اسلام آباد 1370، گلگت بلتستان 228 اور آزاد کشمیر میں 446 شناختی کارڈز بلاک کئے گئے۔ گزشتہ 5 سال میں 44 ہزار 460 شناختی کارڈز ضروری تصدیق کے بعد ان بلاک کئے گئے۔ وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ ابھی تک 13 ہزار 618 بلاک شناختی کارڈ زیر تفتیش ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ 5 سال میں بلاک شناختی کارڈز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ 5 سال میں کل 71 ہزار 849 شناختی کارڈز بلاک کئے گئے، خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 25 ہزار 981 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔ پنجاب میں 13 ہزار سے زائد، بلوچستان میں 20 ہزار 583 اور سندھ میں 9 ہزار 677 شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد 1370، گلگت بلتستان 228 اور آزاد کشمیر میں 446 شناختی کارڈز بلاک کئے گئے۔ گزشتہ 5 سال میں 44 ہزار 460 شناختی کارڈز ضروری تصدیق کے بعد ان بلاک کئے گئے۔ وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ ابھی تک 13 ہزار 618 بلاک شناختی کارڈ زیر تفتیش ہیں۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گزشتہ 5 سال میں بلاک کئے گئے

پڑھیں:

وزیرا عظم شہباز شریف یوم آزادی کے موقع پر الیکٹرک بائیکس اسکیم کا افتتاح کریں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء) وزیرا عظم شہباز شریف یوم آزادی کے موقع پر الیکٹرک بائیکس اسکیم کا افتتاح کریں گے۔ ای بائیکس پر سبسڈی کیلئے حکومت نے موجودہ بجٹ میں 9 ارب روپے مختص کر رکھے ہیں۔الیکٹرک موٹرسائیکل کیلئے آن لائن رجسٹریشن ہوگی، مقررہ حد سے زیادہ درخواستوں کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔حکومت الیکٹرک بائیکس پر 65 ہزار روپے سبسڈی دے گی جبکہ باقی رقم بینک بلاسود فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

الیکٹرک وہیکلزپالیسی دستاویز کے مطابق 2030تک ملک میں ای بائیکس کی تعداد کم از کم 20 لاکھ تک پہنچائی جائے گی ۔ 53 ہزار950 ای رکشے،99 ہزار 155 کاریں ، 2238 بسیں اور 2996 ٹرک بھی دستیاب ہوں گے۔ اگلے پانچ سال میں مجموعی طور پر 22 لاکھ 13 ہزار 115 ای وہیکلز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں ملک بھر میں 40 فاسٹ چارجنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے۔ اسلام آباد کو الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے ماڈل سٹی بنانے کا منصوبہ ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے تمام پیٹرول پمپوں پر چارجنگ پوائنٹس دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • الیکٹرک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے فروغ کیلئے اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ
  • الیکٹرک گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کے فروغ کیلئے سکیم متعارف کر انے کا فیصلہ
  • وزیرا عظم شہباز شریف یوم آزادی کے موقع پر الیکٹرک بائیکس اسکیم کا افتتاح کریں گے
  • نادرا کا اہم اعلان، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر
  • ٹی ٹی پی کے نمبرز اور گروپس بلاک کیے جائیں، وزیر مملکت طلال چوہدری کا واٹس ایپ سے مطالبہ
  • ٹی ٹی پی کے نمبرز اور گروپس بلاک کیے جائیں، وزیر مملکت کا واٹس ایپ سے مطالبہ
  • پاکستان اور ایل سلواڈور میں کرپٹو تعاون پر مبنی تعلقات کا آغاز
  • نادرا سے شناختی کارڈ منسوخ کروانے کا آسان طریقہ
  • حج رجسٹریشن کی تعداد میں اضافہ، حج کوٹے میں بھی اضافے کے لیے رابطے کا فیصلہ
  • کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی، سوا اب روپے جمع کرا دیئے