلی کی سیڑھیوں سے گر کر زخمی

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

لاہور:

پنجاب اسمبلی کی خاتون رکن اسمبلی ایوان کی کارروائی کے دوران سیڑھیوں سے گر کرزخمی ہوگئیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کی زیرصدارت ہوا جہاں اپوزیشن اراکین اور حکومتی ارکان کے درمیان گرما گرمی بھی ہوئی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اپوزیشن اراکین نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

اس موقع پر اراکین نے صوبائی اسمبلی کی پرانی عمارت پر اجلاس بلانے کے فیصلے کی داد دی اور کہا کہ پرانی عمارت سے بہت ساری پرانی یادیں وابستہ ہیں اور اس عمارت کو زندہ رکھنے کے لیے یہ اچھا طریقہ ہے۔

ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ اسپیکرملک احمد خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے پرانی عمارت میں اجلاس بلایا، جب بھی اجلاس ہوگا تو جمعے کے روز پرانی اسمبلی میں ہی ہوگا۔

صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کیا اور انہوں نے ہاتھوں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن میں گولی کیوں چلائی درج تھا۔

اپوزیشن اراکین اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی۔

حکومتی رکن صوبائی اسمبلی فاطمہ صلاح الدین اسمبلی سے واپسی پر سیڑھیوں سے پھسل گئیں اور زخمی ہوگئیں۔

رکن صوبائی اسمبلی فاطمہ صلاح الدین پپی کا اسمبلی کی سیڑھیوں سے پھسلنے کے نتیجے میں پاؤں زخمی ہو گیا تاہم  ریسکیو 1122 نے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔

فاطمہ صلاح الدین پپی کو گنگارام اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ ایمرجنسی میں زیر علاج ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: صوبائی اسمبلی اسمبلی کی

پڑھیں:

اپوزیشن لیڈر تعیناتی، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے عامر ڈوگر کو جواب دیدیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ایم این اے عامر ڈوگر کے ایوان میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی سے متعلق خط کا جواب دے دیا۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق عامر ڈوگر نے 6 اکتوبر کو اسپیکر سردار ایاز صادق کو اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کےلیے خط لکھا تھا، جس کا جواب دے دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق خط میں بتایا گیا کہ قواعد و ضوابط میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا مکمل طریقہ کار واضح ہے۔ اسپیکر کے ایوان میں اپوزیشن لیڈر کی نشست کے خالی ہونے کے اعلان سے قبل نامزدگی کے لیے نام جمع نہیں کرائے جاسکتے۔

خط میں جواب دیا گیا کہ قواعد کے تحت اسپیکر اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے لیے تاریخ، وقت اور مقام کا اعلان کرتے ہیں۔ اسپیکر اس رکن کو قائد حزب اختلاف نامزد کرتے ہیں، جسے اپوزیشن اراکین کی اکثریت کی حمایت حاصل ہو۔

خط کے متن کے مطابق ماضی میں بھی اسپیکر کی جانب سے ارکان کو ہاؤس میں باقاعدہ اعلان کے ذریعے آگاہ کیا جاتا رہا ہے، اسپیکر کا اعلان ضروری ہے تاکہ کوئی بھی رکن اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے لیے درخواست جمع کروا سکے۔

جوابی خط میں مزید کہا گیا کہ عام انتخابات کے بعد بھی اپوزیشن لیڈر کی نشست پر تقرری کے لیے یہی طریقہ کار اپنایا جاتا ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ عمر ایوب کی رٹ پٹیشن پر آئینی بینچ نے نااہلی کیس کو واپس پشاور ہائی کورٹ کو بھیجا ہے، یہ معاملہ عدالت عالیہ پشاور میں زیر التوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نگران حکومت کیلئے ناموں کا فیصلہ متحدہ اپوزیشن کا مشترکہ فیصلہ تھا، کاظم میثم
  • نگران حکومت کے لیے ناموں کا فیصلہ متحدہ اپوزیشن کا مشترکہ فیصلہ تھا، کاظم میثم
  • لیڈر آف اپوزیشن کے تعین کا معاملہ زیر التوا، اسپیکر کی طرف سے اعلان ضروری
  • اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے عامر ڈوگر کو خط کا جواب دیدیا
  • اپوزیشن لیڈر تعیناتی، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے عامر ڈوگر کو جواب دیدیا
  • اراکین اسمبلی عوام کے حقیقی نمائندے ہیں، سرفراز بگٹی
  • ‏ملک بھرمیں موبائل فون سروس کے مسائل پر اراکین اسمبلی کا اظہار ناراضی
  • وفاقی آئینی عدالت ، اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی عمارت میں قائم کرنیکا فیصلہ
  • وفاقی آئینی عدالت مستقل بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی عمارت میں قائم کرنے کا فیصلہ
  • آزاد کشمیر، چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج