کل ایسا کیا ہونے جارہا ہے جو 10 سالوں میں صرف ایک بار ہوتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کل یعنی 12 جنوری کو ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جو 10 سالوں میں صرف ایک بار ہوتا ہے اور وہ بھی نایاب ہے۔
ماہرین نے پیشگوئی کی ہے ایک انتہائی بڑے پہاڑ جتنی خلائی چٹان زمین کے قریب سے گزرے گی جس کا مشاہدہ گھر سے عام ستاروں کی دوربین یا لائیو اسٹریم میں کیا جاسکتا ہے۔
ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کے مطابق ایلنڈا نامی سیارچہ 4.
خلائی چٹان کو زمین کے قریب ترین فاصلے تک آنے میں کئی دہائیاں لگیں ہیں۔ یہ فاصلہ دنیا سے 7.6 ملین میل کا، یعنی زمین اور چاند کے درمیان اوسط فاصلے سے تقریباً 32 گنا زیادہ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ممکن ہے کہ ایسے سیارچوں کو 2087 تک زمین کے قریب قریب نہیں دیکھا جاسکے گا۔
یہ بڑا سیارچہ زمین سے ٹکرانے کی صورت میں بڑے پیمانے پر جانداروں کی معدومیت کا باعث بن سکتا ہے۔ اس کا بڑا سائز اسے ستاروں کی دنیا میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے ایک دلچسپ آبجیکٹ بناتا ہے۔
اتوار کو ایلنڈا 9.4 کی شدت سے چمک پیدا کرے گا. یہ اتنا روشن نہیں ہے کہ اسے براہ راست آنکھ سے دیکھا جا سکے لیکن یہ اتنا روشن ہے کہ خلا کیلئے مخصوص دوربینوں کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کیا کبھی ایسا ہوا کہ جیل میں بیٹھا آزاد اور قوم قید میں ہو، عامر ڈوگر
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ جیل میں بیٹھا آزاد ہو اور قوم قید میں ہو۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عامر ڈوگر نے استفسار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جو آئین و قانون حق دیتا ہے وہ کیسے روکا جا رہا ہے؟
انہوں نے کہا کہ کیا سابق حکمرانوں کی قید کے حالات اور عیاشیاں ہم سب کے سامنے نہیں ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضع کیا اپنی ذات کے لئے مذاکرات نہیں چاہتے، ملاقات تک کرنے نہیں دے رہے کیا بانی پی ٹی آئی سے اتنا خوف ہے۔