مجھے مہاجر نظریے سے دستبردار کرنے کی کوشش کی گئی،آفاق احمد
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ میںنے بانی متحدہ کے اقدام کھل کر مخالفت کی ہے،مجھے مہاجر نظریے سے دستبردار کرنے کی کوشش کی گئی،پیپلز پارٹی کراچی کے بچوں کے مستقبل کو تباہ کررہی ہے،مہاجر اپنے حقوق کے لیے متحد ہوکر جدوجہد کرنی ہوگی۔وہ اتوار کو سندھ اربن گریحویٹ فورم کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔آفاق احمد نے کہا کہ ہمیں باہر کہیں پروگرام کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔شادی ہالز میں بھی ہم مشکل سے سندھ اربن گریجویٹ فورم کے تعاون سے پروگرام کرتے ہیں۔جب یہاں کے بینکوئٹ والوں کو پتا چلا آفاق احمد یہاں مدعو ہے تو پولیس والوں نے پوچھ گچھ کی۔انہوں نے کہا کہ قومیت کی شناخت ہر ایک کو ہضم نہیں ہوتی۔جب متحدہ بنانے کی بات کی تو میں نے مخالفت کی۔مجھے مہاجر نظریے سے دستبردار کرنے کی کوشش کی گئی۔میں بانی متحدہ کے اقدام کھل کر مخالفت کی تھی۔میں ساڑھے آٹھ سال جیل میں بھی رہا۔اس قسم کی نشست سے میں اتنی آواز میں بات کرنا چاہتا ہوں۔اب فون کسی کا بجا تو میں فون توڑ دوں گا۔اس قوم کی ایسی کی تیسی ہوئی ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ میری کسی بات کو سپورٹ کرنا ہو تو ہاتھ اٹھانا نعرے بازی نہیں کرنا وقت ضائع نہیں کرنا۔آفاق احمد نے کہا کہ جب سے جیل سے باہر آیا سیاست کرنے نہیں دی گئی۔الیکشن میں مجھے مہاجر نظریے سے پیچھے کرنے کی کوشش کی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرنے کی کوشش کی گئی احمد نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے، حریت کانفرنس
ترجمان حریت کانفرنس نے ماضی میں پٹھانکوٹ، اوڑی، بھارتی پارلیمنٹ، پلوامہ اور جموں میں فضائی اڈے جیسے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے بھارت اس طرح کے فالس فلیگ آپریشنز کرتا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ضلع اسلام آباد کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جعلی آپریشنز اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے ذریعے کشمیریوں کی جائز جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں 20مارچ 2000ء کو اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر چھٹی سنگھ پورہ میں سکھوں کے قتل عام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے جعلی آپریشنز کرنے کی بھارت کی ایک طویل تاریخ ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ حملہ بھی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے دورہ بھارت کے موقع پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ بھارت کشمیر میں اپنے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے بڑے سفارتی واقعات سے پہلے اکثر اس طرح کے ڈرامے رچاتا رہا ہے۔ بیان میں ماضی میں پٹھانکوٹ، اوڑی، بھارتی پارلیمنٹ، پلوامہ اور جموں میں فضائی اڈے جیسے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے بھارت اس طرح کے فالس فلیگ آپریشنز کرتا رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سکھوں کے قتل عام کی تحقیقات میں بھارتی فورسز کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرے تاکہ بھارت کی طرف سے اس طرح کے جعلی آپریشنز کے نتیجے میں جنوبی ایشیا کو ایک بڑی تباہی سے بچایا جا سکے۔ ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت مظلومیت کا کارڈ کھیل کر عالمی برادری کو بار بار دھوکہ نہیں دے سکتی کیونکہ وہ پاکستان کے خلاف لگائے جانے والے الزامات کے حوالے سے ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ہمیشہ ناکام رہی ہے۔ ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے کہا کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور ان کی تحریک آزادی کو عالمی سطح پر ایک منصفانہ جدوجہد کے طور پر تسلیم کیا جا چکا ہے۔