بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے خواجہ فاروق احمد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر اور اپوزیشن لیڈر قانون ساز اسمبلی کے درمیان آزاد کشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور خواجہ فاروق احمد نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت کی بھرپور مذمت کی اور اس سلسلے میں موثر اور جارحانہ انداز میں اندرون و بیرون ملک بھارتی عزائم کو بے نقاب کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے صدر آزادجموں و کشمیر کو چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی تعیناتی پر جاری مشاورت کے حوالے سے اعتماد میں لیا اور انہوں نے اس سلسلے میں صدر آزاد جموں و کشمیر سے مشاورت اور رہنمائی حاصل کی۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور خواجہ فاروق احمد کے درمیان آزاد کشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بیرسٹر سلطان محمود چوہدری خواجہ فاروق احمد
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے موجودہ حالات انتہائی تشویشناک ہیں، دانشمندانہ حکمتِ عملی کی اشد ضرورت ہے: چوہدری محمد سرور
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے موجودہ حالات انتہائی تشویشناک ہیں، دانشمندانہ حکمتِ عملی کی اشد ضرورت ہے۔ لندن میں برٹش پاکستانی اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات میں چوہدری سرور نے کہا کہ کشمیریوں کی پاکستان کی محبت اور وفاداری کسی بھی شک سے بالاتر ہے۔چوہدری سرورنے کہا کہ انکا پیغام ہے کہ ریاست پاکستان آزاد کشمیر میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے رہنمائوں سے فوری مذاکرات کرے اور ان کے حقوق کی ضمانت دی جائے۔