2025-05-11@23:10:30 GMT
تلاش کی گنتی: 29784

«علمی کو»:

    لاہور: جنگ بندی کے باوجود بھارت کے سرحدی علاقوں کی سول انتظامیہ اور عسکری حکام خوف اور ڈر کا شکار ہیں۔ پاک بھارت سرحد سے جڑے بھارتی شہروں کی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو رات کے وقت لائٹس بند کرنے کے احکامات دیے جا رہے ہیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت جان بوجھ کر انڈین پنجاب کے مکینوں، خاص طور پر سکھوں کو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ پاکستان کی طرف سے ان پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جنگ کے دوران بھی امرتسر سمیت بھارت کے کسی شہر میں آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، مگر بھارتی حکومت نے سکھوں کے لیے مقدس ترین شہر...
    کراچی: جناح اسپتال بچہ وارڈ کے سامنے ہوٹل پر ڈاکو کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے ، ڈاکو نے خود کو پکڑے جانے کے خوف سے گولی مار کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق صدر تھانے کی حدود جناح اسپتال بچہ وارڈ کے سامنے ہوٹل پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے ، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عمران ولد عبدالرشید جبکہ زخمیوں کی 25 سالہ کلیم ولد محمد صادق ، 27 سالہ ابو بکر ولد مہراب خان ، 20 سالہ ہارون ولد عبدالطیف...
    سوشل میڈیا پر خبریں گرم تھیں کہ پاکستان نے آپریشن بُنیان مّرصُوص کے دوران ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیا ہے تاہم اب ترجمان پاک فوج نے تردید کردی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایاکہ کوئی بھارتی پائلٹ ہماری تحویل میں نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی بھارتی پائلٹ ہماری تحویل میں نہیں۔ گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی جس کا مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا اور 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی جہاز گرائے اور گزشتہ رات میں آپریشن بُنیان مّرصُوص لانچ کیا۔ پاکستان کے تباہ کن جواب میں بھارتی دفاعی نظام نیست و نابود ہوگیا اور دشمن فوج نے نقصان کا...
    وفد نے کہا کہ پنشن اصلاحات کے نام پر کسی قسم کی کوئی کٹوتی منظور نہیں ہے، جس پر مشیر خزانہ نے اگیگا کے وفد کو یقین دلایا کہ آپ کی چارٹرڈ آف ڈیمانڈز کا جائزہ لیا جائے گا, کیونکہ صوبائی حکومت ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری ملازمین کی مختلف تنظیموں نے حکومت سے کم سے کم اجرت 50 ہزار روپے کرنے، سرکاری ملازمین کی اب گریڈیشن اور سی پی فنڈ کو جی پی فنڈ میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اگیگا کے وفد نے چیئرمین وزیر زادہ کی سربراہی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم سے ملاقات کی، وفد میں صوبائی جنرل سیکرٹری نیاز علی خٹک، ایپٹا کے...
    کراچی: وزیر منصوبہ بندی اور توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ کراچی ڈویژن کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے اجلاس ہوا جہاں چیٸرمین منصوبہ بندی و ترقیات نجم احمد شاہ نے منتخب نماٸندوں کو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی اور اجلاس میں کراچی ڈویژن کے لیے آنے والے بجٹ میں اسکیموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر منصوبہ بندی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پرانی جاری اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا، چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق یوسی...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاک بحریہ اور فضائیہ کے سینیئر افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس  کی ۔  پریس کانفرنس کے دوران وائس ایڈمرل رب نواز نے بتایا کہ دوران جنگ پاکستان نیوی بھارتی نیوی کی سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئے تھی ۔پاکستان نیوی نے تمام بندرگاہوں کو آپریشنل رکھا ۔پاکستان نیوی کو تیار دیکھ کر دشمن کو آگے بڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی۔  وائس ایڈمرل رب نواز  نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کی سمندری حدود سے بھارتی جہاز400ناٹیکل مائل دور تھا ۔ پاکستان نیوی  تیار تھی  اس لیے انہیں آگے بڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی ۔ مومن...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی بھارتی پائلٹ پاکستان کی حراست میں نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے وائس ایڈمرل بحریہ رب نواز اور ایئروائس مارشل  اورنگزیب احمد کے ہمراہ مشرکہ پریس کانفرنس کی۔ صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ کوئی بھارتی پائلٹ پاکستان کی حراست میں نہیں ہے، سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے جنگ بندی کی درخواست نہیں کی بلکہ بھارت نے امریکا سے درخواست کی تھی اور یہ خواہش بھی بھارت ہی کی تھی۔ ڈی جی آئی...
      راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔ پاکستان کی مسلح افواج کے افسران نے پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے بتایاکہ بھارتی فضائیہ کی جارحیت پر اس کے طیارے مار گرائے اور پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔ بھارت نے ڈرون طیاروں سے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ڈرونز سویلین کی جگہ آتے تھے تو اسے احتیاط سے گراتے تھے، پاکستان نے تمام ڈرونز اور بغیرپائلٹ طیاروں کابروقت پتا لگایا۔براہموس میزائل کے...
    پاکستان بحریہ کے وائس ایڈمرل رب نواز نے کہا ہے کہ 6 اور 7 مئی کو جب بھارت نے حملے کیے تو پاکستان نیوی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے بھرپور تیار تھی۔ پاکستان نیوی کی تیاری دیکھ کر ہی دشمن کو آگے بڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دوران جنگ پاکستان نیوی نے تمام بندرگاہوں کو آپریشنل رکھا، ہم بھارتی نیوی کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ کو بھارت کے مقابلے میں 0-6 سے کامیابی ملی، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کو نیوی نے یقینی بنایا، ہم پہلگام...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے وضاحت کی ہے کہ بھارت کا کوئی پائلٹ پاکستان کی حراست میں نہیں ہے، یہ صرف پراپیگنڈا ہے، ہم نے سیزفائر کی بھی کوئی درخواست نہیں کی، جنگ بندی کی خواہش بھارت کی تھی، پاکستان کے سخت ردعمل کے بعد بھارت نے یہ درخواست کی، پاکستان کبھی سیز فائر کی درخواست نہیں کرے گا، میں آپ کو واضح کردوں جب ہم نے جواب دیدیا، اُس کے بعد ہمارا رابطہ ہوا، بھارت نے اس کی ریکوسٹ کی، اس کے بعد بین الاقوامی برادری میدان میں آئی، کس نے کہا تھا ہم جنگ نہیں چاہتے؟ بھارتی خود کہہ رہے تھے...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے  واضح کیا ہے کہ کوئی انڈین پائلٹ پاکستان کی حراست میں نہیں ہے۔ مسلح افواج کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں پاک فوج کے ترجمان  نے کہا  کہ انڈیا کی پائلٹ کے پاکستان کی حراست میں ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر ہی ہیں تاہم واضح کرتا ہوں کہ کوئی انڈین پائلٹ پاکستان کی حراست میں نہیں۔ انھوں نے سوال و جواب کے سیشن میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ سیز فائر کی درخواست پاکستان نے نہیں کی  بلکہ جنگ بندی کی خواہش کا اظہار انڈیا کی جانب سے کیا گیا تھا۔ بھارتی میزائل نے بھارتی پنجاب...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف آپریشنز وائس ایئر مارشل اورنگزیب احمد نے بھارتی افواج کی طرف سے اپنے ہی علاقے کو نشانہ بنانے کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیے۔ مسلح افواج کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی چیف نے ریڈار ڈیٹا دکھایا اور بتایا کہ کس طرح پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی میزائلوں کو ناکام بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے بھارتی میزائل لانچ کے سسٹم میں گڑ بڑ پیدا کی جس سے ان کے میزائل بھٹکتے رہے اور نشانوں پر نہ لگے۔ بھارت کی طرف سے تین ہزار کلومیٹر کی سپیڈ والے براہموس میزائل داغے گئے جو ادھر ادھر نکلتے رہے۔ ایک میزائل پاکستان سے بھی آگے مغربی...
    ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا ہے کہ بھارتی کے خلاف کارروائی کے دوران ایئر چیف خود ساری صورت حال کو مانیٹر کررہے تھے، ہمیں بھارتی فضائیہ کے مقابلے میں 0-6 سے کامیابی ملی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی فضائیہ نے جارحیت کی تو ہم نے ان کے طیارے مار گرائے، ہمارے ریڈار بھارتی طیاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ بھارت نے ڈرون طیاروں سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل مار گرایا، انڈین ایئر مارشل کا ڈھکا چھپا اعتراف انہوں نے کہاکہ پاکستان ایئرفورس کی بہترین کارکردگی پر اللہ کا شکرگزار ہوں، پاک فضائیہ نے...
    وفد نے کہا کہ پنشن اصلاحات کے نام پر کسی قسم کی کوئی کٹوتی منظور نہیں ہے، جس پر مشیر خزانہ نے اگیگا کے وفد کو یقین دلایا کہ آپ کی چارٹرڈآف ڈیمانڈز کا جائزہ لیا جائے گا کیونکہ صوبائی حکومت ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری ملازمین کی مختلف تنظیموں نے حکومت سے کم سے کم اجرت 50 ہزار روپے کرنے، سرکاری ملازمین کی اب گریڈیشن اور سی پی فنڈ کو جی پی فنڈ میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اگیگا کے وفد نے چیئرمین وزیر زادہ کی سربراہی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم سے ملاقات کی، وفد میں صوبائی جنرل سیکریٹری نیاز علی خٹک، ایپٹا کے صدر عزیزاللہ...
    وفاقی حکومت نے صوبے کو قرضہ جات اور گرانٹس کی مد میں 120 ارب روپے فراہم کیے جن میں 38 ارب 58 کروڑ روپے قرضہ جات، جاری گرانٹس کی مد میں 54 ارب 99 کروڑ اور ترقیاتی گرانٹس کی مد میں 26 ارب 43 کروڑ روپے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت جاری مالی سال 25-2024 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر آمدنی کے مقابلے میں اخراجات کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے 111ارب سے زائد کی بچت کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ سہ ماہی کے دوران صوبے کی مجموعی آمدنی 1031ارب روپے رہی جبکہ اس دوران اخراجات 919 ارب 95کروڑ کے ہوئے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2024 تا مارچ 2025 کے دوران تین سہ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پانی کے معاملےپربھی ایساہی جواب دیاجائےگا جیسا اس بار دیا گیا۔ہمارے جواب دینے کے بعد بھارت نے امریکا اور دیگرممالک سے سیزفائر کیلئے خود درخواست کی۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ ہم نے بطور ریاست اور قوم ایک ہی بات کی تھی کہ ہماری طرف سے کوئی معاملہ نہیں ہوگا، اگر ہماری سالمیت پر حملہ ہوا تو جواب دیں گے۔ پھر جواب دیا گیا جس سے بھارت کو اور ہزیمت اٹھانا پڑی اور یہ بات بالکل درست ہے کہ بھارت نے امریکا کے نائب صدر اور...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل رب نواز کا کہنا ہے کہ ہمارے الفاظ نہیں کام بولتے ہیں۔ تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران پاک بحریہ کے نمائندے نے حالیہ کشیدگی میں پاک بحریہ کے کردار کی وضاحت کی۔ بریفنگ کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ ہمارے الفاظ نہیں کام بولتے ہیں، اب آپ کو پتا لگ گیا ہوگا کہ خاموش بیٹھا ہوا شخص کیا کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے انٹرنیشنل میڈیا کیلئے ہونے والی مشترکہ نیوز کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل نے ہی گفتگو کی تھی جب کہ وائس ایڈمرل رب نواز خاموش بیٹھے رہے تھے۔ جس...
    رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر بھارت کو اس بار جیسا ہی جواب دیا جائے گا۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے بغیر حملہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کہہ دیا تھا، اگر ہماری سالمیت پر حملہ ہوا تو جواب دیں گے، ہمارے جواب کے بعد نریندر مودی نے سیز فائر کی درخواست کی۔وزیرِ اعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ بھارت کو پانی کے معاملے پر بھی ایسا ہی جواب دیا جائے گا جیسا اس بار دیا گیا۔اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ...
    اسد قیصر نے کہا کہ ہماری افواج اور قوم نے واضح پیغام دیا کہ ہم ہر حال میں اپنے وطن کا دفاع کریں گے۔فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم اپنی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آج کا دن ہمارے لیے باعثِ فخر ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو سرخرو کیا۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ بھارت سمجھ رہا تھا کہ پاکستان اندرونی طور پر تقسیم کا شکار ہے، بھارت موجودہ حالات کا فائدہ اٹھا کر جارحیت کرنا چاہتا تھا۔اسد قیصر نے کہا کہ ہماری افواج اور قوم نے واضح پیغام دیا کہ ہم ہر حال میں اپنے وطن کا...
    شرکاء نے مائننگ کے حوالے سے حکومت کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ علمائے کرام کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے معدنی وسائل یہاں کی عوام کی ملکیت ہیں، اور ان کے استحصال یا معاہدوں میں مقامی عوام اور ان کے حقیقی نمائندوں کو شامل نہیں کیا گیا تو سراسر زیادتی اور آئینی ناانصافی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت کے زیرِ اہتمام ایک اہم اجلاس قائد ملتِ جعفریہ آغا سید راحت حسین الحسینی کی زیرِ صدارت مرکزی امامیہ جامع  مسجد میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام، دینی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد گلگت بلتستان میں...
    وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ رافیل کا گرانا مہارت کی مثال ہے، بھارت کے 300 ملین ڈالر کے جہاز کو پاک فضائیہ کے 30 ملین ڈالر کے طیارے نے ملبہ بنا دیا، بھارت سے جب بھی بات ہوگی، نکات میں سندھ طاس معاہدہ شامل ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عالمی میڈیا اور ایوی ایشن انڈسٹری نے کنفرم کرلیا ہے کہ بھارتی طیارے گرے، پاک فضائیہ نے تو بتایا ہے کہ بھارتی رافیل کس طرح گرائے گئے، رافیل کا گرانا مہارت کی ایک مثال ہے، بھارت کے 300 ملین ڈالر کے جہاز کو 30 ملین ڈالر کے طیارے نے ملبہ بنادیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے خطے میں...
    اسلام آباد:   نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دلیر افواج کی کاوش پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سول اور ملٹری لیڈرشپ نے بیٹھ کر بھارت کو جواب دینے کا پلان طے کیا اور اس حوالے سے پورا پلان طے ہوا تھا۔ ایک ٹی وی انٹرویومیں اسحاق ڈار نے کہا کہ پورے آپریشن میں نواز شریف کی مشاورت شامل تھی، شہباز شریف نے دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کی تھی، ہم نے متحد ہو کر دنیا کو ایک پیغام دینا تھا، 23 اپریل سے لیکر 6 سے 7 مئی تک دیا گیا۔ نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سفارت کاری اور دیگر چیزیں بھی اس میں شامل تھیں، سلامتی کونسل کے ممبران کو بھی...
    کانفرنس کا انعقاد جماعت اسلامی کیجانب سے کیا گیا، جس میں علمائے کرام نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان میں پائیدار امن اور استحکام کا واحد راستہ عدل، شفافیت، آئین کی بالادستی اور عوامی قیادت کے احترام سے ہو کر گزرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کی جانب سے "سلگتا بلوچستان اور علمائے کرام کی ذمہ داریاں" کے عنوان سے کوئٹہ پریس کلب میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بلوچستان بھر سے علمائے کرام، ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے رہنماؤں اور مختلف مکاتب فکر کے جید علماء کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کرتے ہوئے اس دن کو شہداء اور غازیوں کی ماؤں کے نام کردیا۔ ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب میں ماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جہاں گورنر سندھ نے ماؤں کے ہمراہ کیک کاٹا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ "افواجِ پاکستان نے آپریشن 'بُنیانُ الْمَرْصُوص' کی کامیابی سے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین فوج ہے۔" انہوں نے کہا کہ ہماری مادرِ وطن کے ان سپوتوں نے بے مثال قربانیاں دے کر وطن عزیز کو امن و استحکام دیا اور...
    پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد بھارتی فوج و مودی حکومت کے بعد سب سے بڑی زک ہندوستان کے ان صحافیوں کو پہنچی جنہوں نے اپنی انٹیلی جینس ایجنسیز کی فیڈ کی گئیں جھوٹی خبریں اور پروپیگنڈا پھیلایا اور اب اپنی ان فاش غلطیوں اور پیشہ ورانہ بد دیانتی پر عوام سے معافیاں مانگتے پھر رہے ہیں۔ پروپاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق  ارنب گوسوامی اور میجر گورو آریا جیسے صحافی پاک بھارت سیزفائر کے معاہدے میں امریکی ثالثی کو مسترد کرنے کے بعد ہنسی کا سامان بن گئے کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ صورت حال نارمل نہ ہو اور بدترین شکل اختیار کرلے۔ میجر گورو کا غلط معلومات پھیلانے کا دفاع سابق ہندوستانی میجر گورو آریا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے حج اسکیم کے تحت جانے کے خواہشمند تمام عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نجی منظمین (Munazzameen) کے ذریعے حج پیکجز کی بکنگ کرتے وقت مکمل احتیاط سے کام لیں۔ مملکت سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مقرر کردہ وقت کے اندر بعض نجی منظمین کی جانب سے مشاعر (طوافہ و قدانہ) واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت مختص کوٹے میں ترمیم کی گئی ہے۔ اب اس اسکیم کے تحت کل کوٹہ تقریباً 25,698 عازمین تک محدود کر دیا گیا ہے، اور حج 2025 کے لیے کسی بھی قسم کے اضافی کوٹے کی منظوری نہیں دی...
    وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام، آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، یہ افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری قوم کی بھی فتح ہے، پاکستان نے دنیا کو بتا دیا، ہم امن کے خواہاں ہیں مگر اسکو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت نے بروقت فیصلوں سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اویس خان لغاری نے قوم کو یومِ تشکر پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے حملہ کیا، ہم نے تاریخ رقم کی، بھارت کی جارحیت کے جواب میں قوم سیسہ پلائی دیوار بنی رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے بروقت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی بزدلانہ کارروائی کا جواب پاکستان نے نہایت بھرپور انداز سے دیا، پاکستان نے انڈیا کے آپریشن سندور کے جواب میں آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے ذریعے فتح حاصل کی۔ واضح رہے گزشتہ روز پاکستان اور بھارت سیز فائر پر متفق ہو گئے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و سلامتی کی کوشش کی ہے، علاقائی سالمیت، قومی خود مختاری پر سمجھوتا کیے بغیر کوششیں کیں۔ پاک بھارت جنگ بندی سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہو گئے ہیں۔ پاکستان اور بھارت نے بھی جنگ بندی پر متفق ہونے کا اعلان کیا۔ دونوں ممالک...
    آزاد کشمیر حکومت نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کے خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کردیا۔ آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید نے کہاکہ حکومت کی جانب سے شہدا کے خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ ادا کیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں ایل او سی پر فائرنگ کے باوجود زندگی رواں دواں، شادی کی تقریبات بھی منسوخ نہ ہوئیں انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کی جانب سے آبادی پر ہونے والی گولہ باری سے 30 شہری شہید جبکہ 65 زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے 217 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی...
    تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ملک بھر میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اپیل پر پاک فوج کی جانب سے وطنِ پاک اور قوم کو سرخرو کرنے پر یومِ تشکر منایا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، جلسے منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں مسلح افواجِ پاکستان کو بزدل بھارت کو عبرت ناک شکست سے ہم کنار کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔کراچی پریس کلب پر ریلیاں، پاک فوج کے حق میں نعرے کراچی پریس کلب پر پاک فوج سے اظہارِ تشکر کے لیے دن بھر شہر بھر سے ریلیوں کی آمد جاری رہی۔ ریلیوں کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں بینر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)29سالہ ماں لورا شاہو، جنہوں نے اضافی کام کے ذریعے بڑی رقم کمائی ہے، نے ایک اے آئی کمپنی کو اپنی آواز بیچ کر £15,000 کمائے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ ان کی آواز کہاں اور کیسے استعمال ہوگی؟ لورا، جو کہ سیرے سے تعلق رکھتی ہیں، نے مختلف سائیڈز جابز کے ذریعے اضافی آمدنی حاصل کی ہے، جن میں آن لائن سرویز اور برانڈز کے لیے چیٹ بوٹس کی جانچ کرنا شامل ہے۔ ایک مہینے میں، انہوں نے صرف اپنی سائیڈ جابز سے £4,609 کمائے ہیں۔ اب، وہ ایک اے آئی کمپنی کو اپنی آواز بیچ کر مزید آمدنی حاصل کر رہی ہیں۔ ان کی آواز اب خود ایک...
    اقراء یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی نے ایک نئے مرحلے میں قدم رکھا ہے، جہاں مزاحمتی محاذ نے اسرائیلی افواج اور حکومت کو سخت دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم نے اقراء یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کی موجودہ صورتحال، یمن کی تازہ ترین پیش رفت، اور مزاحمتی قوتوں کی جانب سے اسرائیل کو درپیش سنگین مشکلات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی نے ایک نئے مرحلے میں قدم رکھا ہے، جہاں مزاحمتی محاذ نے اسرائیلی افواج اور حکومت کو سخت...
    ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ اس سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت ڈونالڈ ٹرمپ کے مشورہ کو قبول کرتے ہوئے جنگ بندی پر راضی ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے بعد جنگ بندی کا اعلان ہونے کے دوسرے روز شیو سینا (ادھو ٹھاکرے) کے ممبر پارلیمنٹ سنجے راؤت نے جنگ بندی پر رضامندی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی ہے۔ سنجے راؤت نے الزام لگایا کہ بھارت نے صرف امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دباؤ میں جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔ انہوں نے اس فیصلے کے منطقی اور وقت پر سوال اٹھائے، اس سلسلہ میں ٹرمپ کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سنجے راؤت نے کہا کہ اس سے...
    حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی تینوں بندرگاہیں کراچی بندرگاہ، پورٹ قاسم اور گوادر بندرگاہ کا معمول کے مطابق کام کرتے رہنا پاک بحریہ کی کامیاب حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں پاک بحریہ کی مؤثر حکمت عملی کے باعث بھارتی بحریہ اپنے پانیوں تک محدود رہی، بھارتی بحریہ جنوب میں پاک بحریہ کو چیلنج کرنے کی ہمت نہ کر سکی۔ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے پورے عرصے کے دوران پاک بحریہ کی کڑی نگرانی اور مسلسل موجودگی کے سبب بھارتی بحریہ کا کوئی بھی جہاز یا ایئر کرافٹ پاکستان کی جانب پیش قدمی نہ کر سکا۔ پاک بحریہ کی زبردست حکمت عملی کی بدولت بھارتی ایئر کرافٹ کیرئیر (آئی این ایس وکرانت) پاکستان کیلئے...
    فیض آباد راولپنڈی میں یوم تشکر ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ دوبارہ دشمن نے جرأت کی تو دندان شکن جواب دیں گے، پوری قوم ہندوستان کو جواب دے گی، انہوں نے مزید کہا کہ قوم نے آج پاک فوج آرمی چیف اپنے شاہینوں اور وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کیا، ابھی ہم نے حملہ نہیں کیا، حملے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ہماری بہادر افواج نے سندور کو تندور بنا دیا، ان کی چوکیاں ایئر بیس اڑا کر رکھ دیے ہیں۔ فیض آباد میں یوم تشکر ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ لوگوں نے پاک...
    خیبرپختونخوا کے وزیر حکومت پختون یار خان نے کردار کشی کرنے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور دیگر کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ مجھ پر جو الزامات لگائے گئے ہیں، ان کا جواب دیا جائے، قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔ واضح رہے کہ میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ صوبائی وزیر پختون یار کے حجرے پر چھاپے کے دوران 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جہاں مبینہ طور پر اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے پرچے حل کیے جارہے تھے۔ صوبائی وزیر پختون یار خان کا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی,سابق وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور دیگر افراد...
    روس کے دورے پر روانگی سے قبل چیئرمین سینیٹ نے سرکاری ٹی وی کو روس کے دورے سے متعلق انٹرویو بھی دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارے روس کے ساتھ پارلیمانی تعلقات بہت مضبوط ہیں، اسپیکر فیڈریشن کونسل رشیا کی دعوت پر روس جا رہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے، انہیں دورے کی دعوت روس کی فیڈریشن کونسل کی چیئر پرسن نے دی تھی۔ روسی فیڈریشن کونسل میں روس پاکستان فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ شیزو ولادمیر نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا استقبال کیا، دورے کے موقع پر چیئرمین سینیٹ روس میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ دورے پر روانگی سے قبل چیئرمین...
    برطانوی نشریاتی ادارے نے لکھا ہے کہ بھارت کی حکمتِ عملی ناکام ہو گئی، پاکستان کو فوجی محاذ پر برتری حاصل ہو گئی—فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاکستان کی عالمی سطح پر پزیرائی ہونے لگی، غیر ملکی اخبار نے پاک فضائیہ کو فضاؤں کی حکمراں قرار دے دیا۔ برطانوی اخبار نے لکھا ہے کہ پاک فضائیہ فضاؤں کی حکمراں ہے، پاکستانی طیاروں نے جدید میزائل استعمال کر کے 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، پاکستان نے رافیل جیسے مہنگے بھارتی طیارے گرا کر اپنی فضائی برتری ثابت کر دی۔اخبار نے لکھا ہے کہ رافیل گرا کر پاکستان نے عالمی سطح پر عسکری ماہرین کو حیران کر دیا، جبکہ خلیجی میڈیا نے...
     اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ جنگ بندی معاہدے اور علاقائی امن کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ یہ خطے میں پائیدار امن کی جانب ایک مثبت قدم ہے، پاکستان امن اور علاقائی استحکام کے فروغ میں یو این کے کردار کو اہمیت دیتا ہے، اس تناظر میں پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی جائز امنگوں کے مطابق حل خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے ضروری ہے۔ یو این سکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان امن اور...
    اپنے سپہ سالار کو پاکستانی ارطغل کا نام دے رہا ہوں،گورنر کامران ٹیسوری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہمارے سپہ سالار کو پاکستانی ارطغل کا نام دے رہا ہوں۔شہر قائد میں ماں کے عالمی دن کے حوالے سے گورنرہاوس میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے ہمیں دنیا کے سامنے سر خرو کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے سب کا سر فخر سے بلند کردیا، اپنے سپہ سالار کو پاکستان ارطغل کا نام دے رہا ہوں، پوری قوم افواج پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آئی۔گورنر سندھ کا مزید...
    پریس کانفرنس کے دوران کامران ٹیسوری نے ڈی جی آئی ایس آئی، تمام کور کمانڈرز اور افواج پاکستان کے سپہ سالاروں و جوانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان نے پہل نہیں کی، بھارت نے معصوم عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنایا لیکن انٹرنیشنل میڈیا نے سچ دکھایا کہ کس نے پہل کی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران افواجِ پاکستان کو ان کی جرات، حکمتِ عملی اور بہادری پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو "فاتح سپہ سالار" اور "پاکستانی ارتغرل" کا خطاب دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کی قیادت پر نازاں ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پوری قوم اور میڈیا پاکستان...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)جب ہم جواب دینگے تو گونج دنیا کو سنائی دے گی،، پاک فوج نے اپنا ایک ایک لفظ سچ ثابت کر دکھایا۔ تفصیلات کے مطابق افواج پاکستان نے بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ حملے کا دن کی روشنی میں بھر پور جواب دیا۔ پاک افواج کے بھر پور اور مؤثر جواب کو دنیا بھر نے دیکھا بھی اور اس کی گونج واشنگٹن تک سنائی دی۔ بھارت پاکستان کے اس دم دار جواب کے بعد بھیگی بلی بن گیا اور مودی کو ٹرمپ سے پاکستان کو روکنے کی درخواست کرنا پڑی۔ مزیدپڑھیں:ملک بھر میں بارشیں،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
    دشمن نے پاکستان کا غلط اندازہ لگایا، بھارت کے ایما پر بلوچستان پر جنگ مسلط کرنے والوں کو بھی سوچنا ہوگا، سرفراز بگٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاکہ دشمن نے شاید پاکستان کا غلط اندازہ لگایا تھا۔وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے ایما پر لڑنے والوں کو بھی آج پیغام مل گیا، پاک فوج کے جوانوں نے ثابت کردیا کہ وہ مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، آرمی چیف، نیول چیف و سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ آج کوئٹہ ورلڈ انٹر نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کرایا گیا، کوئٹہ ورلڈ انٹرنیشنل...
    نور مقدم قتل کیس،مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 13 مئی کو سماعت کرے گا۔ مجرم کے والد ذاکر جعفر کی بریت کے خلاف اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی جبکہ کیس میں سزا یافتہ شریک مجرمان کی اپیلوں پر بھی سماعت ہوگی۔مجرم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو اسلام آباد میں تشدد کے بعد ذبح کرتے ہوئے سر تن سے جدا کر دیا تھا۔ٹرائل کورٹ نے ظاہر جعفر کو...
    بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستان نے دنیا کو حیران کر دیا جب کہ پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بی بی سی  نے کہا کہ بھارت کی حکمتِ عملی ناکام رہی، پاکستان کو فوجی محاذ پر برتری حاصل رہی، بھارت فیصلہ کن ضرب لگانے میں ناکام رہا، پاکستان کی فضائی طاقت بھارت کے لیے چیلنج ہے اور اسے  اربوں خرچ کر کے بھی فائدہ نہ ہوا۔ ذرائع نے کہا کہ برطانوی جریدے ٹیلی گراف نے پاکستان کی مؤثر دفاعی حکمتِ عملی کو سراہا اور بھارتی طیاروں پر سخت سوالات اٹھائے،ٹیلی گراف  نے کہا کہ رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے "تضحیک آمیز شکست" ہے، پاک فضائیہ، فضاؤں کی...
    امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی، حافظ نعیم الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ اور پاکستان کو اب بھارت پر برتری حاصل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی۔ اور وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پوری قوت سے اٹھایا جائے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قوم کشمیر پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں...
    آئندہ مالی سال کا بجٹ 2جون کو پیش ہوگا، درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آئندہ مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش ہوگا، درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2025-26کا بجٹ 2 جون 2025 کو قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے مطالبے پر درآمدی گاڑیاں سستی کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت درآمدی گاڑیوں پر ٹیکسزمیں کمی پر غور کر رہی ہے ،اس حوالے سے 850سی سی تک کی چھوٹی اور 1801سی سی تک کی بڑی گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی میں 5سے 30 فیصد تک...
    آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ میں تاریخی کامیابی پر نامور شوبز شخصیات نے بھی افواج پاکستان کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔ نامور پاکستانی اداکاروں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار نامور اداکار عمران اشرف نے کہاکہ پوری دنیا کے سامنے پاکستان، افواج پاکستان اور عوام سرخرو ہو گئی۔ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص چند گھنٹوں میں ہی کامیاب ہوگیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ثابت کردیا کہ پرحملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ عمران اشرف نے کہاکہ افواجِ پاکستان نے ثابت کردیا کہ...
    سٹی 42 : آپریشن’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ میں تاریخی کامیابی پر نامور شوبز شخصیات کی جانب سے افواج پاکستان کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔  نامور پاکستانی اداکاروں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پرافواجِ پاکستان کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔   اداکار عمران اشرف کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کے سامنے پاکستان، افواج پاکستان اور عوام سرخرو ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص چند گھنٹوں میں ہی کامیاب ہو گیا، عوام نے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ثابت کر دیا کہ پرحملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا ۔  پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر  اداکار عمران اشرف نے...
    امریکی صدر ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو بہترین شراکت دار مل گیا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدرکی قیادت اور عالمی امن کیلئے ان کے عزم پربیحد مشکور ہوں اور صدرٹرمپ کی پیشکش کو جنوبی ایشیا میں پائیدار قیام امن کیلئے اہم سمجھتا ہوں،پاکستان اور امریکہ عشروں سے ایک دوسرے کے حلیف ہیں،دونوں ملکوں نے مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے مل کر کام کیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں امن کے قیام کے...
    سابق سفیر عبدالباسط—فائل فوٹو سابق سفیر عبدالباسط نے پاکستان کو بھارت سے چوکنا رہنے کا مشورہ دے دیا اور کہا ہے کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں عبدالباسط نے کہا کہ بھارتی حکومت پر اپوزیشن اور عوام کا دباؤ ہے کہ جنگ بندی پر آمادہ کیوں ہوئے؟ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور عوام نریندر مودی سے پوچھ رہے ہیں کہ کشمیر کے معاملے پر کسی تیسرے کی ثالثی میں بات چیت کس کی اجازت سے کی جارہی ہے؟سابق سفیر نے یہ بھی کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، بھارت بڑا مکار اور جھوٹا دشمن ہے، پاکستان کو چوکنا رہنا ہو گا۔
    ماسکو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے، انہیں دورے کی دعوت روس کی فیڈریشن کونسل کی چیئر پرسن نے دی تھی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق روسی فیڈریشن کونسل میں روس پاکستان فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ شیزو ولادمیر نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا استقبال کیا، دورے کے موقع پر چیئرمین سینیٹ روس میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔دورے پر روانگی سے قبل چیئرمین سینیٹ نے سرکاری ٹی وی کو روس کے دورے سے متعلق انٹرویو بھی دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارے روس کے ساتھ پارلیمانی تعلقات بہت مضبوط ہیں، سپیکر فیڈریشن کونسل رشیا ولنٹینا میٹوینکو کی دعوت پر روس...
    بلاول نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ بھارت جو کہہ رہا تھا کہ ہم بات چیت نہیں طاقت کے ذریعے مسئلہ حل کریں گے ،پاکستان کے جوابی حملوں کے بعد سیز فائر کے لیے تیار ہوا۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ روایتی جنگ سے متعلق پاکستان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ ہم بھارت سے نہیں جیت سکتے ،لیکن پاک فوج اور...
    جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح 22 مئی کو ہو گا، وزیر داخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا اور رواں ماہ کے دوران 100 فیصد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ دورے کے دوران وزیر داخلہ نے جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔محسن نقوی نے پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور رواں ماہ کے دوران 100 فیصد کام مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 22 مئی کو جناح سکوائر...
    ویب ڈیسک : وزیرِ مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت سے روایتی جنگ میں بالادستی کا لوہا منوایا ہے۔ وزیرِ مملکت ریلوے اور مسلم لیگ نواز کے رہنما بلال اظہر کیانی نے یوم تشکر پر قوم اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی، جنرل عاصم منیر کے عزم و ہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف، وزیراعظم اور سیاسی قیادت کی رہنمائی سے فتح حاصل ہوئی۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر بلال...
    بیجنگ :چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک گفتگو کی ۔اسحاق ڈار نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی تازہ ترین صورتحال سے چینی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اور کہا کہ اس صوتحال میں پاکستان کی جانب سے احتیاط برتی جائے گی لیکن پاکستان کی خودمختاری اور سرزمین کی سلامتی کی خلاف ورزی پر جوابی کاروائی کی جائے گی۔اسحاق ڈار نے چین کی جانب سے فائر بندی کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر چین کا شکریہ ادا کیا ۔ وانگ ای نے کہا کہ چین اپنی خود مختاری اور قومی وقار کی حفاظت کرنے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے اور اسے یقین ہے کہ پاکستان...
    پنجاب حکومت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث بند ہونے والے تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر پنجاب بھر کے اسکولوں میں 9 اور 10 مئی کی چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب دونوں ملکوں میں جنگ بندی ہونے کے بعد اسکول بھی کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: اسلام آباد کے تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان پنجاب میں کل سے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بزدلانہ حملے کے جواب میں پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن ملک کو...
    ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور بھی نہ کر پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جسے دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا سوچ بھی نہ سکے۔ یومِ تشکر کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ہم نے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا ہے، آج کا دن نہ صرف شکرگزاری بلکہ قومی غیرت، جرات اور اتحاد کی فتح کا دن ہے۔انہوں...
    پاکستان کا امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہم حالیہ جنگ بندی مفاہمت میں امریکہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، امریکی اقدام پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کی طرف ایک قدم ہے، ہم صدر ٹرمپ کی جموں و کشمیر تنازعہ کے حل کی کوششوں پرآمادگی کے اظہار کی تعریف کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ جموں وکشمیر ایک دیرینہ مسئلہ ہے جس کے جنوبی ایشیا اور اس سے باہر کے امن...
    وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین — فائل فوٹو وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ مسلح افواج اور قوم نے اتحاد کی قوت سے مکار دشمن کو خاک میں ملا دیا۔چوہدری شافع حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ بہادر افواج نے بھارت کو ایسا دندان شکن جواب دیا کہ وہ سیز فائر پر مجبور ہوگیا۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی شاندار کامیابی پر اللّٰہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔چوہدری شافع حسین نے کہا کہ مودی حکومت کی مکاری اور امن دشمنی دنیا کے سامنے آشکار ہوگئی۔اُنہوں نے کہا کہ وطن کے لیے جان دینے والے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
    چيئرمين پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو چيئرمين پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مودی دوبارہ شرارت کرے گا تو اس سے بڑا جواب ملے گا۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دشمن ہماری افواج کا سامنا نہیں کرسکتا، تاریخ لکھے گی کہ پاک فوج نے دشمن کو ہر محاذ پر ناکام کیا اور بھارت ناکامی کے بعد امریکا کے ذریعے معافی پر اتر آیا تھا۔ انارکی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں: طاہر محمود اشرفیپاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ انارکی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پہلگام واقعے کے ساتھ اب جعفر ایکسپریس کی بھی تحقیقات ہونی...
    ---فائل فوٹو سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پر اب مزید دباؤ پڑا ہے، پہلے ہی بھارت پر جنگ ہارنے کا دباؤ ہے، اگر سیز فائر کی خلاف ورزی کرے گا تو مزید دباؤ آئے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو غلط فہمی تھی کہ پاکستان کمزور ہوگیا ہے، امریکا نے کچھ دن تک کہا کہ آپ لوگ خود معاملے کو دیکھ لیں، نک رابرٹسن نے کہا کہ بھارت نے سیز فائر کا مطالبہ کیا۔ پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے واضح ثبوت موجود ہیں، اعزاز چوہدریسابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارت کی دہشت گردی کے واضح ثبوت موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا کو انٹیلی جنس اطلاعات...
    ویب ڈیسک : وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ مسلح افواج اور قوم نے اتحاد کی قوت سے مکار دشمن کو خاک میں ملا دیا۔ چوہدری شافع حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ بہادر افواج نے بھارت کو ایسا دندان شکن جواب دیا کہ وہ سیز فائر پر مجبور ہوگیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی شاندار کامیابی پر اللّٰہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ مودی حکومت کی مکاری اور امن دشمنی دنیا کے سامنے آشکار ہوگئی۔ اُنہوں نے کہا کہ وطن کے لیے جان دینے والے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔  پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ عالمی امن کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیصلہ ساز قیادت پر ان کا مشکور ہوں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے بیان میں کہاکہ جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لئے صدر ٹرمپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ عشروں سے ایک دوسرے کے حلیف ہیں، پاکستان اور امریکہ نے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور وسعت کے لئے مل کر کام کیا۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر انہوں مزید کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو ایک بہترین شراکت دار ملا ہے۔
    سٹی 42:  وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال  نے  پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت کے 3 جدید رافیل سمیت 5 جنگی جہاز گرا کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا تھا   ریلی کرتار پور سے لے کر نور کوٹ تک نکالی گئی ، بھارت نے رات کو حملہ کیا تھا کہ اس کا خیال تھا پاکستان کے عوام اس کی جارہیت کو قبول کر لے گے    بھارت بھول گیا تھا 6 ستمبر کی رات کو بھارت نے جارحیت کی تھی اس کا پاکستان کی مسلح افواج نے اس کو سبق چکھایا تھا ،   : بھارت نے جب حملہ کیا تو پاکستان کے شاہین فضاؤں میں تھے ،  بتا دیا...
    مکہ مکرمہ: سعودی حج سیکیورٹی فورسز نے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق مذکورہ شخص ایمبولینس کے ذریعے بغیر اجازت نامے کے چار رہائشیوں کو مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اسی کارروائی کے دوران ایک مصری شہری کو بھی حراست میں لیا گیا جس نے سوشل میڈیا پر جعلی حج پرمٹ کا اشتہار جاری کیا تھا۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ حج کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حج سے متعلق کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہوں اور صرف باقاعدہ اجازت نامے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر کے بیان پراظہار تشکر کیا ہے،وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں امن کیلئے صدرٹرمپ کی پیشکش کو سراہا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں  وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہجنوبی ایشیا میں دیرپا امن کیلئے کردار ادا کرنے پر صدر ٹرمپ کا مشکور ہوں،عشروں سے پاک امریکا قریبی شراکت دار رہے ہیں،دونوں ملکوں نے باہمی مفادات کے تحفظ اور عالمی امن کیلئے ملکر کام کیا،وزیراعظم کا مزید کہناتھا کہ  یقین ہے صدر ٹرمپ کی صورت میں پاکستان کو بہترین شراکت دار ملا ہے۔ جکارتہ ؛ شمالی سماٹرا میں 6شدت کا زلزلہ  I am extremely grateful to President Trump for his pathbreaking leadership and commitment to global peace and...
    پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے اور ملک کے طول و عرض میں پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن بنیان مر صوص میں بھارتی فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنانے، جنگ بندی کے بعد پاکستان بھر میں جشن منایا گیا۔ اتوار کو ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈھول بجائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ سکھ برادری اور آزاد جموں و کشمیر کی عوام نے بھی سوشل میڈیا پر مسلح افواج...
    چیئرمین سینٹ نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اپنے بیان میں کہا کہ فواج پاکستان نے غیرمعمولی بہادری، جرات اور پروفیشنلزم کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ کے جوانوں کی غیرمعمولی صلاحیتوں نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا۔  اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا، سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے پوری دنیا کو پیغام دے دیا ہے کہ ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے، افواج پاکستان نے غیرمعمولی بہادری، جرات اور پروفیشنلزم کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ کے جوانوں کی غیرمعمولی صلاحیتوں نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا، پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کیلئے حملہ کرنے والا...
    صوفیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )یورپ کی ڈیفنس تجزیاتی ویب سائٹ نے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار دے دیا۔نجی ٹی وی جیونیوز نے بلغاریہ ملٹری ریویو کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی جوابی حملے میں ایس 400 کی تباہی ہوئی ہے تو یہ سب سے زیادہ ہائی پروفائل واقعہ ہے، آدم پور بیس شمالی بھارت کا مرکزی بیس، سخوئی سکواڈرن مرکز اور سرحد سے 100 کلومیٹر دور ہے۔ڈیفنس تجزیاتی ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ انتہائی اہم ایئر بیس پر روسی سسٹم کی تباہی سے بھارتی دفاع کمزور پڑ گیا، پاکستان نے ہائپر سونک، جے ایف 17 تھنڈر میں لگایا ہے تو پاک فضائیہ کے حملے کی صلاحیت...
    ’جیو نیوز‘ گریب  ممتاز دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان نے جواب دیا تو بھارت کو سیز فائر کی طرف جانا پڑا، ہم نے ملٹری سطح پر بھارت کو سرپرائز دیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اسٹرائیک میں اپنے تمام اہداف حاصل کیے، بھارتی افواج کے مورال پر بہت بڑا اثر پڑا ہے۔عامر ریاض کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ بھارت اب پُرامن حالات کی طرف جائے، ہم نے پورے تحمل کا مظاہرہ کیا۔ بھارت سے بہت مِس کیلکولیشن ہوئی ہے، بھارت کی صلاحیت ہی نہیں تھی: ناصر جنجوعہ سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت سے بہت مِس کیلکولیشن...
    وزیرِ مملکت ریلوےبلال اظہر کیانی — فائل فوٹو وزیرِ مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے افواج پاکستان نے قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت سے روایتی جنگ میں بالادستی کا لوہا منوایا ہے۔وزیرِ مملکت ریلوے اور مسلم لیگ نواز کے رہنما بلال اظہر کیانی نے یوم تشکر پر قوم اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف، وزیراعظم اور سیاسی قیادت کی رہنمائی سے فتح حاصل ہوئی۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کا آج یومِ تشکر منانے کا اعلان وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنيان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا...
    کشتی خراب ہونے سے 2 مہینے تک سمندر میں رہنے والے ملاحوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ 5 ملاح ہفتے کے روز جنوبی امریکا کے ملک ایکوڈور میں گالاپاگوس جزائر کے ایک بندرگاہ پر پہنچے۔ ان ملاحوں میں سے 3 کا تعلق پیرو جبکہ 2 کا تعلق کولمبیا سے ہے، ان ملاحوں سے مارچ کے وسط سے رابطہ ختم ہوگیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے؛ بھارتی ماہی گیروں کو بچانے کے دوران میری ٹائم ملاح شہید نیوی کے مطابق 55 دن سمندر میں پھنسنے کے باوجود ان کی صحت مستحکم تھی۔ ملاحوں نے بتایا کہ ان کے بحری جہاز میں تکنیکی خرابی کے باعث نیوی گیشن کے آلات نے کام کرنا چھوڑ دیا اور انہوں نے اپنی...
    قرار داد میں کہا گیا کہ پاکستانی پائلٹس نے دشمن کے جدید ترین وسائل کو بے اثر کر کے تاریخ رقم کی، پاک فضائیہ کی تکنیکی برتری اور فولادی عزم نے دشمن کے حوصلے پست کیے، قوم ان غازیوں اور شہداء کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے مادرِ وطن کا دفاع کیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت آپریشن "بنیان مرصوص" کو قومی نصاب اور تقریبات کا حصہ بنائے، شہداء اور غازیوں کو اعلیٰ ترین قومی اعزازات سے نوازا جائے، یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان ناقابلِ تسخیر ہے۔ پنجاب اسمبلی میں آپریشن "بنیان مرصوص" کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا...
    سری لنکا میں خوفناک حادثے کے باعث زائرین کی بس کھائی میں گرگئی جس سے21 افراد جان سے گئے۔ سری لنکا کے وسطی پہاڑی علاقے میں بدھ مت کے زائرین کو لے جانے والی بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور کئی شدید زخمی ہو گئے، بس میں 70 کے قریب مسافر سوار تھے۔ حادثہ اتوار کی صبح کوٹمالے کے قریب پیش آیا، جو دارالحکومت کولمبو سے تقریباً 140 کلومیٹر دور واقع ہے۔  سری لنکن نائب وزیر برائے ٹرانسپورٹ و ہائی ویز پراسانا گنا سینا کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ وزیر کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے فوری...
    پاکستان کی اداکارہ حرا مانی کی جانب سے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پر دیے گئے ایک سخت بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری ایک پیغام میں اداکارہ حرا مانی نے کنگنا پر کڑی تنقید کی ہے اور بھارت کی انتہا پسند اینٹی مسلم اداکارہ اور سیاستدان کو آئینہ دکھایا ہے۔  حرا نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہریتھک روشن نے کنگنا کو "صحیح لات ماری”، کنگنا کے پاس کوئی کام نہیں رہا‘۔ انہوں نے کنگنا کو "چھپکلی” جیسے الفاظ سے بھی پکارا۔ اپنے پیغام میں حرا نے کہا کہ نہ صرف پاکستان میں کنگنا کو ناپسند کیا جاتا ہے بلکہ بھارت میں بھی اسے سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔ مزید...
    پریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی شاندار کامیابی پر ملک بھر میں جشن، افواج پاکستان کو خراجِ تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی تاریخی کامیابی اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر ملک بھر میں جشن کا سماں، مختلف شہروں میں عوام نے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالیں، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ شمالی وزیرستان، باجوڑ، چترال، پشاور، مردان، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، سوات، نوشہرہ، مہمند، اور قلعہ بالا حصار سمیت ملک کے کونے کونے میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ ریلیوں میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور...
    وفاقی وزیر آبی وسائل میاں محمد معین وٹو—فائل فوٹو وفاقی وزیر آبی وسائل میاں محمد معین وٹو کا کہنا ہے کہ 12 مئی کو بھارت کے ساتھ سندھ طاس معاہدے سمیت متنازع امور پر بات ہوگی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی یک طرفہ معطلی جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔میاں محمد معین وٹو کا کہنا ہے کہ نیلم جہلم پر بھارت کے بزدلانہ حملے سے نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وقت آنے پر ہر فورم پر بھارت کو ٹھیک ٹھاک جواب دیا جائے گا۔
    وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار—فائل فوٹو وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے شکارپور کے علاقے بچل بھیو سے مغویوں کی بازیابی سے متعلق پولیس اقدامات سے آگاہی مانگ لی۔ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ایس ایس پی شکارپور کو کہا ہے کہ مغویوں کی صحیح سلامت بازیابی کے لیے باصلاحیت پولیس ٹیم کو ٹاسک دیا جائے۔ وزیرِ داخلہ سندھ کا زیرِ حراست نوجوان کی موت کی تحقیقات کا حکمسندھ کے وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار نے کراچی پولیس کے تشدد سے زیرِ حراست شہری کی ہلاک کا سخت نوٹس لے لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تکنیکی بنیادوں پر اغواء میں ملوث ملزمان تک رسائی اور گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ایس ایس پی...
    آپریشن بنیان مرصوص---فائل فوٹو  عوام کی جانب سے افواجِ پاکستان کو آپریشن بنیان مرصوص میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر سراہے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے جوش و جذبے اور خوشی کا مسلسل اظہار کیا جارہا ہے۔ ’پاکستان کے پاس میزائل کا ذخیرہ بہت زیادہ ہے‘، بھارتی صحافیوں کی میڈیا پر دہائیپاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ نے بھارت میں تباہی مچادی ہے۔ صارفین افواج پاکستان، میزائلوں اور جنگی طیاروں کی بھی خوب تعریف کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر صارفین پاک افواج کے بھارت کو زبردست اور منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین بھارتی میڈیا...
    سپریم کورٹ: نور مقدم قتل کیس سماعت کیلئے مقرر noor muqaddam case WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔ سزائے موت کیخلاف مجرم ظاہر جعفر کی اپیل پر سماعت 13 مئی کو ہوگی۔ جسٹس ہاشم کاکڑکی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ قتل کیس میں مرکزی مجرم کی اپیل پر سماعت کریگا، سزا یافتہ شریک مجرمان کی اپیلوں پر بھی سماعت ہوگی۔ سپریم کورٹ میں مجرم کے والد کی بریت کیخلاف مقتولہ کے والد شوکت مقدم کی اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔ مجرم ظاہر جعفر نے 2021ء میں نور مقدم کو اسلام آباد میں تشدد کے بعد قتل کردیا تھا، ٹرائل...
    پاکستان کی فضائیہ کے شاندار ردعمل اور بھارتی جارحیت کے دندان شکن جواب کے بعد پورا ملک ایک بار پھر اپنے جوانوں کے عزم اور بہادری پر فخر محسوس کر رہا ہے۔ اس موقع پر معروف اداکارہ مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاک فوج کےلیے جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔مایا علی نے نہ صرف پاک افواج کی بے مثال قربانیوں کو سراہا بلکہ امن کے لیے اپنی گہری خواہش کا اظہار بھی کیا۔مایا علی نے اپنے پیغام میں پاک فوج کے جوانوں کی بے مثال ہمت کو سلام پیش کیا، جنہوں نے دشمن کے سامنے ڈٹ کر ملک کی حفاظت کی۔ انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا: ’’10 مئی 2025، وہ دن...
    نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والے 65 سے زائد طلبا کو معطل کر دیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ان طلبا کو عبوری معطلی پر رکھا گیا ہے اور انہیں ہاسٹل، امتحانات اور کیمپس میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انتظامیہ نے مزید بتایا کہ دیگر کالجوں کے طلبا اور سابق طالب علموں سمیت 33 افراد کو کیمپس سے باہر نکال دیا گیا ہے۔ یہ اقدام بدھ کو اس وقت اٹھایا گیا جب یونیورسٹی حکام کی درخواست پر نیویارک پولیس کو بلایا گیا اور مظاہرہ ختم کرایا گیا۔ یہ مظاہرہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف طلبا کی جانب سے کیا گیا، جس میں یونیورسٹی کی اسرائیل حمایتی کمپنیوں سے سرمایہ نکالنے...
    امریکی خبر رساں ادارے سی این این میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ نے ہفتے کے روز پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی اچانک اور غیر متوقع جنگ بندی پر نئے سرے سے روشنی ڈال دی ہے۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران امریکا نے پاکستان کی خواہش اور مطالبے کے باوجود دونوں ممالک میں براہ راست ثالثی سے گریزاں تھا۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی آئے، مگر ہم اس جنگ کے بیچ میں نہیں کودیں گے جو بنیادی طور پر ہمارا معاملہ نہیں اور نہ ہی امریکا کے کنٹرول میں ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل...
    کوئٹہ میں سجنے والی پہلی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جیت کا سہرا اپنے سر سجا لیا۔کوئٹہ کے پولو کلب میں جنوبی ایشیاء میں پہلی بار ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تحت انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔عالمی شہرت یافتہ مکا بازوں نے ٹائٹل فائٹ سمیت مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیا جس میں باکسنگ کے 4 ٹائٹل فائٹ سمیت مجموعی طور پر 8 مقابلے ہوئے۔برطانیہ کے جیمی گیلی، سہیل اقبال، الیگز ڈیلمغانی، مراکش کے طارق زائنا، میکسیکو کے جیسس سراچو نے اپنے اپنے مقابلے جیت لیے، پاکستانی باکسر فاطمہ ہزارہ اور ملائکہ نے ہم وطن مکا بازوں کو شکست دی۔پاکستانی باکسر محمد وسیم نے وینزویلا کے وسیٹون اورونو کو نویں...
    نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 13 مئی کو سماعت کرے گا۔مجرم کے والد ذاکر جعفر کی بریت کے خلاف اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی جبکہ کیس میں سزا یافتہ شریک مجرمان کی اپیلوں پر بھی سماعت ہوگی۔ یاد رہے کہ ظاہر جعفر نے نورمقدم کو اسلام آباد میں تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا۔
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یوم تشکر منانے کے وزیراعظم پاکستان کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔سردار ایاز صادق نے آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی کامیابی پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن سجدہ شکر بجا لانے کا دن ہے، پاک فوج نے ہر محاذ پر دفاع کو یقینی بنایا، پوری قوم نے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا جبکہ تمام سیاسی قوتوں نے ملکی سلامتی کو مقدم رکھا۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی نے پاکستان کو سفارتی و اخلاقی فتح دلائی، دشمن کو آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ میں مؤثر جواب دیا گیا، ہر محاذ پر کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل...
    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی — فائل فوٹو  وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کی جانب سے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے ثابت کیا کہ وہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہیں۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کا آج یومِ تشکر منانے کا اعلان وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنيان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو دشمن کو بھرپور جواب ملا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بھارت کے آسرے پر...