لبنان اور اسرائیل جنگ بندی کا مستقبل
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
غزہ سے اسلامی مزاحمت حماس اور جہاد اسلامی نے 7 اکتوبر کو طوفان اقصیٰ نامی آپریشن کا آغازکیا تھا۔ اس طوفان کے بعد غاصب صیہونی حکومت اور اس کی قابض فوج نے غزہ پر جارحیت اور عوام کی نسل کشی کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کیا۔
یہ نسل کشی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ لبنان میں موجود اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے سات اکتوبر کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ غزہ کی حمایت کے لیے اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے جنوبی لبنان اور شمالی فلسطین کی 120کلو میٹر طویل سرحد پر غاصب صیہونی فوج کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کریں گے اور یہ سلسلہ آٹھ اکتوبر کو شروع کردیا گیا۔
لبنان اور غاصب صیہونی فوج کے درمیان ہونے والی جنگ کے ایک سال کے عرصے میں جہاں لبنان پر اسرائیل کی شدید بمباری جاری رہی، وہاں حزب اللہ کی جانب سے بھی غاصب اسرائیلی فوج کے بہت بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا۔ اس جنگ میں حزب اللہ کی اعلیٰ قیادت بشمول سید حسن نصر اللہ، سید ہاشم صفی الدین، فواد شکر، ابراہیم عقیل اور اسی طرح حماس کی اعلیٰ قیادت میں اسماعیل ہانیہ اور یحییٰ سنوار سمیت صالح العاروری اور دیگر بھی شہید ہوئے۔
لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پانچ ہزار سے زائد لبنانی شہری شہید ، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہوئے اور مہاجرین ہوگئے۔ بہرحال یہ جنگ جاری رہی اور حزب اللہ نے غاصب صیہونی فوج کو اس کے مقاصد میں کامیاب ہونے سے روکے رکھا۔ یہاں تک کہ حزب اللہ کی سب سے اہم کامیابیوں میں نیتن یاہوکی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ، شمال فلسطین میں چالیس کلومیٹرگہرائی میں لاکھوں صیہونی آباد کاروں کا انخلاء جو تاحال واپس آنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
اس طرح کی اور متعدد کامیابیاں شامل ہیں۔ایک طویل مدتی جنگ کے بعد غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے مجبور ہو کر لبنان کے ساتھ جنگ بندی کا ایک منصوبہ بنایا جس پر لبنان کی حکومت بھی آمادہ ہوگئی اور عالمی استعماری قوتیں جو اسرائیل کی پشت پناہ ہیں، سب نے اس معاہدے پر عملدرآمد کے لیے لبنانی حکومت کو دباؤ ڈالنا شروع کیا۔
اس معاہدے میں کہا گیا کہ جنوبی لبنان کی سرحد پر اقوام متحدہ کی ماضی کی قرارداد کے مطابق عالمی امن فوج تعینات ہوگی اور لبنانی فوج کو سرحدوں کی ذمے داری جیسی بات بھی کی گئی۔ بہرحال اس معاہدے کی تفصیل میں جائے بغیر صرف اتنا کہتا جاؤں کہ اسرائیل نے اپنے بچاؤ کے لیے ایک نیا منصوبہ بنایا تھا اور چاہتا تھا کہ حزب اللہ کو تنہا کردیا جائے۔
حزب اللہ نے لبنان میں خانہ جنگی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے لبنانی حکومت کی رائے کا احترام کیا اور معاہدے کو تسلیم کیا۔ یہ جنگ بندی معاہدہ 60 روز کے لیے کیا گیا تھا اور یہ 27 نومبرکو انجام پذیر ہوا تھا جو اب 26جنوری کو ختم ہونے والا ہے۔ ساٹھ روزہ جنگ بندی کے معاہدے کے دوران غاصب صیہونی حکومت اور قابض فوج نے متعدد مرتبہ خلاف ورزیاں کی ہیں اور تاحال یہ سلسلہ جاری ہے، جب کہ دوسری جانب حزب اللہ نے حکومت سمیت عوام اور معاہدے کے اراکین کو واضح کردیا ہے کہ اگر اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزیاں جاری رکھی جاتی ہیں تو پھر حزب اللہ کے پاس اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیوں کا قانونی جواز موجود ہے۔
حزب اللہ لبنان کے دفاع کے لیے کسی بھی قسم کی دیر برداشت نہیں کرے گی۔ اب جیسے جیسے معاہدے کے خاتمے کے دن قریب آ رہے ہیں تو یہ بات مشاہدے میں آرہی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت مسلسل معاہدے کے خلاف ورزیوں میں ملوث ہوتی چلی جا رہی ہے۔
حال ہی میں صیہونی ذرائع ابلاغ پر نشر ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ مزاحمتی تحریک کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے میں طے شدہ 60 دن کی واپسی کی مدت کے اختتام پر جنوبی لبنان کے مقبوضہ علاقوں کو نہیں چھوڑے گا۔ یہ رپورٹ غاصب صیہونی حکومت کے ایک ایک نامعلوم اسرائیلی اہلکار نے دی یروشلم پوسٹ کو بتائی ہے کہ ’’ جب تک کوئی بڑا سرپرائز نہ ہو، لبنانی فوج 60 دن کی جنگ بندی کے دوران مکمل طور پر تعینات نہیں ہو سکے گی، جس کا مطلب ہے کہ اسرائیل کوکچھ طویل عرصے تک رہنا پڑے گا۔‘‘
یعنی اس شبے کا اظہارکیا جا رہا ہے کہ غاصب صیہونی فوج جوکہ جنوبی لبنان کی سرحدوں کے قریب موجود ہے، وہ واپس نہیں جانیوالی ہے اور شاید ایک طویل مدت تک کے لیے یہاں قیام کرے جیسا کہ پہلے ہی جنوبی لبنان میں شعبا فارمز کے علاقوں پر صیہونی فوج کا ناجائز تسلط قائم ہے۔
غاصب اسرائیل کے ذرائع ابلاغ پر نشر ہونے والی رپورٹس میں لبنان کے ساتھ اسرائیل کی جنگ بندی کے متعلق اسرائیل کے آیندہ اقدامات کے حوالے سے موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب نئے آنیوالے امریکی صدر ٹرمپ کے حامی سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بائیڈن حکومت جاتے جاتے ٹرمپ کے لیے مشکلات اور مسائل کا انبار لگا رہی ہے تاکہ جب ٹرمپ اقتدار سنبھالیں تو وہ کمزور ہوجائیں اور انھی مسائل میں الجھے رہیں۔
شام میں بھی سی آئی اے نے ایسا ہی ایک پروجیکٹ شروع کردیا ہے، جو اب جولانی کی صورت میں ظاہر ہو چکا ہے۔ لبنان اور غاصب ریاست اسرائیل کے مابین ہونے والا جنگ بندی کا معاہدہ دراصل اس لیے شروع کیا گیا تھا اور امریکا سمیت مغربی حکومتوں کی تائید حاصل ہوئی تھی۔
کیونکہ اسرائیل کو میدان جنگ میں بھاری نقصان اٹھانے اور لبنان میں 4000 سے زائد افراد کی شہادت کے باوجود اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا تھا، لٰہذا حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور ہوا تھا۔ اس معاہدے کی میعاد 26 جنوری کو ختم ہونے والی ہے، اسرائیل کو مقبوضہ قصبوں سے اپنی فوجیں نکالنے اور لبنانی فوج اور اقوام متحدہ کے امن دستوں کے حوالے کرنے کے لیے 60 دن کا وقت دیا گیا تھا، لیکن اسرائیل مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ لبنانی حکومت بھی اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔
نگران وزیراعظم نجیب میکاتی نے بھی معاہدے کے ضامن اراکین کو متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو معاہدے پر پابند کیا جائے۔جنگ بندی کے معاہدے پر اسرائیل کی خلاف ورزیوں پر حزب اللہ لبنان نے واضح اور دو ٹوک موقف دہراتے ہوئے بتا دیا ہے کہ وہ صرف ساٹھ دن مکمل ہونے تک انتظارکریں گے اور اگر خلاف ورزیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا تو پھر اسرائیل کی جارحیت اور معاہدے کے خلاف ورزی کے خلاف حزب اللہ کو لبنان اور لبنان کے عوام کے دفاع سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔
اگر اسرائیل مقررہ تاریخ سے آگے لبنان کی سرحدوں کے اطراف میں رہنے کی کوشش کرے گا، تو تمام بین الاقوامی اصول اور معاہدے لبنان اور اس کے عوام کو تمام ضروری ذرایع سے اپنے علاقوں کو مکمل طور پر آزاد کرنے کا حق دیتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: غاصب صیہونی فوج جنگ بندی کے حزب اللہ نے اسرائیل کے اسرائیل کو کہ اسرائیل اور معاہدے پر اسرائیل اسرائیل کی معاہدے کے اور لبنان ہونے والی لبنان اور اس معاہدے لبنان کے لبنان کی کے خلاف کے ساتھ رہی ہے اور اس
پڑھیں:
کس پہ اعتبار کیا؟
اسلام ٹائمز: ایران کا اسلامی انقلاب جس نوع کی فکر کا علمبردار بن کر آیا تھا وہ فلسطینیوں کی اس وقت کی قیادت کو کسی طور بھی قبول نہیں تھا۔ اسرائیل نے جب یاسر عرفات کی تنظیم ”پی ایل او“ کو لبنان سے نکالنے کے لیے لبنان پر چڑھائی کی تو اس وقت یاسر عرفات نے تمام مسلم ممالک کی افواج سے مدد کی اپیل تھی لیکن اس اپیل پر صرف ایران نے اپنی فوج لبنان بھیجی لیکن یاسر عرفات نے ایرانی فوج کو نہ صرف اسرائیل سے لڑنے کی اجازت نہیں دی بلکہ خود اسرائیل کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے اور اپنی تنظیم کے ساتھ لبنان سے رخصت ہوگئے۔ تحریر: پروفیسر سید تنویر حیدر نقوی
اسلامی انقلاب سے قبل ایران اور اسرائیل کے مابین تعلقات استوار تھے۔ ایران میں اسرائیل کا سفارت خانہ قائم تھا۔ امام خمینی کی قیادت میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایران کی خارجہ پالیسی کے افق میں مشرق مغرب کا فرق آگیا۔ اڑھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ایران اور اسرائیل کے مابین تعلقات کی بساط بھی لپٹ گئی۔ جو ایران کبھی اسرائیل سے یگانگت رکھتا تھا اب اس کی اسرائیل سے مخاصمت اس کی پہچان اور اسرائیل سے دشمنی اس کے ایمان کا تقاضا ٹھہری۔
ایران اب آزادیء فلسطین کے لیے لڑی جانے والی لڑائی کو کسی مقبوضہ علاقے کی آزادی کے لیے لڑی جانے والی جنگ کی بجائے الہی فریضہ کے طور پر دیکھنے لگا۔ امام خمینی فلسطینیوں کی کامیابی کو محض ان کے اسلامی تشخص اور ان کی دین سے وابستگی میں دیکھتے تھے۔ جب کہ اس وقت فلسطینیوں کی سب سے بڑی تنظیم ”پی ایل او“ بنیادی طور پر سیکولر تشخص کی حامل تحریک تھی جس کا مقصد محض فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانا تھا۔
ایران کا اسلامی انقلاب جس نوع کی فکر کا علمبردار بن کر آیا تھا وہ فلسطینیوں کی اس وقت کی قیادت کو کسی طور بھی قبول نہیں تھا۔ اسرائیل نے جب یاسر عرفات کی تنظیم ”پی ایل او“ کو لبنان سے نکالنے کے لیے لبنان پر چڑھائی کی تو اس وقت یاسر عرفات نے تمام مسلم ممالک کی افواج سے مدد کی اپیل تھی لیکن اس اپیل پر صرف ایران نے اپنی فوج لبنان بھیجی لیکن یاسر عرفات نے ایرانی فوج کو نہ صرف اسرائیل سے لڑنے کی اجازت نہیں دی بلکہ خود اسرائیل کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے اور اپنی تنظیم کے ساتھ لبنان سے رخصت ہوگئے۔
ایران کی مدد کو مسترد کرنے کی وجہ ایک ہی تھی اور وہ یہ کہ یاسر عرفات کو خطرہ تھا کہ کہیں فلسطینی ایران کے انقلابی نظریات سے متاثر نہ ہو جائیں۔ ایران کی اسلامی حکومت شروع دن سے ہی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کی مخالفت میں حالت جنگ میں ہے اور قربانیاں دے رہی ہے لیکن اس کے باوجود فلسطینیوں کی نمائندہ جماعتیں کبھی بھی اسے اس کا اصل مقام دینے کے لیے آمادہ نہیں رہیں۔ فلسطین کی جماعتوں نے اب تک اسرائیل سے جو معاہدے کیے ہیں وہ ایران کو بائی پاس کرکے کیے ہیں۔ مثلاً فلسطینیوں کی سب سے بڑی جماعت ”پی ایل او“ اور اسرائیل کے مابین جو ”اوسلو امن معاہدہ“ ہوا، ایران کو اس سے الگ رکھا گیا۔
ایران نے اس وقت ہی یہ کہ دیا تھا کہ ایران کو الگ تھلگ کر کے جو بھی معاہدہ کیا جائے گا اس کی کامیابی کا امکان نہیں ہے۔ گزشتہ نصف صدی سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ فلسطین کی آزادی کے حوالے سے مخلصانہ کردار ادا کرنے والے ایران کے مقابلے میں وقتاً وقتاً نام نہاد کرداروں کو ہیرو بنا کر پیش کیا جاتا رہا ہے۔ لیکن یہ جعلی کردار ایران کے حقیقی کردار کے مقابلے میں آخرکار فلاپ ہوگئے۔ ایران کے مقابلے میں جو بھی کردار منظر عام پر آیا، چاہے وہ اسامہ بن لادن کی شکل میں ہو، صدام حسین کے روپ میں ہو یا اردگان کی صورت میں، اس نے فلسطینیوں کو ورغلانے کی کوشش کی ہے۔
حتیٰ کہ ایک وقت وہ بھی آیا کہ جب حماس بھی داعش جیسے گروہ کے دام میں آگئی اور شام میں اس کے اراکین بشار الاسد کے خلاف لڑے۔ ایران اور حزب اللہ نے اس پر حماس سے اپنے راستے جدا کر لیے تھے لیکن بعد میں حماس کو احساس ہوا کہ اس سے غلطی سرزد ہوئی ہے اور پھر دوبارہ ایران سے اس کے تعلقات بحال ہوگئے۔ اب لمحہء موجود میں ایک بار پھر فلسطینی اپنے بعض نام نہاد ہمدردوں کے ٹریپ میں آگئے۔
ایسے میں جبکہ کچھ عرصہ قبل ہی امریکہ ایران کے ایٹمی اثاثوں پر حملہ کر چکا تھا، فلسطینی تنظیموں نے ایران کو ایک طرف رکھتے ہوئے، ٹرمپ کے دھوکے میں آ کر اور قطر، ترکی اور مصر جیسی دوہرے معیار رکھنے والی حکومتوں کو درمیان میں لاکر ایک امن معاہدہ کیا اور اسرائیل کے وہ تمام قیدی چھوڑ دیے جو حماس کے پاس ” ٹرمپ کارڈ “ کے طور پر تھے۔ لیکن اسرائیل نے آخر وہی کچھ کیا جو وہ ہمیشہ سے کرتا آیا ہے اور اپنے وعدے اور معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر ایک بار پھر آتش و آہن کی بارش شروع کردی ہے اور غزہ کے لوگوں نے جو جشن منایا تھا وہ ایک بار پھر ان کے سوگ میں بدل گیا ہے۔
سچ تو یہ ہے کہ اگر آج آزادیء فلسطین کے لیے لڑنے والی کوئی بھی فلسطینی تحریک یا قیادت، مظلومین جہان کی سب سے بڑی حامی قوت، اسلامی جمہوری ایران سے مکمل ہم آھنگی نہیں رکھتی اور اس کی قیادت، جو تمام عالم اسلام کی حقیقی قیادت ہے، اس کے فرمائے ہوئے کو اپنے لیے حکم کا درجہ نہیں دیتی، عالمی فریب کاروں کے دام فریب میں آتی رہے گی۔
خود آپ اپنی ہی گردن پہ گویا وار کیا
جو معتبر ہی نہ تھا اس پہ اعتبار کیا