وزیر اعلیٰ پنجاب کا مستحق افراد کو تین مرلے کا مفت پلاٹ دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مستحق اور نادار افراد کو تین مرلے کا مفت پلاٹ دینے کے لئے اسکیم لانے کا اعلان کردیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کالا شاہ کاکو آمد ہوئی. انہوں نے زہرہ ہومز / مسکن راوی کا افتتاح کر دیا۔انہوں نے زہرہ ہومز/ مسکن راوی کا دورہ کیا اور تفصیلی معائنہ کیا۔مریم نواز نے 100 خاندانوں کو گھروں کے الاٹمنٹ لیٹرز اور چابیاں دیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے زہرہ ہومز/ مسکن راوی کے معیار اور سہولتوں پر اظہار اطمینان کیا۔ مریم نواز شریف کو زہرہ ہومز / مسکن راوی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں کہا گیا کہ کالا خطائی روڈ، لاہور پر موضع نہرہ پور میں ابتدائی طور پر 100 مکانات تعمیر کیے گئے ہیں، زہرہ ہومز میں ہر گھر 400 مربع فٹ پر محیط ہے، زہرہ ہومز میں دو بیڈروم،ایک باورچی خانہ،ایک باتھ روم اور صحن شامل ہے۔بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ زہرہ ہومز کو ترین ای پی ایس اسمارٹ پینل ٹیکنالوجی سے زلزلے سے محفوظ، توانائی کے لحاظ سے مؤثر اور ماحولیاتی طور پر پائیدار بنایا گیا، مسکنِ راوی کا ہر گھر 5 کلو واٹ کے سولر سسٹم سے چلایا جائے گا۔بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ کمیونٹی میں صاف پانی کے لیے آر او پلانٹ، ایک اسکول، کھیل کے میدان، مسجد اور ڈسپنسری کی سہولتیں دی گئی ہیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز وزیر اعلی زہرہ ہومز نواز شریف مسکن راوی
پڑھیں:
’ تھک ‘ میں تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
گلگت:وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ تھک کے مقام پر تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔
انھوں نے تھک، نیاٹ، کھنراور تھور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے سیلاب کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کیلئے معاوضے کا اعلان کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن گھروں کو سیلاب کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے ان کا مکمل سروے کرنے کے بعد حکومتی پالیسی کے تحت معاوضوں کی ادائیگی کو یقینی بنائی جائے گی۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد چلاس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ ریسکیو کے عمل کو تیز کیاجائے اضافی مشینری فراہم کی جائے۔