لاڑکانہ :فارغ التحصیل طلبہ کے اعزاز میں رنگا رنگ تقریب
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک کالجز اور انسٹیٹیوٹس کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کے اعزاز میں یونیورسٹی کی جانب سے چانڈکا میڈیکل کالج میں الیومناء ایوننگ کے نام سے پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں مفت کھانے پینے کے اسٹال، میڈیا وال، مشاعرہ اور محفل موسیقی کا بھی اہتمام تھا، تقریب میں فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کا جوش و خروش دیکھنے کے قابل تھا، سابق طالب علم نے اپنے ساتھیوں سے مل کر خوشی کا اظہار کیا اور ایک ساتھ گروپ فوٹو لیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے کہا کہ میں چانڈکا اور یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طالبعلموں کو اپنے گھر واپس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں، ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے کوئی اپنی ماں کے آغوش میں واپس آ گیا ہو ۔ انہوں نے کہا یہ جان کر خوشی ہو رہی ہے کہ چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کے سابق طالب علموں نے اپنے مادر علمی کو پے بیک کیا ہے جس میں سابقہ بئچ چار سرٍ فہرست ہے اور اس کے ساتھ بئچ اور گولڈن گروپ کے سابق طالب علم شامل ہیں، مجھے زیادہ خوشی تب ہو گی جب سارے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات اپنے مادرٍ علمی کو پے بیک کرنے کے لیے آگے آئیں گے۔ بئچ چار کے نمائندے کے طور پر پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد شیخ نے کہا کہ ہمارے اوپر اپنی مادر علمی کا قرضہ ہے اور وہ قرضہ تو چکا نہیں سکتے، لیکن تھوڑی سے کوشش کر رہے ہیں اپنی مادر علمی اور اپنے لوگوں کو پے بیک کرنے کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج جو کچھ بھی ہیں، اپنی مادر علمی اور اساتذہ کی وجہ سے ہیں۔ بئچ سترہ کی نمائندگی کرتے ہوئے پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ضمیر احمد سومرو نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ بس گنی چنی بئچز ہے، اپنے مادر علمی کو پے بیک کا جذبہ رکھتے ہیں، اپنے مادر علمی کی دیکھ بھال ہر اس طالب علم پر فرض ہے جو آج اپنے مادر علمی کی وجہ سے کسی نہ کسی اعلیٰ مقام پر فائز ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شرجیل نور چنہ نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں چانڈکا میڈیکل کالج کا فارغ التحصیل اور آج جس مقام پر فائز ہوں، اس کا سارا کریڈٹ میرے اساتذہ اور میری مادر علمی کو جاتا ہے۔ تقریب میں بئچ چار، بئچ سترہ اور گولڈن گروپ کو ایوارڈ سے نوازا گیا، شرکاء نے کہا کہ ہم کو اپنے اساتذہ سے مل کر اور مادر علمی میں آکر ایسا لگ رہا ہے کہ پرانا زمانہ لوٹ آیا ہو۔ تقریب میں چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد شیخ، سیکرٹری الیومناء ایوننگ پروفیسر علی حیدر بلوچ نے آنے والے سابق طالب علموں کو اپنے مادر علمی میں آنے پر خوش آمدید کہا اور ساتھ ساتھ پروقار تقریب کے انعقاد پر پوری آرگنائزنگ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اپنے مادر علمی سابق طالب نے کہا کہ علمی کو
پڑھیں:
جیڈ اسپینس انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے پہلے مسلم فٹبالر بن گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسپورٹس ڈیسک)ٹوٹنہم ہاٹسپر کے دفاعی کھلاڑی جیڈ اسپینس نے بین الاقوامی فٹبال میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے انگلینڈ کی سینئر فٹبال ٹیم کی نمائندگی کرنے والے پہلے مسلم کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔منگل کے روز بلغراد میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں جیڈ اسپینس نے میزبان سربیا کے خلاف میدان سنبھالا۔انہوں نے 69 ویں منٹ میں چیلسی کے کھلاڑی ریس جیمز کی جگہ انگلش ٹیم کا حصہ بن کر یہ تاریخی موقع حاصل کیا۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 25 سالہ اسپینس کا کہنا تھا کہ مجھے واقعی حیرت ہوئی، کیونکہ مجھے علم نہیں تھا کہ میں پہلا مسلمان ہوں جو انگلینڈ کی سینئر ٹیم کے لیے کھیل رہا ہوں، یہ میرے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔اسپینس کی انگلینڈ ٹیم میں شمولیت برطانوی مسلمانوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے، جو ملک کی کل آبادی کا تقریباً 6 فیصد ہیں، تاہم پروفیشنل فٹبال میں ان کی نمائندگی انتہائی محدود ہے۔