ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈکا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق اسکواڈ میں جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والی 15رکنی ٹیسٹ ٹیم میں سات تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسپن شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے آف اسپنر ساجد خان اور لیگ اسپنر ابرار احمد کو طلب کیا گیا ہے ، انجری کا شکار صائم ایوب اور آئوٹ آف فارم عبداللہ شفیق کی جگہ امام الحق اور محمد ہریرہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ، عامر جمال، محمد عباس، میر حمزہ اور نسیم شاہ کو آرام کی غرض سے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ۔ فاسٹ بولر محمد علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ، کاشف علی کو پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ دورہ جنوبی افریقہ میں انجرڈ ہونے والے وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ کی جگہ پاکستان انڈر 19 کے سابق کپتان اور شاہینز کے کپتان روحیل نذیر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان) ، سعود شکیل (نائب کپتان) ، ابرار احمد ، بابر اعظم ، امام الحق ، کامران غلام ، کاشف علی ، خرم شہزاد ، محمد علی ، محمد ہریرہ ، محمد رضوان (وکٹ کیپر/ بیٹر ) ، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر/ بیٹر )، ساجد خان اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسکواڈ میں گیا ہے
پڑھیں:
انگلینڈ کیخلاف چوتھے ٹیسٹ میں منفی ریکارڈ بھارت کے گلے پڑ گیا
انگلینڈ سے چوتھے ٹیسٹ میں ایک منفی ریکارڈ بھارت کے گلے پڑگیا۔
دس برس بعد دیارغیرمیں کسی ٹیم نے اس کے خلاف ٹیسٹ اننگز میں 500 سے زائد رنز اسکور کیے، مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 669 رنز بنائے۔
آخری مرتبہ بھارت کو ملک سے باہر حریف سائیڈ کی جانب سے ایک اننگز میں 500 پلس رنز جنوری 2015 میں برداشت کرنا پڑے تھے، جب آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی اننگز 7 وکٹ 572 رنز پر ڈیکلیئرڈ کی تھی۔
اس وقت ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ نے سنچریوں سے اپنی ٹیم کا ٹوٹل توانا کیا تھا ، محمد شامی نے اس اننگز میں 5 وکٹیں لی تھیں۔