گجرانوالہ میں انوکھی واردات: ریسٹورنٹ سے مچھلی، رائتہ سالاد اور پکوڑے چوری
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
گوجرانوالہ کے علاقے عالم چوک کے قریب بھوک سے ستائے چوروں کی تکہ شاپ میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے جس میں چور مچھلی، چکن پکوڑے، رائتہ، سالاد اورگھی چوری کرکے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق چور ریسٹورنٹ کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور بڑی مقدار میں کھانے پینے کا سامان لے اُڑے، تھانہ اروپ میں درج ہونیوالی ایف آئی آر کے مطابق چور 25کلو مچھلی، 60کلو چکن پکوڑے، 10 کلو رائتہ، 4 کلو سلاد، اور 2پیٹی گھی چرا کرلے گئے۔
ریسٹورینٹ کے مالک نے جب رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرائی تو پولیس بھی چوری شدہ سامان جان کر حیران رہ گئی۔ کیونکہ حیرت انگیز طور پر ملزمان جاتے ہوئے تلائی کرنے والے 5عدد پتیلے بھی اٹھا لے گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی اروپ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انوکھی واردات پکوڑے پولیس رائتہ سالاد گجرانوالہ مچھلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انوکھی واردات پولیس رائتہ سالاد گجرانوالہ
پڑھیں:
دودھ کے بیوپاری سے ڈکیت 60لاکھ روپے لوٹ کر فرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نیشنل ہائی وے پر دودھ کے بیوپاری سے ڈکیتی کی واردات ڈاکو 60 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق کراچی سے ٹھٹھہ جاتے ہوئے نیشنل ہائی وے پر دودھ کے بیوپاری سے ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو دودکھ کے ڈرم میں چھپائے گئے 60لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے ۔متاثرہ بیوپاری نے بیان میں کہا کہ رقم دودھ کے ڈرم میں چھپا کر رکھی تھی، 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے ڈرم سے رقم نکالی۔حکام کا کہنا تھا کہ شبہ ہے واردات بیوپاری کے قریبی شخص کی مخبری پر کی گئی، بیوپاری رقم کی ادائیگی کے لئے ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ جاتا ہے۔