قدرتی وسائل پر ہر پاکستانی برابری کا آئینی حق رکھتا ہے
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
میرپورخاص(نمائندہ جسارت )پانی سمیت تمام قدرتی وسائل پر ہر پاکستانی برابری کا آئینی حق رکھتا ہے۔شرعی تناظر میں دریائی پانی پر ٹیل کا حق مقدم ہے۔دریائے سندھ سے چولستان کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر لاکھوں ایکڑ اراضی کیلئے 6 کینالوں کا نکالنا ٹیل کے ہزاروں آبادگاروں کا معاشی قتل ہے،چولستان کے صحرا کو آباد کرنے کیلئے سندھ کو بنجر کرنے کا منصوبہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔سندھ کے کروڑوں باشندے دریائے سندھ پر کسی بھی کینال کی تعمیر کو مسترد کرتے ہیں۔ دریائے سندھ پر6کینالوں کی تعمیر پر پیپلز پارٹی مگر مچھ کے آنسو بہانے کے بجائے سندھ کی سوداگری کا اعتراف کرے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل احمد فہیم نے دریائے سندھ پر مجوزہ 6 کینالوں کی تعمیر پر پالیسی بیان میں کیا۔شکیل احمدفہیم نے اپنے بیان میں مزیدکہا کہ کل بروز ہفتہ11 جنوری دن ایک بجے دریا سندھ بچاؤ تحریک کے تحت میرپورخاص تا عمرکوٹ دریا بچاؤ مارچ کے شرکا کاجماعت اسلامی کی جانب سے پریس کلب پر استقبال کیا جائے گااور بھرپور شرکت اور نمائندگی کی جائے گی۔شکیل احمد فہیم نے اہل میرپورخاص کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تمام گروہی و نظریاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دریائے سندھ بچاؤ مارچ و ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دریائے سندھ
پڑھیں:
سیلاب متاثرین کیلئے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک 200 ملین ڈالرز کی فنانسنگ کر رہا ہے: سید مراد علی شاہ
سید مراد علی شاہ — فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک 200 ملین ڈالر کی فنانسنگ کر رہا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ اور اسلامک ڈیولپمنٹ بینک ریجنل حب ترکیہ کے وفد کی ملاقات ہوئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سیلاب متاثرین، صحت، آبادی سے متعلق منصوبے زیرِ غور لائے گئے۔
ترجمان کے مطابق سندھ میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک ورلڈ بینک کے ساتھ شراکت دار ہے۔
اسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی اقتصادی امور ڈویژن...
ترجمان نے بتایا ہے کہ مربوط صحت، آبادی کے منصوبوں پروجیکٹ کے لیے اسلامک بینک 50 ملین ڈالرز کی معاونت کر رہا ہے۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے 24 اضلاع سیلاب سے متاثر ہوئے، متاثرینِ سیلاب کے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد تا سکھر سڑک کی تعمیر میں بھی اسلامک بینک نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔