کابینہ میں اضافہ، سندھ حکومت نے مزید 8 معاونین خصوصی اور 12 ترجمان مقرر کردیے
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
سندھ کابینہ میں اضافہ کردیا گیا، سندھ حکومت نے مزید آٹھ معاونین خصوصی اور بارہ ترجمان مقرر کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں پر سندھ حکومت مہربان ہوگئی، کوئی ترجمان بن گیا تو کوئی معاون خصوصی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کے مزید آٹھ ترجمان اور 12 معاون خصوصی مقرر کردیے۔
ان میں نادر نبیل گبول، سکھ دیو، بلند خان جونیجو، سمیتہ افضل، سیدہ تحسین عابدی، ہیرسوھو، سیدہ اقربہ فاطمہ اور مصطفی عبداللہ بلوچ کو سندھ حکومت کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔
پیر سید افضل شاہ، لیاقت آسکانی، تنزیلہ امہ حبیبہ، امیر حمزہ رئیس، محمد رضا ہارون، خیر محمد شیخ، کلثوم چانڈیو، امان اللہ محسود، محمد علی راشد، محمد علی بھٹو، حسین اسلم اور ویرجی کولہی کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سندھ حکومت
پڑھیں:
مودی حکومت نے جموں جیل میں قید 2 سے 3 پاکستانی شہری غائب کردیے
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی حکومت جنگی جنون میں پاگل ہو گئی جموں جیل میں رکھے گئے 2 سے 3 پاکستانی شہریوں کو غائب کردیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی حکومت اور میڈیا کا پاکستان کے خلاف منفی اور جھوٹا پروپیگنڈا جاری ہے، چنانچہ مودی سرکار اپنے طرز عمل سے اپنے جھوٹ کو مزید بے نقاب کرتی جارہی ہے تاہم اس کے باوجود مودی حکومت جنگی جنون میں پاگل ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ واقعہ، ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا
ذرائع نے بتایا ہے کہ جموں جیل میں رکھے گئے 2 سے 3 پاکستانی شہریوں کو غائب کر دیا گیا ہے، غیر قانونی حراست میں لیے گئے پاکستانیوں کو مزموم کارروائی میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اور پولیس پہلے بھی متعدد بار جعلی انکاؤنٹرز کرنے کی وجہ سے بدنام ہے اور ان کے کئی جعلی مقابلے پہلے بھی منظر عام پر آچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعے پر امریکی بیان پر بھارتی صحافی برکھا دت ٹی وی کیوں توڑنا چاہتی ہیں؟
ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے معصوم لوگوں کو مار کر ناکام فالس فلیگ کے مُردے میں جان ڈالنے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت فالس فلیگ آپریشن مقبوضہ کشمیر