بھارتی نژاد خاتون رکن اسمبلی کینیڈا کی وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دستبردار
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اوٹاوا(نیوز ڈیسک)بھارتی نژاد کینیڈا کی حکمران جماعت کی رکن انیتا آنند نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے استعفے کے بعد وزارت عظمیٰ کی دوڑ کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کی رکنیت کے لیے الیکشن لڑنے سے بھی دست بردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
کینیڈا کی وزیر ٹرانسپورٹ انیتا آنند نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ وہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی پیروی کرتے ہوئے زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کریں گے اور پڑھانے کے شعبے میں واپس چلی جائیں گی۔
انیتا آنند نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنا نیا باب شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تو میں بھی پرعزم ہوں کہ میرے لیے بھی ایسا ہی فیصلہ کرنے کا وقت ہے اور اپنے پیشہ ورانہ شعبے پڑھانے، تحقیق اور پبلک پالیسی تجزیے کی طرف واپسی کا موقع ہے۔
کینیڈا کی وزیردفاع جیسے بااثر عہدے پر بھی براجمان رہنے والی انیتا آنند بزنس اینڈ فنانس لا کی ماہر ہیں اور یونیورسٹی آف ٹورنٹو میں قانون کی پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں، اس کے علاوہ امریکا کی یالے یونیورسٹی میں جزوقتی لیکچرر بھی رہی ہیں۔
بعد ازاں وہ سیاست میں داخل ہوئیں اور 2019 میں اونٹاریو کے شہر اوکویل سے رکن اسمبلی بن گئی تھیں۔
انیتا آنند نے کہا کہ میری پہلی مہم کے دوران کئی افراد نے مجھے کہا تھا کہ بھارتی نژاد ایک خاتون اوکویل سے رکن اسمبلی نہیں بن سکتی ہیں لیکن اب وہاں کے عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں اور ایک دفعہ نہیں بلکہ 2019 سے اب تک دو مرتبہ مجھے منتخب کیا اور یہ ایک ایسا اعزاز جو ہمیشہ میرے دل میں رہے گا۔
جسٹن ٹروڈو کی جانب سے گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے استعفے کے اعلان کے بعد حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والی وزیرخارجہ میلانی جولی اور وزیرخزانہ ڈومینیک لیبلینک نے وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر ہونے کا اعلان کیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انیتا آنند نے کینیڈا کی
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف حجاز مقدس کے سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے
سٹی42: وزیر اعظم شہباز شریف حجاز مقدس کے سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ سعودیہ کی فضا میں پہنچتے ہی وزیراعظم کے طیارے کو سعودی فضائیہ کے طیاروں نے سلامی پیش کی اور اور اپنی حفاظت میں دارالھکومت ریاض کے ائیرپورٹ تک لائے۔
وزیراعظم شہباز شریف مملکت سعودی عرب کے کراؤن پرنس محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے دورہ ،ختصر دورہ پر گئے ہیں۔ وزیراعظم کی پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات آج ہی متوقع ہے۔
راوی روڈ سے نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد
سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کابینہ کے اہم ارکان کے ساتھ ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔
ریاض ائیرپورٹ پر ڈپٹی گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملیں گے ۔ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔
عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے عمر کی حد مقرر
وزیراعظم کی آمد پر سعودی ائیر فورس کا فلائی پاسٹ
سعودی فضائیہ کے ایف-15 لڑاکا طیاروں نے وزیر اعظم کے طیارے کو حصار میں لیتے ہوئے استقبال کیا۔
وزیراعظم نے طیارے میں اپنی نشست پر بیٹھے ہوئے ہی فلائی پاسٹ میں شریک طیاروں کے پلائلٹس کو سلامی کا سلامی سے جواب دیا۔
کم سن گھریلو ملازمہ پراسرارطورپر ہلاک
وزیراعظم شہباز نے اس استقبال پر اپنے طیارہ سے ہی سعودی پرنس محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور فلائی پاسٹ میں سعودی فضائیہ کے پائلٹوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان کے وزیراعظم کے سعودیہ میں اس شاندار استقبال پر سوشل پلیٹ فارم ایکس پر کہا، سعودی عرب حکومت کی طرف سے برادرانہ محبت اور احترام کا مظاہرہ، عالم اسلام میں یہ مقام اللہ کی مہربانی، شہباز شریف کی سفارتی مہارت اور ہماری افواج کی بے مثال کامیابیوں کا ثمر ہے۔
بھارت کے ہندوتوا پرست متعصب دماغوں کی کرکٹ پر دھونس جاری رہے گی یا نہیں؛ فیصلہ کی گھڑی آگئی
شہباز شریف جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
سعودی عرب سے وزیر اعظم کل برطانیہ روانہ ہوں گے اور برطانیہ میں 2 روز قیام کے بعد جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونے کے لئے نیویارک جائیں گے۔
نیویارک میں وزیر اعظم شہباز ا جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ جنرل اسمبلی کے اس سیشن کو فلسطین کے مسئلہ کے حوالے سے خاص الخاص اہمیت دی جا رہی ہے۔
اس مختصر دورہ کا بینادی مقصد جنرل اسمبلی میں دنیا کے اہم ترین مسائل خصوصاً فلسطین اور کلائمیٹ چینج پر پاکستان کے قومی مؤقف سے اقوامِ عالم کو آگاہ کرنا ہے البتہ وزیراعظم کی امریکہ کے صدر ٹرمپ سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔
Waseem Azmet