لاہور بارانتخابات: مبشر رحمان صدر، نصیر بھلہ جنرل سیکرٹری منتخب
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لاہور: لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
چیئرمین الیکشن بورڈ چودھری عمران مسعود نے نتائج کا اعلان کیا۔ جسے کے مطابق امیدوار مبشر رحمان چودھری صدر منتخب ہوئے انہوں نے 2400ووٹ حاصل کیے جبکہ سینئر نائب صدر کی نشست پر امید وار میاں شرجیل کامیاب قرار پائے۔
اسی طرح سیف الموک کھوکھر نائب صدر، ماڈل ٹاؤن کی سیٹ پر وقاص اسلم کاہلوں اور کینٹ کی نشست پر افلاطون جھکڑ نائب صدور کامیاب قرار پائے جبکہ نصیر بھلہ جنرل سیکرٹری، ملک شرجیل سیکرٹری، سجاعت علی جوائنٹ سیکرٹری، اعجاز گجر فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کھارادر جنرل ہسپتال میں ’’سی ٹی اسکین‘‘کا افتتاح
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) قدرتی آفات اورہر مشکل گھڑی میں ملائیشیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ان خیالات کا اظہار ملائیشین ہائی کمشنرداتو محمد اظہر بن مظلان نے کراچی کے معروف طبی ادارے کھارادر جنرل ہسپتال میں سی ٹی اسکین سروسز کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کے پاکستان دردمند اور مخیر افراد سے بھرا ہے۔اور ایسے انسان دوست اور مخیر افراد قوم و ملک کا بہترین اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کھارادر جنرل ہسپتال کے صدر اورمعروف صنعتکار محمد بشیر جان محمد کو غیر معمولی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی بہتری کے لیے اپنی زندگی وقف کرنا ان کی شخصیت کا اہم پہلو ہے۔اس موقع پر ہسپتال کے صدر محمد بشیر جان محمد نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہیاور بزنس مین طبقے کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ اس شہر کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔