چائلڈ اسٹار روری سائیکس کی جنگلاتی آگ میں المناک موت، ماں کا جذباتی پیغام
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
سابق چائلڈ اسٹار اور آسٹریلوی نژاد اداکار روری کیلم سائیکس، جو 1998 کی برطانوی ٹی وی سیریز 'کِڈی کیپرز' میں اپنے کردار کے باعث مشہور تھے، مالیبو کی جنگلاتی آگ میں جاں بحق ہو گئے۔ ان کی والدہ شیلے سائیکس نے سوشل میڈیا پر اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی۔
32 سالہ روری، جو پیدائشی طور پر دماغی فالج کے شکار تھے، اپنی فیملی کے 17 ایکڑ پر مشتمل اسٹوڈیو اسٹیٹ پر موجود ایک کاٹیج میں رہ رہے تھے۔ ان کی والدہ نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے پانی دستیاب نہیں تھا۔
شیلے سائیکس نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیٹے کی موت کا اعلان کرتے ہوئے لکھا:"میرے بیٹے روری کی موت کا اعلان کرتے ہوئے مجھے انتہائی دکھ ہو رہا ہے۔ میں دل شکستہ ہوں۔ وہ میرا خوبصورت بیٹا اور میری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ تھا۔"
شیلے نے مزید بتایا:"میں نے کاٹیج کی چھت پر پانی ڈالنے کی کوشش کی، لیکن پانی بند تھا۔ یہاں تک کہ 50 فائر فائٹرز کو بھی سارا دن پانی میسر نہیں تھا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے زخمی بازو کے باعث بیٹے کو بچانے کی کوشش کے باوجود کاٹیج جلتے ہوئے دیکھنا پڑا۔
آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ روری سائیکس کے خاندان سے اظہارِ ہمدردی کرتی ہیں اور متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
لاس اینجلس میں شروع ہونے والی ان جنگلاتی آگ نے اب تک 30,000 ایکڑ سے زیادہ رقبہ جلا دیا ہے، 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، اور اس سانحے کو امریکی تاریخ کا سب سے مہنگا جنگلاتی حادثہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کے نقصانات کا تخمینہ $150 بلین ڈالر تک لگایا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لانڈھی اسپتال چورنگی پر المناک حادثہ،ماں بیٹا واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-26
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے مختلف علاقوں لانڈھی، بلدیہ اور ڈیفنس میں ایک گھنٹے کے دوران حادثات میں ماں بچے سمیت 4افراد جاں بحق اور 3افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی اسپتال چورنگی پر پیش آنے والے افسوس ناک حادثے میں واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹینکر بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا۔ جاں بحق ماں بیٹے کی شناخت بیس سالہ 20سالہ ارمان ولد احمد اور 45 سالہ رئیسہ زوجہ احمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ واقعے میں 24 سالہ حسنین ولد احمد زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ تاہم ڈرائیور کی گرفتاری کے حوالے سے تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ بعد ازاں میتوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر موچکو تھانے کی حدو د بلدیہ ناردرن بائی پاس نزد حاجی خواستی گوٹھ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت 28سالہ شہباز اور زخمی کی25سالہ داؤد ولد اسلم کے نام سے ہوئی ہے، لاش اور زخمی کو سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ ادھر ڈیفنس میں ساحل تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 8 کریک ویسٹا کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں یار جان نامی موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔