دور حاضر میں ہمیں امام علی (ع) کی عظیم تعلیمات اپنانے کی ضرورت ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
جیکب آباد میں محفل جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اہلسنت ہر دور میں آل رسول (ص) کے محب اور حبدار رہے ہیں۔ کیونکہ مولا علی علیہ السلام سے محبت مومن کی نشانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ایمان، جبکہ آل رسول کی عداوت اور دشمنی کفر ہے۔ ایک سازش کے تحت ناصبی افراد آل رسول (ص) کی دشمنی اور بغض کی ترویج کرتے ہوئے دشمنان اہل بیت کو امت مسلمہ کا ہیرو بنا کر پیش کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں جیکب آباد میں ولادت امام محمد تقی علیہ السلام کے سلسلے میں دو مختلف جشن کی محفلوں میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جشن ولادت حضرت امام محمد تقی علیہ السلام اور جشن مولود کعبہ امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہما السلام کے سلسلے میں برادران اہل سنت و فقیر انجینئر عید محمد ڈومکی کی جانب سے اپنی خانقاہ میں سالانہ جشن میلاد کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر جشن میلاد سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عصر حاضر میں ہمیں حضرت امام علی علیہ السلام کی عظیم تعلیمات کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں کو آپ کے طرز حکومت کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ نے پانچ سال کے دور حکومت میں عدل و انصاف اور بہتر طرز حکمرانی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ایمان، جبکہ آل رسول کی عداوت اور دشمنی کفر ہے۔ اہل سنت ہر دور میں آل رسول (ص) کے محب اور حبدار رہے ہیں۔ کیونکہ مولا علی علیہ السلام سے محبت مومن کی نشانی ہے۔ ایک سازش کے تحت ناصبی افراد آل رسول (ص) کی دشمنی اور بغض کی ترویج کرتے ہوئے دشمنان اہل بیت کو امت مسلمہ کا ہیرو بنا کر پیش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام خصوصاً برادران اہل سنت کو یہ ناصبی سازش ناکام بنانی ہوگی۔ اسی طرح المرتضیٰ کالونی میں بسلسلہ جشن ولادت حضرت امام محمد تقی علیہ السلام و جشن مولود کعبہ امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام وقار علی کی جانب سے جشن میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ جشن میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت امام محمد تقی علیہ السلام نے کم سنی میں منصب امامت سنبھالا آپ نے عباسی خلفاء کے دربار میں اپنے علم کے ذریعے بڑے بڑے علماء اور مفتیان دین کی رہنمائی کی۔ بے مثال سخاوت کے سبب آپ کو جواد اور بے مثال تقویٰ کے سبب آپ کو تقی کے لقب سے پکارا جاتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سے خطاب کرتے ہوئے ڈومکی نے کہا علامہ مقصود جشن میلاد نے کہا کہ آل رسول رہے ہیں
پڑھیں:
متحدہ علماء محاذ کا 26 اپریل ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان
ایک بیان میں علماء مشائخ نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کی جدوجہد سیاسی نہیں ایمان کا مسئلہ ہے، پاکستان کے غیور عوام تمام تر مذہبی، مسلکی، سیاسی، قومی، لسانی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر 26 اپریل کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے غزہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے 300 سے زائد جید علماء مشائخ بشمول بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری و دیگر قائدین نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھرمیں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تمام تاجروں، دکانداروں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ فلسطین پر مسلسل اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے خلاف فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے 26 اپریل کو اپنا ہر قسم کا کاروبار مکمل بند رکھیں، بیت المقدس و مسئلہ فلسطین کسی ایک ملک و مسلک کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے دین و ایمان و غیر ت ایمانی کا مشترکہ مسئلہ ہے، قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کی جدوجہد سیاسی نہیں ایمان کا مسئلہ ہے، پاکستان کے غیور عوام تمام تر مذہبی، مسلکی، سیاسی، قومی، لسانی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر 26 اپریل کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے غزہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔
ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کرنے والوں میں بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترک، علامہ پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، پروفیسر ڈاکٹر صفی احمد زکئی، علامہ پیر سید ازہر علی شاہ ہمدانی، علامہ سید محمد عقیل انجم قادری، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، مولانا مفتی وجیہہ الدین، علامہ مفتی عبدالغفور اشرفی، علامہ عبدالماجد فاروقی، علامہ محمد حسن شریفی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، مولانا مفتی ابوبکر انصاری، مولانا قاری محمد اقبال رحیمی، مفتی شبیر احمد، مولانا مفتی عطاء الرحمن قریشی، مولانا شفقت الرحمن، مولانا حسین احمد درخواستی، مولانا عبدالصمد درخواستی و دیگر شامل ہیں۔