پاکستان میں ٹیکس ریٹ غلط ہے، جسے ٹھیک کیا جانا چاہئے، چیئرمین ایف بی آر کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لاہور:چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس ریٹ غلط ہے، جسے ٹھیک کیا جانا چاہیے۔
لاہور الحمرا ہال میں تھنک فیسٹ کی تقریب سے خطاب میں راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ پاکستان غریب ملک ہے، ہمارے لوگوں کی ٹیکس انکم ہی نہیں، 60 فیصد لوگوں کی آمدنی اتنی ہے کہ وہ ٹیکس نیٹ میں ہی نہیں آتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2 ٹریلین کا ٹیکس گیپ ہے، پاکستان میں 40 لاکھ لوگ ہیں، جن کے گھروں میں ایئر کنڈیشنر لگا ہوا ہے، جو لوگ ٹیکس نیٹ پر پورے اترتے ہیں وہی ٹھیک طرح ٹیکس نہیں دے رہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ ٹیکس دینے اور ٹیکس لینے والے دونوں میں بہت مسائل ہیں، سسٹم کا ڈیزائن 5 فیصد لوگوں کےلیے بنایا گیا ہے، جو لوگ بتا رہے ہوتے ہیں سسٹم کیسے ٹھیک کرنا ہے وہی ٹیکس نہیں دے رہے ہوتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس سال 13 ہزار 500 ارب روپے ٹیکس لیں گے، پاکستان میں ٹیکس ریٹ غلط ہیں، جنہیں ٹھیک کرنا چاہیے، عام لوگوں، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کو ٹھیک کرنا چاہیے۔
راشد محمود لنگڑیال نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اوور ٹیکس ملکوں میں نہیں آتا، انڈیا میں گڈز پر سیلز ٹیکس صوبوں اور پاکستان میں وفاق کے پاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایجوکیشن پروڈکشن سسٹم ناکام ہو چکا ہے، آج پاکستان تعلیم میں وہاں پہنچا ہے، جہاں فرانس 1960 میں پہنچا تھا۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ کیا پاکستان 1960 والے فرانس کے مقام تک پہنچ گیا ہے تو جواب ہے نہیں، نہ ہم ٹیکس پورا دے رہے ہیں نہ اس کے جواب میں سروسز پوری مل رہی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ جس سے ٹیکس زیادہ لینا چاہیے تھا نہیں لے پائے اس لیے تنخواہ دار طبقے کو شامل کر لیا، حکومت کو علم ہے کہ بعض چیزوں پر ٹیکس ریٹ کم ہونا چاہیے۔
راشد لنگڑیال نے کہا کہ ایسا قانون لا رہے ہیں کہ ٹیکس ریٹرنز جمع نہیں کرائے تو کمائی سے خریداری مشکل ہو جائے گی، گزشتہ سال میں 2 لاکھ تھے، رواں سال 6 لاکھ ریٹیلر آئے، نیٹ ٹیکس میں آگئے لیکن ریٹیلر نے اپنی آمدن نہیں بتائی۔
انہوں نے کہا کہ وفاق نے دو وزارتیں اور کئی محکمے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، فنانس منسٹر بہت باریکی سے کام کر رہے ہیں، کچھ پوسٹیں ختم ہوئیں ہیں کچھ مزید ختم ہوں گی، مستقبل میں بھرتی ہونی تھی وہ بھی نہیں ہو گی۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ 700 آفیسرز ہیں ان کے پاس کام کےلیے اسٹاف نہیں تھا، پروفیسرز کی تنخواہ زیادہ ہونی چاہیے تاکہ ان پر ٹیکس دینے کا کوئی مسئلہ نہ ہو۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم پروڈکٹس کی سب سے زیادہ اسمگلنگ ہورہی تھی، سبھی اسمگلنگ کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان میں نے کہا کہ رہے ہیں
پڑھیں:
عمر بالکل ٹھیک تھا، آخری لمحات میں کیا ہوا؟ معروف چائلڈ اسٹار کے چچا کا ویڈیو بیان وائرل
پاکستان کے معروف چائلڈ انفلوئنسر عمر شاہ کی اچانک وفات اور آخری لمحات کا ذکر کرتے ہوئے ان کے چچا آبدیدہ ہو گئے۔
عمر شاہ کے چچا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں بھتیجے سے متعلق بات کرتے سنا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رات میرا بھتیجا بالکل ٹھیک تھا، اسے کوئی مسئلہ نہیں تھا، وہ رات کو سوگیا تھا لیکن 2:30 بجے اچانک اس کی طبعیت خراب ہوئی تو ہم اسے اسپتال لے گئے جہاں وہ صرف 30 منٹ کے اندر ہی انتقال کرگیا۔
View this post on Instagram
A post shared by Pakistani.Celebrities ???????? (@pakistani.celebrities)
سوشل میڈیا اسٹار کے چچا کے مطابق یہ ان کے اور گھر والوں کے لیے ایک تکلیف دہ لمحہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے کیونکہ وہ ہمارا تو پیارا تھا ہی لیکن لوگوں کا بھی بہت پیارا تھا۔ لوگوں نے عمر کو بہت پیار کیا ہے۔
عمر کے چچا کے مطابق پوری دنیا سے لوگ اس کے لیے فون کرتے رہے ہیں اور اس کے لیے دعا کی۔ انہوں ںے کہا کہ میں سب سے درخواست کروں گا کہ وہ عمر کے والدین کے لیے دعا کریں کیونکہ ان سب کے لیے بہت مشکل وقت ہے، ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’عمر اب کب واپس آئیں گے؟‘ ننھے وی لاگر شیراز اور ان کی بہن مسکان کی محبت بھری ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ عمر شاہ اپنی وائرل ویڈیوز اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول رمضان ٹرانسمیشن ’شانِ رمضان‘ کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔ وہ پہلی بار 2020 میں ٹی وی پر نظر آئے اور جلد ہی سب کے پسندیدہ بن گئے۔ مداح ان کی ٹی وی پر موجودگی کو بے حد پسند کرتے تھے اور ان کی دوسرے بچوں جیسے شیراز، مسکان، اور اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ ویڈیوز سے بھی لطف اندوز ہوتے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عمر شاہ عمر شاہ انتقال