بلاول بھٹو کی وزارتِ عظمی کی خواہش کی قیمت سندھ کو دینا پڑی: ایاز لطیف پلیجو
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو---فائل فوٹو
قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ پچھلے 5، 10 سال میں پنجاب، بلوچستان اور کے پی میں تبدیلی آ رہی ہے جبکہ سندھ میں 2008ء سے کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ پنجاب اور کے پی میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی درمیان محاز آرائی ہو رہی ہے۔
قومی عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب! آپ کی وجہ سے سندھ برباد ہو رہا ہے، سندھ میں تباہی ہے، آپ بیٹھے ہیں تو کارونجھر بک گیا۔
انہوں نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو صاحب! آپ کی وزارتِ عظمی کی خواہش کی قیمت سندھ کو دینا پڑ رہی ہے۔
ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ کی زمینیں، پانی، جزیرے اور وسائل بیچ دیے گئے ہیں، جمہوریت کا ڈھونگ رچا کر عوام کو غلام بنایا جا رہا ہے۔
ایاز لطیف پلیجو نے حکمراں جماعت مسلم لیگ نواز کے اہم رکن احسن اقبال کے حوالے سے کہا کہ احسن اقبال کہہ رہے تھے کوئی صوبہ کسی کا پانی نہیں چھین سکتا، احسن اقبال صاحب! سندھ کو اس کے حصے کا پانی نہیں مل رہاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گذارش کررہا ہوں کہ باز آ جائیں، سندھ کو بنجر نہ بنائیں، خدارا ہوش کے ناخن لیں ورنہ نتائج خطرناک ہوں گے۔
قومی عوامی تحریک کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اس نہج پر نہ لے جائیں جہاں لوگ آخری قدم اٹھانے کا سوچیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نہروں کا منصوبہ رکوانے پر وزیراعلیٰ کی چیئرمین بلاول بھٹو کو مبارکباد
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نہروں کا منصوبہ رکوانے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کا موقف اصولی طور پر تسلیم کرلیا۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ کے موقف کی فتح ہوئی ہے، یہ فتح وفاق، جمہوریت اور جمہوری اداروں کی ہے۔
وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نہروں کے معاملے پر مزید پیشرفت صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر نہیں ہوگی، وزیراعظم
وزیراعلیٰ سندھ نے 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں سندھ کا کیس بھرپور انداز میں رکھیں گے، 2 مئی کو نہروں کا معاملہ واپس ہو جائےگا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا جب تک پیپلز پارٹی ہے سندھ کے پانی کا ایک قطرہ کسی کو نہیں دیا جائےگا۔