Daily Mumtaz:
2025-04-25@03:26:55 GMT

بنوں: نامعلوم افراد نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو اغوا کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

بنوں: نامعلوم افراد نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو اغوا کرلیا

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو اغوا کرلیا۔

نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عرفان نامی پولیس اہلکار ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ (ڈی ایس بی) میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، اہلکار کو عشا کی نماز کے بعدگھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کیا۔

پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 18 نومبر کو بھی نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا جنہیں ایک روز بعد بحفاظت بازیاب کرایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ بنوں کے دور افتادہ پہاڑی علاقے احمد زئی سب ڈویژن میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے روچہ چیک پوسٹ پر قبضہ کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ملک میں سیکیورٹی فورسز، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر خاص طور پر صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز (پی آئی پی ایس) کی جانب سے جاری رپورٹ میں ملک میں دہشت گرد حملوں کی تعداد اور شدت میں پریشان کن اضافے کی نشاندہی کی گئی تھی۔

سیکیورٹی رپورٹ 2024 کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حملوں میں تقریباً 300 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ بی ایل اے کے منظم حملوں میں 225 افراد جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024 میں ریکارڈ کیے گئے 95 فیصد سے زیادہ دہشت گرد حملے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ہوئے، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے سب سے زیادہ 295 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نامعلوم افراد نے

پڑھیں:

بنوں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

ویب ڈیسک: پولیس نے بروقت کارروائی کر کے بنوں پولیس چوکی پر حملہ ناکام بنا دیا۔

 سینٹرل پولیس آفس کے مطابق بنوں میں رات کو پولیس چوکی دھڑئے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جن کی مجموعی تعداد 19 تھی۔

  3 دہشتگردوں کو پولیس چوکی کی طرف بڑھتے دیکھا گیا، دہشت گرد پولیس چوکی کے کیمروں کو نشانہ بنا کر حملہ کرنا چاہتے تھے، دہشتگردوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ کی۔

صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

 سینٹرل پولیس آفس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد 8 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے، پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی کی عدالت میں قتل کا ملزم اور پولیس کانسٹیبل فائرنگ سے زخمی
  • کراچی، ڈیفنس تھانے پر مشتعل افراد کا مبینہ حملہ، پولیس اور طلبہ میں تصادم، چار زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
  • خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ
  • خیبرپختونخوا رائٹ ٹو انفارمیشن ترمیمی بل 2025 منظور کرلیا گیا
  • ریلوے پولیس نے سیکیورٹی پیکیج تیار کرلیا، حنیف عباسی
  • مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 افراد ہلاک
  • مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کی سیاحتی مقام پر فائرنگ سے متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ
  • بنوں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیم پرحملہ‘ کانسٹیبل شہید ‘ دہشتگرد ہلاک