ہش منی کیس ،ڈونلڈ ٹرمپ سزا سے بچ گئے ،جرم برقرار
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
نیویارک (صباح نیوز) امریکا کی عدالت نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہش منی کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں وہ سزا سے بچ گئے ہیں تاہم ان کا جرم برقرار رکھا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کی فوجداری عدالت میں ٹرمپ کو سزا سنائے جانے کے لیے سماعت ہوئی جس میں جج نے پیسے دے کر جنسی تعلقات چھپانے کا جرم ڈونلڈ ٹرمپ کے ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو قید نہیں کیا جائیگا، نہ ہی ان پر کوئی جرمانہ کیا جائیگا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہوں گے جو مجرمانہ ریکارڈ کے ساتھ صدارت سنبھالیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال مئی میں امریکی عدالت نے فحش اداکارہ کو رقم کی ادائیگی سے متعلق کیس میں ٹرمپ پر عاید الزامات درست قرار دیتے ہوئے انہیں مجرم قرار دیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کو 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی سے متعلق 34 الزامات عاید کیے گئے تھے، جیوری نے تمام 34 الزامات کو درست قرار دیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام تھا کہ ان کے اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ جنسی تعلقات تھے اور انہیں چھپانے کیلیے 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر اسٹارمی ڈینئلز کو رقم دی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیت گئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی ون ڈے میچز برقرار رکھنے کی درخواست قبول کر لی
کراچی:ون ڈے میچز کو برقرار رکھنے کے حوالے سے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی درخواست قبول کر لی۔
شیڈول کا اعلان ہونے اور ٹکٹس کی فروخت کے باوجود پی سی بی سیریز کی تصدیق کرنے سے گریزاں رہا، اسکواڈ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا تھا۔
بورڈ نے ایشیا کپ اور ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے تین ون ڈے میچز کو ٹی 20 میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، البتہ ویسٹ انڈیز نہ مانا، ایک موقع پر سیریز ہی محدود ہوتی محسوس ہو رہی تھی لیکن پاکستان نے موقف نرم کر لیا۔
یہ پڑھیں: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز تین ٹی 20 میچز تک محدود رہنے کا خدشہ
ویسٹ انڈین بورڈ کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں رسائی کے لیے انھیں زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے ہیں، اس لیے شیڈول میں تبدیلی ممکن نہیں ہے، اب سیریز سابقہ شیڈول کے تحت ہی کھیلی جائے گی، تین ٹی ٹوئنٹی کے بعد اتنے ہی ون ڈے میچز ہوں گے۔