منشیات لیتے ہو کیا؟ تمیم کا انگلش کرکٹر پر وار، میچ میں تلخ کلامی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں فارچیون باریشال اور رنگپور رائیڈرز کے درمیان میچ کے دوران انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز اور تمیم اقبال کے درمیان جھگڑے نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی۔
کھیل کے دوران دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تاہم میچ کے اختتام پر دونوں کرکٹرز نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر معاملہ ختم کردیا۔
میچ کے اختتام پر ایلکس ہیلز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمیم کسی بات سے ناراض تھے اور پرسنل ہو رہے تھے، اس لیے میں نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اب بھی منشیات لیتے ہیں، جس پر وہ بھڑک گئے۔
مزید پڑھیں: بنگلادیش پریمیئر لیگ؛ شاہین کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے؟
کھیل کے دوران انہوں نے مجھ سے پوچھا تھا کہ وہ انگلینڈ کیلئے منشیات پر پابندی لگنے پر شرمندہ ہوں، جس پر مجھے جواب دینا پڑا۔
تاہم معاملے پر تمیم اقبال نے کہا کہ میدان پر جو کچھ ہوا اُسے میدان تک رکھنا چاہیے تھا لیکن منشیات کے حوالے سے ان پر ٹی وی بات ہوچکی ہے اگر کچھ نہیں تھا تو لڑنے کا جواز ہی نہیں بنتا۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چھوٹی باؤنڈریز پر سوال اٹھنے لگے
میچ میں فتح کے بعد رنگپور کے کھلاڑی جیت کا جشن منا رہے تھے لیکن ایلکس ہیلز میری طرف دیکھتے رہے اور میرا مذاق اڑانے کی کوشش کی، ایسا لگتا تھا کہ وہ لڑائی کرنا چاہتے تھے۔
تمیم نے مزید کہا کہ کرکٹر پر انگلینڈ میں بہت سے تنازعات ہیں البتہ میں انکے منشیات کیس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا نہ انہیں فالو کرتا ہوں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شاہد آفریدی کے پہلگام واقعے سے متعلق بیان پر دانش کنیریا کو مرچیں لگ گئیں
کراچی:پاکستان کے سابق کرکٹر دانش کنیریا نے ایک بار پھر پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی پر بے بنیاد الزامات لگادیے۔
دانش کنیریا پاکستان میں نام کمانے اور پیسہ بنانے کے بعد اب بیرون ملک منتقل ہوگئے ہیں اور اکثر پاکستان کے خلاف زہر اگلتے رہتے ہیں۔
سابق ٹیسٹ لیگ اسپنرنے سوشل میڈیا پر من گھڑت دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ’’شاہد آفریدی نے مسلسل انتہاپسندانہ خیالات کو اپنا رکھا ہے، انہوں نے مجھے مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی تھی اور میرے ساتھ کھانے سے انکار کیا تھا‘‘۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے پہلگام حملے کے حوالے سے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ’’وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو پاکستان پر نام لگادیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوج ہونے کے باوجود یہ واقعہ ہوگیا اس کا مطلب تم نالائق اور نکمے ہو جو لوگوں کو سکیورٹی نہیں دے سکے‘‘۔
واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارتی حکومت نے بوکھلاہٹ میں آکر متعدد پاکستانی یوٹیوب چینلز پر بھی پابندی عائد کر دی ہے جن میں سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور سابق کرکٹر باسط علی کا یوٹیوب چینل بھی شامل ہے۔ بھارت نے یہ اقدام اپنے عوام سے سچ چھپانے اور حقائق کو دبانے کے لیے اٹھایا ہے۔