انتہائی مطلوب لیاری گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے گرد گھیرا تنگ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
پولیس حکام کے مطابق وصی اللہ لاکھو جرائم کی سنگین ترین وارداتوں میں ملوث ہے، لیاری پی آئی بی کالونی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں سے بھتہ وصولی میں بھی ملوث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گینگ وار ملزم وصی اللہ لاکھو کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے لیے سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارتِ داخلہ کو انٹرپول کے ذریعے ملزم کے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی سفارش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے قتل اقدام قتل دہشتگردی بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث انتہائی مطلوب لیاری گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا ہے جس میں لیاری گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے خلاف انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ آئی جی سندھ نے حکومت سندھ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کی سفارش پر خط لکھا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق وصی اللہ لاکھو جرائم کی سنگین ترین وارداتوں میں ملوث ہے، لیاری پی آئی بی کالونی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں سے بھتہ وصولی میں بھی ملوث ہے۔ حکام کے مطابق ملزم وصی اللہ لاکھو فون پر مختلف نمبروں سے بھتہ طلبی کرتا ہے، بیرون ملک سے بیٹھ کر کارندوں کو تاجروں سے بھتہ وصولی کے احکامات دیتا ہے اور بھتہ نا دینے پر تاجروں دکانداروں کو ناصرف دھمکیاں دی جاتی ہیں بلکہ دستی بم حملے اور گولیاں تک چلوائی جاتی ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کے اشارے پر کارندے کئی افراد کو قتل اور زخمی بھی کرچکے ہیں، اس خط کے ساتھ وارنٹ گرفتاری، تصویر اور دیگر تفصیلات بھی ارسال کی گئی جس سے اب ملزم کی جلد گرفتاری کی امید کی جاسکتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق گینگ وار ملوث ہے
پڑھیں:
جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، علیم خان
وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے لیاری ایکسپریس وے پر جاری کام غیر تسلی بخش قرار دے دیا، ممبر ساؤتھ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔
ایک بیان میں علیم خان نے کہا کہ کراچی کا موجودہ انفراسٹرااکچر ہمارے معاشی مرکز کے شایانِ شان نہیں، جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔
علیم خان نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو مثالی منصوبے میں تبدیل کیا جائے گا، ایم-6 اور ایم-10 موٹروے منصوبے اسی مالی سال کے دوران شروع ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کے عوام کو صاف ستھرا شہر اور معیاری انفراسٹرکچر فراہم کریں گے۔