لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 11 جنوری 2025ء ) مہر بانو قریشی کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے پاس جانور کا علاج ہے تو پلیٹ لیٹس گرنے کا علاج بھی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی مریم نواز کی جانب سے مخالف سیاسی جماعتوں کا علاج کرنے کے بیان پر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ اپنے ردعمل میں مہر بانو قریشی نے کہا کہ مریم نواز کے پاس جانور کا علاج ہے تو پلیٹ لیٹس گرنے کا علاج بھی ہوگا شاید انہیں پھر سے پلیٹ لیٹس گرنے کے علاج کی ضرورت پڑ جائے، جسے وہ علاج کہتی ہیں اسے ہم فسطائیت اور قانون کا گلا گھونٹنا کہتے ہیں۔

مریم صاحبہ خود جعلی مینڈیٹ پر بیٹھی ہیں پھر بھی سیاسی جماعتوں کو دھمکیاں دیتی ہیں۔ مہر بانو قریشی نے مزید کہا کہ اس ملک میں صرف ایک علاج کی ضرورت ہے اور وہ ہے انصاف۔

(جاری ہے)

چاہے وہ مینڈیٹ کا انصاف ہو یا جن لوگوں کو غیر قانونی طور پر قید میں رکھا گیا ہے ان کو عدالت کے ذریعے انصاف فراہم کرنا ہو، سارے کیسز صرف سیاسی انتقام کے ہیں، غیر شفافیت اور الیکشن کا فریب پاکستان میں معمول بنتا جا رہا ہے، ایسا چلتا رہا تو پاکستان میں آنے والا ہر الیکشن فریب ہو گا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ”چیف منسٹر مریم نوازشریف لائیوسٹاک کارڈ“ کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا تھا کہ بعض جانوروں کو ہی نہیں بعض انسانوں کو بھی منہ کھر بیماری ہوتی ہے۔ منہ کھلتا ہے تو گالم گلوچ کے سواکوئی بات نہیں کرتے۔
                                       
.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مریم نواز کا علاج

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف پہلے یہ بتائیں ووٹ کو عزت کب دینی ہے؟ شرجیل میمن کا ردعمل
  • آزاد کشمیر میں مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اب کشمیر کے وارث آگئے ہیں، مریم نواز
  • میرپور جلسہ: وزیراعلیٰ مریم نواز کے بڑے اعلانات، نواز شریف کے وعدوں اور آزاد کشمیر کی ترقی کا نیا روڈ میپ پیش
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا میرپور آزاد کشمیر کے لیے ایئرپورٹ، الیکٹرک بسوں اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
  • لاہور میں 4 روز کے دوران کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری
  • نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر روانہ
  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم