انوائرمنٹ فورس بنانے کیلئے 360سیٹوں پر بھرتیوں کا عمل شروع
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
سٹی 42 : محکمہ ماحولیات پنجاب میں انوائرمنٹ فورس بنانے کے لیے بھرتیاں شروع ہوگئیں ۔
سی ایم کی ہدایات پر انوائرمنٹ فورس بنانے کے لیے بھرتیاں شروع کی گئیں، محکمہ ماحولیات پنجاب میں ٹوٹل 360سیٹوں پر بھرتیوں کا عمل شروع ہوگیا، انوائرمنٹ پولیس کے لیے انسپکٹر کی اسی سیٹوں پر بھرتی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ میرٹ پر پورا اترنے والے انسپکٹرز کو اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کردیے گئے ہیں، اس کے علاوہ فیلڈ اسسٹنٹ کی 280 آسامیوں پر انٹرویو کا سلسلہ جاری ہے، انٹرویو کے لیے آنے والے امیدوار وں کے لیے بیٹھنے کا مناسب انتظام کیا گیا ہے ۔
لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی اغوا
یاد رہے کہ بھرتیوں کا عمل 17 جنوری تک جاری رہے گا، یہ بھی کہ تقرری کے بعد عملے کو پنجاب بھر میں فیلڈ میں متحرک رہنے کی ڈیوٹیاں سونپ دی جائیں گے ۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب :سموگ کے پیشِ نظر شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری
سٹی42: پنجاب حکومت نے سموگ کے پیش نظر شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
سموگ نگرانی و پیشگی سسٹم کے مطابق صبح 9 بجے لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 123 ریکارڈ کیا گیا جو معتدل درجے میں آتا ہے۔ تاہم، سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ کی وجہ سے فضائی آلودگی میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق صبح کے وقت درجہ حرارت میں کمی اور دھوئیں کے اخراج کی وجہ سے آلودگی زمین کے قریب جمع ہوتی ہے۔
آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ "کلین اینڈ گرین پنجاب" کے ویژن میں حکومت کا ساتھ دیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سموگ کنٹرول کے لیے مربوط پلان پر عمل جاری ہے۔ ایڈوائزری میں شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ٹریفک کے رش کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔گاڑیوں کی بروقت مینٹیننس کریں اور انجن طویل سگنل پر بند رکھیں۔فضول ایندھن کے استعمال سے گریز کریں۔
اس کے علاوہ موٹر سائیکل سوار ماحولیاتی معیار بہتر بنانے کے لیے خصوصی ماسک استعمال کریں۔ سکول اور دفاتر میں اوقات کار میں معمولی ردوبدل کر کے رش کم کیا جائے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو سڑکوں پر مؤثر مانیٹرنگ کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں تاکہ فضائی آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔
سال 2025 کا روشن ترین سپر مون کل رات آسمان پر نمودار ہوگا