استور، پاک فوج نے بیمار شخص کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ریسکیو آپریشن میں دو ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔ مریض کو ابتدائی طبی امداد کے بعد منی مرگ پہنچایا گیا، جہاں مزید طبی استحکام کے اقدامات کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے ضلع استور کے دور افتادہ اور دشوار گزار علاقے میں ایک اور شاندار ریسکیو آپریشن انجام دیا۔ ٹٹوال کے رہائشی شہری بشیر کو شدید تکلیف میں قمری سیکٹر میں قائم فوجی پوسٹ پر پہنچایا گیا۔ پاک فوج کے میڈیکل عملے نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد اور زندگی بچانے والی طبی سہولیات فراہم کیں۔ مریض کی تشویشناک حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور سخت موسمی حالات کے باوجود پاک فوج نے فوری طور پر ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ریسکیو آپریشن جلد از جلد ممکن بنایا جا سکے۔ ریسکیو آپریشن میں دو ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔ مریض کو ابتدائی طبی امداد کے بعد منی مرگ پہنچایا گیا، جہاں مزید طبی استحکام کے اقدامات کیے گئے۔ بعد ازاں، مریض کو بروقت سی ایم ایچ اسکردو منتقل کیا گیا، جہاں اس کا مکمل علاج جاری ہے۔ علاقے کے عوام نے اس مشکل آپریشن میں شریک پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور انسانی ہمدردی کے تحت ایک قیمتی جان بچائی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ریسکیو آپریشن پاک فوج
پڑھیں:
اسلام آباد؛ برساتی نالے میں باپ بیٹی کے بہنے کا واقعہ، لڑکی کی تلاش تاحال جاری
اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 5 میں منگل کے روز بارش کے دوران برساتی نالے میں باپ بیٹی گاڑی سمیت بہہ گئے تھے تاہم ریسکیو کو گزشتہ روز ریٹائرڈ کرنل کی لاش مل گئی تھی لیکن بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔
ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن آج چوتھے دن بھی جاری ہے، گزشتہ اندھیرے کے باعث آپریشن روک دیا گیا تھا۔
شدید بارش کے باعث پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل اسحاق اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے ہی تھے کہ ان کی گاڑی خراب ہوگئی اور اسی دوران پانی کا ریلا آ گیا جس میں دونوں باپ بیٹی گاڑی سمیت بہہ گئے۔
گاڑی میں موجود باپ بیٹی اس دوران ہاتھ ہلا کر مدد کے لیے پکارتے رہے مگر پانی کا ریلا انہیں اپنے ساتھ بہا کر لے گیا جہنیں تلاش کرنے کے لیے فوری طور پر ریسکیو شروع کیا گیا۔
منگل کی صبح سے بدھ کی رات گئے تک جاری رہنے والا آپریشن نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکا تھا جس پر جمعرات کی صبح دوبارہ آپریشن شروع کیا گیا۔ رییسکیو 1122 کو سواں پل کے نیچے سے گاڑی کا دروازہ اور بونٹ ملا، گاڑی کو تلاش کرنے کے لیے کئی مقامات پر کھدائی کی گئی۔
بعد ازاں، ریسکیو 1122 نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران کرنل (ر) قاضی اسحاق کی لاش نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سیکٹر 4 و فیز 7 کو ملانے والے پل کے نیچے سے مل گئی۔