وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی شب وروز محنت سے ملکی معیشت مضبوط اور مستحکم ہو رہی ہے،ڈاکٹر شائستہ جدون
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ ہزارہ ڈویژن کی صدر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ جدون نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن ) ترقیاتی کاموں اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی رہنمائی اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔
10 ماہ کی قلیل مدت میں پاکستان ترقی کی سیڑھی چڑھ چکا ہے ۔پیر کویہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور ہمیشہ عوام کی خدمت اور ملکی خوشحالی اور ملکی ترقی رہا ہے ۔عوام کے دکھ درد سمجھنے اور عوام کو ریلیف دینے میں مسلم لیگ ن ہمیشہ سے کوشاں رہی ہے اور مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ وسیع تر ملکی مفاد میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کے غریب طبقے کی خوشحالی کے لیے جدوجیدکررہی ہے ۔وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی شب وروز محنت سے ملکی معیشت مضبوط اور مستحکم ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور تجربے کی بنیاد پر حکومت کی بھرپور رہنمائی کر رہے ہیں جس سے مہنگائی میں کمی اور معیشت کی ترقی کی صورت میں مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔عوام کو مسلم لیگ ن کی حکومت پر مکمل اعتماد ہے ۔ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ ملک کی تعمیر وترقی ہمیشہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہی ہوتی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مسلم لیگ ن میاں محمد شریف کی نے کہا رہی ہے
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات, ملاقات میں چوہدری عبدالرحمن صدر مسلم لیگ ن یو کے، شاہ غلام قادر صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر، طارق فاروق سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئیر امیر مقام، وزیرِ عوامی امور رانا مبشر اقبال اور مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ شریک تھے. ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے گفتگو ہوئی. ملاقات میں وفاقی حکومت کے آزاد جموں و کشمیر کیلئے جاری ترقیاتی پروگرام پر بھی گفتگو ہوئی.