سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ ہائی سپیڈ کوریڈور کے طور پر عالمی معیار کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے سفری جدت میں اہم اقدام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ حکومت معاشی اور شہری ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے قومی شاہراہ تک ہموار اور بلاتعطل رسائی فراہم کرے گا، ملیر شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے صرف ایک سڑک نہیں ہے بلکہ ترقی کی جانب عامل غیر مبدل ہے، اس کے علاوہ یہ ایکسپریس وے کراچی کے شہری مرکز اور M-9 موٹروے کے درمیان ایک اسٹریٹجک لنک ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ کے جدید ترین ایکسپریس وے سے کاروباروں، مسافروں اور صنعتوں کو یکساں فائدہ پہنچے گا جبکہ کراچی شہر کے روڈ نیٹ ورک پر دبا، ایندھن اور سفری اوقات میں 50 فیصد تک کمی آئے گی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کے اندر اور دھابیجی اور پاکستان اسٹیل ملز جیسے اہم صنعتی اور تجارتی مراکز سے رابطے میں آسانی ہوگی گی، اس کے علاوہ صنعتی زونز دھابیجی اسپیشل اکنامک زون اور پاکستان اسٹیل ملز تک آسان رسائی سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایکسپریس وے نے کہا کہ

پڑھیں:

اے پی این ایس کے وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات

فائل فوٹو۔

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اخباری صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا، پرنٹ میڈیا کے حجم میں اضافے اور علاقائی و لسانی پریس کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

شرجیل میمن نے وفد سے گفتگو کے دوران کہا کہ سندھ حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے۔

انھوں نے کہا اخباری صنعت کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں 21 لاکھ مفت گھر بنانے کا منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، شرجیل میمن
  • سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر پوری دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، شرجیل انعام میمن
  • شرجیل انعام میمن کی صدر زرداری کو سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد
  • آصف زرداری کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، مفاہمت کی سیاست کی مثال ہیں: شرجیل انعام میمن
  • حکومت کا معاشی ترقی کا نیا منصوبہ، 2029 تک جی ڈی پی گروتھ کیلئے 40 اہداف مقرر
  • سندھ حکومت کا 14 اگست کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ
  • یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ
  • اے پی این ایس کے وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات
  • سندھ حکومت بارشوں کے بڑے اسپیل سے نمٹنے کیلئے تیار(غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی جاری)
  • بارشوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں سندھ حکومت مکمل طور پر متحرک ہے، شرجیل میمن