غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کے سوانح نگار ابرامسن کا خیال ہے کہ مسک کے اقدامات امریکا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں اور وہ حکومت سے ان اقدامات پر عمل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی بائیوگرافی لکھنے والے سیتھ ابرامسن نے ان کی ذہنی صحت سے متعلق عجیب انکشاف کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کے سوانح نگار ابرامسن کا خیال ہے کہ مسک کے اقدامات امریکا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں اور وہ حکومت سے ان اقدامات پر عمل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سیتھ ابرامسن نے ایلون مسک کے بارے میں یہ تک کہا کہ شاید مسک اپنا ذہنی استحکام بھی کھو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سیتھ ابرامسن جو ایلون مسک کے رویے کا دو سال سے مطالعہ کر رہے ہیں، مسک کی دماغی صحت کے بارے میں فکر مند ہیں۔

ابرامسن نے ذکر کیا کہ مسک نے کھلے عام دماغی صحت کے مسائل سے نبردآزما ہونے، منشیات کے استعمال اور مغلوب ہونے کے بارے میں بھی بات کی ہے۔ ابرامسن کا کہنا تھا کہ مسک شدید بیمار پڑ سکتے ہیں۔ ابرامسن نے بتایا کہ میں حقیقی طور پر سوچتا ہوں کہ ایلون مسک کا رویہ تشویشناک ہوتا جا رہا ہے اور وہ پاگل بھی ہوسکتے ہیں۔ کسی ایسے شخص کے طور پر جس نے دو سالوں سے اپنے آن لائن اعمال کا مطالعہ کیا ہے، اور یہ جانتے ہوئے کہ وہ کھلے عام دماغی صحت، منشیات کے استعمال، اور انتہائی تناؤ کے ساتھ جدوجہد میں مصروف ہیں۔ ایلون مسک کا خلائی تحقیق، الیکٹرک کاروں، سوشل میڈیا اور مصنوعی ذہانت جیسے اہم شعبوں میں کافی اثر و رسوخ ہے۔

انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے تحت محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) کی قیادت کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔ ایک سوانح نگار، سیٹھ ابرامسن کے خیال میں ان اہم ترین سیکٹرز پر مسک کا کنٹرول اور حکومت میں ان کا کردار قومی استحکام کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ ایلون مسک کے بارے میں سیتھ ابرامسن کی وارننگز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بحث بحث چھیڑ دی۔ کچھ صارفین نے ابرامسن سے اتفاق کیا اور مسک کے غیر متوقع رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
تاہم بعض صارفین مسک کے خیالات اور وژن کا دفاع کرتے نظر آئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایلون مسک کے کے بارے میں ابرامسن کا رہے ہیں کہ مسک

پڑھیں:

دنیا کے امیر ترین شخص کی اپنی عمر سے 47 برس چھوٹی خاتون سے پانچویں شادی 

اگرچہ دنیا کے امیر ترین شخص کے طور پر اکثر ایلون مسک کا نام لیا جاتا ہے، لیکن گزشتہ ہفتے اوریکل کمپنی کے شریک بانی لیری ایلیسن نے وقتی طور پر مسک کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز حاصل کر لیا۔ 

اوریکل کے شیئرز کی قیمت میں 40 فیصد اضافہ ہوا، جس سے کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں 200 ارب ڈالر سے زائد اضافہ ہوا اور لیری ایلیسن اس وقت دنیا کے امیر ترین شخص ٹھہرے۔ تاہم، چند گھنٹوں بعد شیئرز کی قیمت گرنے پر یہ اعزاز دوبارہ ایلون مسک کے پاس چلا گیا۔

بلوم برگ کے ارب پتی انڈیکس کے مطابق اس دوران ایلیسن کی دولت کا تخمینہ 393 ارب ڈالر تھا، جبکہ ایلون مسک کی دولت 385 ارب ڈالر رہی۔

مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ لیری ایلیسن نے 81 سال کی عمر میں 47 سال چھوٹی جولن زو (Zoo Karen) سے شادی کی۔ جولن زو مشی گن یونیورسٹی کی گریجویٹ ہیں اور چینی، انگریزی کے ساتھ ہسپانوی زبان بھی جانتی ہیں۔ 

ان کی ملاقات 2018 میں ایک یونیورسٹی ایونٹ کے دوران ہوئی، اور نومبر 2024 میں وہ رسمی طور پر 'لیری کی بیوی' کے طور پر متعارف ہو چکی ہیں۔ لیری ایلیسن کی یہ پانچویں شادی ہے، اور پہلے چار شادیاں زیادہ عرصہ تک نہیں چل سکیں، تاہم ان کے ایک سابقہ اہلیہ سے دو بچے بھی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • بخار کی دوا سے متعلق تحقیق میں اہم انکشاف
  • بچوں کے بال ان کی ذہنی صحت کے بارے میں بہت کچھ بتا سکتے ہیں
  • این سی سی آئی اے کی جیل میں تفتیش، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پر عمران خان مشتعل ہوگئے
  • این سی سی آئی اے کی عمران خان سے جیل میں تفتیش: سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوال پر جذباتی ردعمل
  • بانی پی ٹی آئی سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش کی اندرونی کہانی
  • ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا، امریکی صدر کی برطانیہ روانگی سے قبل میڈیا گفتگو
  • نیتن یاہو نے دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے ٹرمپ کو آگاہ کردیا تھا، امریکی میڈیا کا انکشاف
  • دنیا کے امیر ترین شخص کی اپنی عمر سے 47 برس چھوٹی خاتون سے پانچویں شادی 
  • دوحا میں اسرائیلی حملے سے 50 منٹ قبل ٹرمپ باخبر تھے، امریکی میڈیا کا انکشاف
  • دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے صدر ٹرمپ کو خبر تھی، امریکی میڈیا کا دھماکہ خیز انکشاف