القادر ٹرسٹ کیس:عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑتا، بابر اعوان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کاکہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس سے عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑتا، حکومت ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بانی پی ٹی آئی کو ٹرسٹ کی پراپرٹی پر ایک علم کا شہر آباد کرنے کے مقدمہ میں سزا دے رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہاکہ بشری بی بی اور رہا ہونے والے کارکنان کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا، حکومت کی کینگرو کارروائیاں عوام کا حوصلہ کم نہیں کرپارہی ہیں، جو فیصلہ جج نے سنانا ہے وہ سوشل میڈیا پر سنایا جارہاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے نجومی کہہ رہےکہ عمران کے خلاف جو فیصلہ آئے گا وہ 77صفحات پر مشتمل ہوگا، سمجھ نہیں آرہاہے کہ اس ملک میں یہ کیسا انصاف ہورہاہے کہ جو فیصلے عدالت نے کرنے وہ سوشل میڈیا کے نجومی کررہے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت جلدی میں اس لیے ہیں کہ گلوبل اور ریجنل تبدیلیاں آ رہی ہیں، عارضی نظام حکومت اور فرضی فارم 47 والوں کا کوئی مستقبل باقی نہیں رہا، ان کا ٹائم آگیا ہے، حکومت دیمک لگی لکڑیوں کے سہارے کھڑی ہے جو کسی وقت بھی ٹوٹ سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بابر اعظم نے طویل خاموشی توڑ دی، شائقین کے لیے پیغام جاری
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔ بابر اعظم نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا، شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی، ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔