بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط نرم کردیں، آن لائن ویزا بھی مل سکے گا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اسلام آباد:بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط نرم کر دیں۔بنگلادیش کے سفیر محمد اقبال خان نے لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی تہذیب اور ثقافت کسی تعارف کی محتاج نہیں، بنگلادیش کے عوام پاکستانی عوام سے محبت کا رشتہ رکھنا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان بنگلادیش باہمی تجارت بڑھانے کیلئے لاہور چیمبر کردار ادا کر سکتا ہے اور بنگلاعوام پاکستان کوعزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دونوں ممالک کو معاشی واقتصادی تعاون کو مضبوط کرنا ہوگا۔
سفیربنگلادیش کا کہنا تھاکہ بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط بہت آسان کر دی ہیں اور اب پاکستان کے شہری بنگلا دیش کا ویزا آن لائن بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد کا کہنا تھاکہ ہم بنگلادیش سے تجارت بڑھانے کے خواہاں ہیں، ہمارے وفود جلد بنگلا دیش جائیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی آئی اے کے 51 سے 100فیصد شیئرز فروخت کرنےکا فیصلہ، درخواستیں طلب
قومی ائیر لائن پی آئی اے کے 51 سے 100فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جس کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔نجکاری کمیشن کے مطابق قومی ائیر لائن کی نجکاری کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستوں کی ڈیڈ لائن 3 جون 2025 مقرر ہے۔کمیشن کے مطابق قومی ائیر لائن کی نجکاری کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں، نجکاری کے ذریعے قومی ائیرلائن کا مینجمنٹ کنٹرول بھی متوقع سرمایہ کار کو دیا جائے گا۔کمیشن کے مطابق متوقع سرمایہ کاروں کو مراعات دی جائیں گی اور نئے جہاز خریدنے یا لیز پر لینے پر 18 فیصد جی ایس ٹی کی چھوٹ دی جائے گی جب کہ سرمایہ کاروں کیلئے قومی ائیرلائن کی بیلنس شیٹ میں شامل کچھ واجبات کی منتقلی بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ بعض ٹیکسوں اور قانونی مقدمات پر تحفظ یا کوریج دی جائے گی۔