انوکھی واردات: چور ہوٹل سے پکوڑے، مچھلی، رائتہ اور سلاد لے اڑے
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)بعض اوقات چوری کی ایسی انوکھی وارداتیں سامنے آتی ہیں جس پر یقین نہیں آتا جیسا کہ اس ریسٹورینٹ میں ہونے والی چوری ہے۔
چور یا ڈکیت بنیادی طور پر رقم، زیورات اور قیمتی اشیا لوٹتے یا چوری کرتے ہیں لیکن بعض اوقات ایسی انوکھی وارداتیں سامنے آتیں ہیں جو سب کو حیران کر دیتی ہیں۔
ایسی ہی ایک انوکھی واردات گوجرانوالہ میں ہوئی ہے جہاں کوٹ اسحاق کے علاقے میں واقع ریسٹورینٹ میں چور رات کی تاریکی میں داخل ہوئے اور رقم کے بجائے چکن پکوڑے، مچھلی، رائتہ اور سلاد چوری کر کے فرار ہو گئے۔
ریسٹورینٹ کے مالک نے جب رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرائی تو پولیس بھی چوری شدہ سامان جان کر حیران رہ گئی۔
رپورٹ کے مطابق نامعلوم چور ریسٹورینٹ کے تالے توڑ کر فریزر سے ڈیڑھ من چکن کے پکوڑے، 25 کلو مچھلی، 10 کلو رائتہ اور 4 کلو سلاد لے کر فرار ہو گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں ہی ایک اور دلچسپ ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی۔ اس واردات میں دو مسلح ڈاکو بزور اسلحہ دکان سے صرف ٹافیوں کے دو پیکٹ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔
مزیدپڑھیں:پیرس کیلئے پی آئی اے پروازوں کا اشتہار تنقید کی زد میں کیوں؟
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ڈی آئی خان، بسیاہ خیل پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار
ڈیرہ اسماعیل خان:خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں بسیاہ خیل پولیس اسٹیشن پر رات گئے دہشت گردوں نے مختلف سمتوں سے حملہ کر دیا، تاہم پولیس کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کے باعث حملہ آور فرار ہو گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق حملہ رات تقریباً 01:35 پر کیا گیا، جس میں دہشت گردوں نے سنائپرز اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ حملہ شدید نوعیت کا تھا اور دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔
پولیس اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری جوابی کارروائی کی، جس کے بعد دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے۔
ڈی پی او بنوں کے مطابق واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔