انجری کا شکار صائم ایوب چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
ٹخنے کی انجری کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر صائم ایوب کا لندن میں علاج چل رہا ہے، جس کے باعث شائقین کرکٹ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کیا وہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔
صائم ایوب نے اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔
یہ بھی پڑھیں صائم ایوب صحتیاب ہورہے ہیں، میڈیکل رپورٹ آگئی
نوجوان کرکٹر نے کہاکہ میڈیکل پینل کے فیصلے کا انتظار ہے، میڈیکل رپورٹس کے بارے میں پی سی بی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں علاج کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات سے مطمئن ہوں، مداحوں سے اپیل ہے کہ وہ دعاؤں میں یاد رکھیں۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹر صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد پی سی بی نے انہیں علاج کے لیے لندن بھجوایا ہے جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں کسی کی رائے پر اعتبار نہیں، صائم ایوب کا پورا خیال رکھیں گے، محسن نقوی
یہ بھی یاد رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ میں شامل دیگر ٹیموں کے اہم کھلاڑی بھی انجریز کا شکار ہیں، جس کے باعث ان کی ایونٹ میں شرکت مشکوک ہے۔ ان کھلاڑیوں میں پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو، سومیا سرکار، جیرالڈ کوٹزی اور لونگی نگیڈی شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی ٹخنے کی انجری چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ صائم ایوب میڈیکل پینل وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی ٹخنے کی انجری صائم ایوب وی نیوز صائم ایوب کا شکار کے لیے
پڑھیں:
بھارتی ٹیم حدیں پار کرنے لگی، جیت کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ
ایشیا کپ کے دوران ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کے بعد معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے متعلق سخت مؤقف اختیار کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا کمار یادو نے اے سی سی کو پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ جیتتا ہے تو وہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کریں گے۔ یادو کا کہنا ہے کہ ٹرافی پریزنٹیشن میں محسن نقوی کی موجودگی ناقابلِ قبول ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے: بھارتی ٹیم کے رویے پر محسن نقوی برہم، کھیل کی روح مجروح کرنے کا الزام
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی کے درمیان تنازع پہلے ہی ایشیا کپ کو شدید دباؤ میں ڈال چکا ہے۔ اتوار کو بھارت اور پاکستان کے درمیان مصافحہ نہ کرنے کے واقعے نے معاملے کو مزید کشیدہ کر دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کی دھمکی بھی دی تھی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل میں محسن نقوی نے کہاکہ آج کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی دیکھنا انتہائی مایوس کن ہے۔
’کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اس کی اصل روح کے خلاف ہے۔ امید ہے کہ آئندہ فتوحات سب ٹیمیں وقار اور شائستگی کے ساتھ منائیں گی۔‘
ایشیا کپ کے مستقبل سے متعلق معاملات تاحال غیر یقینی ہیں اور اگلے چند دن اس حوالے سے نہایت اہم سمجھے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک انڈیا میچ ٹرافی کرکٹ محسن نقوی