گجرات: قتل کی گئی 4 سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
’جیو نیوز‘ گریب
گجرات میں 6 روز قبل ملنے والی 4 سالہ بچی کی بوری بند لاش کا پوسٹ مارٹم ہو گیا، میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 4 سال کی بچی کو ایک ہفتے قبل ٹیوشن کے لیے جاتے ہوئے اغواء کیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا ہےکہ بچی کے اغواء کے شبے میں 3 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
کراچی کے علاقے احسن آباد میں مکان کے تنازع پر باپ نے 28 سال کے بیٹے کو قتل کر دیا۔
بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ 13 سال منتوں اور مرادوں کے بعد پیدا ہونے والی بچی کو 13 گھنٹے میں مار دیا گیا۔
مقتولہ کی والدہ نے بچی کے قاتلوں کو پکڑ کر سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب بچی کے والد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میری بچی کے قاتل کو فوری سامنے لایا جائے اور اسے سخت سزا دی جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بچی کے
پڑھیں:
بھارتی ریاست گجرات میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)بھارتی ریاست گجرات میں ایک تربیتی طیارہ رہائشی علاقے میں گرنے سے اس کا پائلٹ ہلاک ہو گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق گجرات کے ضلع امریلی میں گزشتہ روز حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہونے والا یہ طیارہ ایک پرائیویٹ ایوی ایشن اکیڈمی کا تھا۔(جاری ہے)
یہ طیارہ پہلے ایک درخت سے ٹکرایا اور پھر خالی پلاٹ میں جا گرا، اس کے بعد طیارے کو شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ضلع امریلی کے سپرنٹنڈنٹ پولیس سنجے کھرت نے بتایا کہ اس طیارے نے امریلی ٹاون کے گرِیا روڈ پر واقع علاقے میں کریش لینڈنگ کی۔انہوں نے کہا کہ اس طیارے نے امریلی ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور اسے ٹرینی پائلٹ اکیلے اڑا رہا تھا،شاستری نگر کے قریب جب طیارہ گرا تو اسے آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔