جنوری کیلیے آر ایل این جی کی نئی قیمت مقرر، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے جنوری کیلیے آر ایل این جی کی نئی قیمت مقرر کر دی اور اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔ اوگرا سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی نادرن کیلیے قیمت میں کمی کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کیلیے قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کیلیے آر ایل این جی کی قیمت 12.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی قیمت 12
پڑھیں:
مہمند ڈیم پاور منصوبہ: کویت 25 ملین ڈالر قرض دے گا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کیلیے پاکستان اور کویت کے درمیان دوسرے قرض پروگرام پر دستخط ہوگئے۔ ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کویتی حکومت کویت فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ کے ذریعے رقم فراہم کرے گی، اس پروگرام کے تحت مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کیلیے 7.5 ملین کویتی دینار (25 ملین ڈالر) ملیں گے، پاکستان کی جانب سے معاہدے پر سیکرٹری وزارت اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے دستخط کیے، انہوں نے مسلسل معاونت پر کویتی حکومت کا شکریہ ادا کیا، سیکرٹری اقتصادی امور نے کہا کہ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کویتی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن فہد ہشام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کویت فنڈ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کیلیے معاونت فراہم کرتے رہیں گے، کویت اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔