اولمپئن ارشد ندیم کو گن اینڈ کنٹری کلب کی اعزازی ممبر شپ مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک )اولمپئن ارشد ندیم کو گن اینڈ کنٹری کلب کی اعزازی ممبر شپ مل گئی ہے۔ گزشتہ روز گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد میں جیولن تھرو میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ملک کے لیے ان کی نمایاں کامیابیوں کے اعتراف میں تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں ان کواعزازی رکنیت سے بھی نوازا گیا۔ نئی قائم ہونے والی کافی شاپ کا افتتاح بھی ارشد ندیم نے کیا۔ ایڈمنسٹریٹر گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد نے گزشتہ ایک سال کے دوران کلب میں مکمل ہونے والے قابل ذکر پراجیکٹس کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کلب کی انتظامیہ اور عملے کی لگن کو سراہا۔ اس موقع پر ارشد ندیم نیاعزازی ممبر شپ دینے پر کلب انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں کلب کی مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران، کلب کے معزز ممبران اور دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔ سیکرٹری گن کلب عمران افراز خان نے کلب کے منیجرز اور سٹاف کی جانب سے مختلف پراجیکٹس کی تکمیل کے لیے کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے خاص طور پر راجہ نعمان افضل، منیجر ایڈمنسٹریشن، صبور، منیجر فنانس، عمر زیب منیجر فوڈ اور ملک محمد سفیر سپروائزر ڈویلپمنٹ اور عمر اسسٹنٹ منیجر فوڈ کی کلب کی ترقی میں تعاون کی تعریف کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گن اینڈ کنٹری کلب کلب کی
پڑھیں:
اسلام آباد میں نشے میں مست نوجوان کی بدتمیزی، پولیس پر تشدد کے بعد گرفتار
اسلام آباد کے علاقے آئی 8 میں بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس پر نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی کی، ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں دیں جبکہ ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو رات گئے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تھانہ آئی نائن پولیس نے عاقب نعیم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔ ملزم عاقب نعیم نے اسے سے قبل پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک صحافی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ اندراج کے یئے صحافی نے درخواست دے رکھی ہے۔