دبئی کیپیٹلز کی آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے لئے پیش قدمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
دبئی کیپیٹلز کی آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے لئے پیش قدمی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز
دبئی : دبئی کیپیٹلز کا مقصد آئی ایل ٹی 20 کے تیسرے سیزن میں بین الاقوامی فائر پاور، نوجوانوں کے جوش و خروش اور حکمت عملی کی گہرائی کے زبردست امتزاج کے ساتھ غلبہ حاصل کرنا ہے۔ فرنچائز نے اہم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو برقرار رکھا ہے اور اسٹریٹجک نئے نئی کھلاڑیوں کو فوقیت دی ہے جس میں بین ڈنک ، اسکاٹ کوگلین اور شرف الدین اشرف جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔
دبئی کیپیٹلز کے ہیڈ کوچ ہیمنگ بڈانی نے اگلے سیزن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سیزن میں ہم نے اپنے اسکواڈ میں جو توازن حاصل کیا ہے وہ غیر معمولی ہے۔ ہمارے بنیادی کھلاڑی ہمیں کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے ضروری گہرائی اور آل راؤنڈ کارکردگی مہیا کرتے ہیں ہماری تیاری سخت رہی ہے اور مجھے اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرنے کی ٹیم کی صلاحیت پر اعتماد ہے.
“کپتان سکندر رضا نے اس مہم سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے اس باصلاحیت گروپ کے ساتھ کھیلنا اعزاز کی بات ہے اور وہ پرجوش ہوں کہ ہم مل کر کیا حاصل کرسکتے ہیں۔ اسکواڈ میں پاور ہٹرز، تکنیکی طور پر مضبوط بلے بازوں اور ورسٹائل باؤلرز کا بہترین امتزاج موجود ہے۔ ہمارے پاس کئی میچ ونرز ہیں اور وہ خاص طور پر اس بات سے متاثر ہوں کہ ہماری تیاری کے مرحلے کے دوران ٹیم کے باہمی تعلقات کیسے ہیں۔دبئی کیپیٹلز اپنے سیزن کا آغاز 11 اور 13 جنوری کو ایم آئی ایمریٹس کے خلاف چیلنجنگ مقابلوں کے ساتھ کرے گی، اس کے بعد وہ 17 جنوری کو شارجہ واریئرز سے مقابلہ کریں گے جو شارجہ میں ہوگا ۔ 18 جنوری کو شارجہ میں گلف جائنٹس کا مقابلہ ہوگا جس کے بعد 20 جنوری کو دبئی میں ڈیزرٹ وائپرز کے خلاف اہم میچ کھیلا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر
کراچی:پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے لگا ہے۔
ایئر انڈیا، اسپائس جیٹ، انڈیگو ایئر سمیت دیگر ایئر لائنز کی پروازوں کے فلائٹ ٹائم میں دو سے چار گھنٹے دورانیہ بڑھ گیا۔
ایئر انڈیا کی نئی دلی ممبئی سے نیو یارک، لندن اور استنبول جانے والی پروازوں کو ڈائیورٹ کرنا پڑا جبکہ متعدد پروازوں کو ری فیولنگ کے ویانا سمیت دیگر ملکوں میں لینڈنگ کروائی گئی۔
نئی دلی سے امریکا کے روٹ کے لیے بھارتی ایئر لائنز لاہور سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتی تھی لیکن اب 4 گھنٹے لمبا روٹ لے کر بحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے۔
گزشتہ رات، ایئر انڈیا اور انڈیگو ایئر کی نیویارک دلی کی دو طرفہ پروازوں کو ڈائیورٹ کرنا پڑا۔
اسپائس جیٹ کی پروازیں امرتسر دبئی کے روٹ کے لیے لاہور سے داخل ہوکر گوادر سے دبئی پہنچتی تھیں لیکن اب اسپائس جیٹ کی امرتسر دبئی کی پروازیں آدھے بھارت سے ہوکر دبئی پہنچ رہی ہیں۔
امریکا، لندن اور یورپی ملکوں میں پہنچنے کے لیے بھارتی کپتانوں کو طویل روٹ پر فلائنگ کرنا پڑ رہی ہے۔
زیادہ وقت لگنے سے بھارتی ایئر لائنز کو کسی اور ملک میں طیارے اتار کر ری فیولنگ کرکے امریکا لندن سمیت دیگر ملکوں کو جانا پڑ رہا ہے، جو پروازیں 10 گھنٹے میں امریکا دلی پہنچتی تھی اب 14 گھنٹے لگ رہے ہیں۔
بھارتی ایئرلائنز کی جگہ اب بھارتی مسافر مڈل ایسٹ سمیت دیگر ملکوں کی ایئر لائنز کو ترجیح دے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایک ماہ تک یا اس سے زیادہ عرصہ پاکستان کی فضائی حدود بندش سے بھارتی ایئر لائنز شدید خسارے کی زد میں رہیں گی۔