دہلی کی وزیراعلیٰ نے بی جے پی لیڈر رمیش بدھوڑی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ وہ اپنی پارٹی کے لیڈران سے بھی غلط انداز میں بات کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے یہاں کی سیاست میں بڑے اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اسی درمیان دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی نے اپوزیشن پارٹی بی جے پی سے متعلق ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ بحث چل رہی ہے کہ بی جے پی کا وزیراعلیٰ چہرہ کون ہوسکتا ہے۔ اس پر اب دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی نے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے۔ آتشی نے پریس کانفرنس میں بیان دیا کہ بی جے پی کالکا جی امیدوار رمیش بدھوڑی کو اپنا وزیراعلیٰ کا امیدوار بنا سکتی ہے۔ اس سے متعلق انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ بھی کیا، جس میں لکھا "معتبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ آج صبح گالی گلوچ پارٹی کی سی ای سی میٹنگ میں طے ہوا ہے کہ سب سے زیادہ گالی گلوچ کرنے والے لیڈر رمیش بدھوڑی کو وزیراعلیٰ کا چہرہ بنایا جائے گا۔ آج شام کی پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ اس فیصلے پر مہر لگا دے گی"۔

دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی نے مزید لکھا "اب دہلی والوں کے سامنے دو متبادل ہیں، ایک طرف ہیں پڑھے لکھے، کام کرنے والے لیڈر اروند کیجریوال اور دوسری طرف گالی گلوچ کرنے والے رمیش بدھوڑی"۔ آتشی نے کہا کہ آپ دہلی کے کسی بھی علاقے میں جائیں، صرف یہی موضوع ہے کہ عام آدمی پارٹی نے اپنا وزیراعلیٰ عہدے کا امیدوار اعلان کردیا۔ آپ کے ووٹ دینے سے اروند کیجریوال وزیراعلیٰ بنیں گے لیکن اگر گالی گلوچ پارٹی کو ووٹ دیا تو ان کا وزیراعلیٰ کون ہوگا۔

دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی نے رمیش بدھوڑی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ وہ اپنی پارٹی کے لیڈران سے بھی غلط انداز میں بات کرتے ہیں۔ لوگوں نے دیکھا ہے کہ رمیش بدھوڑی نے لیڈران کے ساتھ گالی گلوچ کرنے کے ساتھ ساتھ مار پیٹ کرتے ہوئے انہیں سڑکوں پر دوڑایا تھا۔ سب جانتے ہیں کہ رمیش بدھوڑی نے پرینکا گاندھی کے خلاف نازیبا تبصرہ کیا تھا۔ اس کے کچھ دن بعد انہوں نے میرے اور میری فیملی کے ساتھ گالی گلوچ کی۔ رمیش بدھوڑی کو اس کا انعام مل رہا ہے کہ ان کی پارٹی ان کو وزیراعلیٰ چہرے کے طور پر اعلان کرنے جا رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بی جے پی

پڑھیں:

موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

 پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم